جانو جرمن

قیصرانی

لائبریرین
میں اسے بہت عرصے تک جانو جرمن بمقابلہ آصف علی زرداری سمجھتا رہا (ہمشکل بھی ہے اور پھر زرداری صاحب نے فلم میں بھی کام کیا تھا)
 

x boy

محفلین
چھوٹا گاؤں


شاید
بچپن میں دیکھا تھا
سکینہ سموں کا کردار بھی بہت اچھا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس ڈرامے کے ساتھ میری بھی بہت سی یادیں وابستہ ہیں کیا ہی دلچسپ ڈرامہ تھا۔ والد صاحب مرحوم کے ساتھ بیٹھ کے دیکھتے تھے اور وہ بھی دیر تک ہمارے ساتھ ہنستے رہتے تھے۔
 

ریحان رومی

محفلین
ہماری یادوں میں بھی یہ ڈرامہ ابھی تک تازہ ہے بلکہ جب بچپن کے کچھ دوست مل بیٹھیں اور باتیں شروع ہو جائیں تو اس جانو جرمن کا ذکر کسی نہ کسی صورت بیچ میں آ ہی جاتا ہے، کیونکہ ہم نے اس وقت ایک دوست کا نام ہی جانو جرمن رکھ دیا تھا خدا جانے اب وہ کہاں ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تعلیم بالغاں دیکھا تو کوئی خاص نہیں لیکن آئڈیا شائد بی بی سی کے کامیڈی شو مائنڈ یور لینگویج سے لیا گیا تھا۔
میرا خیال ہے کہ مائنڈ یور لینگوئج اور طرح کا ڈرامہ بلکہ سیریز تھی اور اس کے کئی سیزن آئے تھے جبکہ یہ الگ ہی چیز لگی :)
 
Top