نویں سالگرہ جانِ لشکر ! ۔۔۔۔۔ ( ایک تمہید میری پیاری محفل کے نام )

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب :)
بہت اچھا لکھا پرواز تخیل خوب ہے
سطور اور بین السطور میں چھپاہوا پیغام آپ کی محبت او اخلاص کا آئینہ دار ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
شراکت کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
جزاک اللہ شاہ صاحب ! ۔۔ آپ سے کرم فرما احباب ،من کے سُچے اور کھرے دوستوں سے یونہی سنگت بنی رہی تو بہتیرا کچھ سیکھنے کو ملے گا انشاء اللہ !!
:) :)
 
نایاب

لائبریرین
بہت لوگ تحریر تک آتے اور اظہار خیال کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ مگر کچھ لوگوں کے الفاظ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے ، آپ کا شمار انہی میں ہوتا ہے نایاب بھائی :) :)
جزاک اللہ !!
میرے محترم بھائی جب کوئی تحریر اپنے سچے جذبوں کی خوشبو سے میرے دل و جاں کو مدہوش کر تے مجھ سے میرا ذخیرہ الفاظ چھین لے تو بس اک ہی لفظ " کلاسیک " بچتا ہے میرے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔ سو اسے ہی " ہدیہ " کر دیتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت دعائیں
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب، محفل کو ایک داستان گو نصیب ہو گیا ماشاء اللہ۔
اتنی اچھی تحریر میں ایک دو سیاہ نشان شاید نظر نہ لگنے کے لئے ہیں!! جیسے ہتھیلی کے ساتھ اٍضافت!!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب، محفل کو ایک داستان گو نصیب ہو گیا ماشاء اللہ۔
اتنی اچھی تحریر میں ایک دو سیاہ نشان شاید نظر نہ لگنے کے لئے ہیں!! جیسے ہتھیلی کے ساتھ اٍضافت!!
:) :) ۔۔۔۔۔۔ میرے بہت ہی پیارے استاد محترم ! یقین مانیں کہ ابھی ابھی جب آپ کی دی گئی ریٹنگ کی اطلاع ملی تو یقین کرنا مشکل ہو رہا تھا۔ میری آنکھیں نم ہو گئیں خوشی سے، اس درسگاہِ محفل نما کے مجھ سے ادنیٰ طالب علم کے لیئے یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ :) :) جی بالکل درست فرمایا استاد محترم! میرا دھیان گیا تو تھا اس جانب مگر تذبذب میں رہا، خیر اچھا ہوا ایک طرح سے کہ آپ سے تاکید مل گئی۔
میرا آج کا دن تو شاندار ہو گیا ۔۔ :) :)
جزاک اللہ مکرمی،
طالب دعا،
فصیح احمد
 
غدیر زھرا

لائبریرین
غدیر پُتر سب خیر تے ہے نا؟
بہت دن بعد نظر آئی ہو :)
جی چاچو سب خیریت ہے الحمدللہ :) میں پڑھائی کے سلسلے میں ہاسٹل ہوتی ہوں اور وہاں مجھے نیٹ کی سہولت میسر نہیں کبھی کبھار کمپیوٹر لیب میں جانا ہوتا ہے تو محفل کا چکر ضرور لگاتی ہوں :) آج کل چھٹیوں میں گھر آئی ہوئی ہوں تو باقاعدگی سے آ پا رہی ہوں :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح بے حد مشکل اور بے حد خوبصورت تحریر! :)
فصیح بھیا آپ اتنا اچھا کیسے لکھ لیتے ہیں؟
راز کی بات بتاؤں ؟ جب مجھے کچھ سوجھ نہیں رہا ہوتا تو میں آپ ، ماہی احمد بچہ نیرنگ خیال بھائی محمداحمد بھائی فرحت کیانی آپی ، فلک شیر بھائی جان اور بہت سے لوگوں کی مستی بھری تحریریں کھنگالنا شروع کر دیتا ہوں ، اسی دوران بین السطور کوئی تتلی ہاتھ لگ جاتی ہے اور میں اس کے رنگ کاغز پر بکھیر دیتا ہوں۔ تو کمال کس کا ہوا رنگ بکھیرنے والے کا یا جو تتلیاں پالنے والے ہیں ؟؟
ہمیشہ یونہی ہنستے مسکراتے رہو سوہنا بیٹا ، آمین!! ۔۔۔ :) :) :)
 
ماہی احمد

یعنی چلاکیاں۔۔۔ :p
 
Top