سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
رُخصتی تو امن کی ہورہی ہے اجازت مجھے لینا ہے کم و بیش یہی دن تھے جب میں یہاں محفل فورم پر آئی تھی سولہ دسبرکو دو سال بھی ہوجائیں گے اس بات کو، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ اتنا عرصہ میں یہاں رہی ہوں ۔ یہاں آپ سب نے ہی حوصلہ افزائی کی ۔ مجھے یہاں یہ سب وقت گذارنا اچھا لگا۔ یہاں پر چند نام ہیں جو میرے لئے بہت محترم ہیں ۔ یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، بے پناہ خلوص بھی ملا یہاں سچ بھی نظر آیا۔ ابھی مجھے جانا ہے ایک چھوٹے سے سفر پر۔ سفر سے واپسی ہوبھی سکتی ہے اور نہیں بھی ہوسکتی سو روانہ ہونے سے پہلے یہ کہنا ہے کہ اگر کبھی یہاں آپ کو میری کسی بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں بلکہ میرے جانے سے پہلے میری خبر لے لیں ( اچھی طرح ) ۔ میری جس بات سے تکلیف پہنچی ہو تو فرد جرم عائد کر لیں یہاں اس دھاگے پر، یا ذپ کی صورت میں یا چاہے ایمیل کردیں۔
شکریہ