جانے سے پہلے

حجاب

محفلین
شگفتہ خیریت تو ہے کہاں جا رہی ہیں ۔۔۔ جانا تو آپ کو لاہور ہے نا۔۔ فِضہ کے ولیمے پر۔۔تو کیا وہیں کہیں لاہور میں آپ کا ٹھکانہ بھی کیا جا رہا ہے کیا;) کہیں بھی رہیں نیٹ تو ہر جگہ ہے تو واپسی تو ہر حال میں آپ کی ہونی چاہیئے یہی فردِ جرم عائد کی جا رہی ہے آپ پر ;) اور ساتھ یہ کہ لاہور جا کے فوڈ اسٹریٹ جایئے گا اور آ کے مجھے بتایئے گا آپ کیا کیا کھا کر آئیں ہیں :) جہاں رہیں خوش رہیں اور جلدی آئیں واپس۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
فیصل صاحب آپ کی اس بات سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

ایک امریکی دنیا کی سیاحت پر نکلا ہوا تھا۔ ایفل ٹاور کے پاس پہنچ کر اس نے اسکی طرف آنکھ اٹھائے بغیر اپنی جیب سے ڈائری نکالی، ایفل ٹاور کے آگے لکھا 'دیکھ لیا' اور کسی اور 'دیکھنے والی چیز' کی طرف نکل گیا۔

امید ہے برا نہیں مانیں گے :)
 
فیصل صاحب آپ کی اس بات سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

ایک امریکی دنیا کی سیاحت پر نکلا ہوا تھا۔ ایفل ٹاور کے پاس پہنچ کر اس نے اسکی طرف آنکھ اٹھائے بغیر اپنی جیب سے ڈائری نکالی، ایفل ٹاور کے آگے لکھا 'دیکھ لیا' اور کسی اور 'دیکھنے والی چیز' کی طرف نکل گیا۔

امید ہے برا نہیں مانیں گے :)

نہ تو ہماری شگفتہ امریکی ہیں اور نہ اتنی بے وقوف کہ ایسے دیکھیں گی البتہ مجھے اس سے اختلاف ہے کہ جہاں جاؤ جب تک دن وہاں نہ گزارو دیکھ ہی نہیں سکتے ۔ جیسے ہیڈ مرالہ جانے والے کہتے کرتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، یار تم تو ویگنوں کے روٹ بتا رہے ہو۔۔ :confused:
47 نمبر کے سٹاپ تو مجھے بھی یاد ہیں۔۔ ;)
 
47 نمبر کی کیا بات یاد کرا دی ایک ویگن ہوا کرتی تھی 3 نمبر مجھے ہر مہینے ٹیکہ لگوانے اسی پر لے جایا کرتے تھے :eek: ویسے ابھی تک لاہور میں کوئی ویگن ایسی نہیں چلی جو مینارپاکستان سے شروع ہو کر ناصر باغ سے ہوتی ہوئی ہائی کورٹ سے ہوکر جین مندر سے گزرتی ہوئے اچھرہ پہنچے شاید میرے علم کے مطابق نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔۔
بھئی میں تو مذاق کر رہا تھا۔
واپس موضوع کی طرف۔۔
خاصا ڈرامائی انداز اختیار کیا ہے شگفتہ نے اس پوسٹ میں۔۔۔
میں تو ڈر ہی گیا تھا کہ پتا نہیں کس مشن پر روانہ ہونے والی ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور وارث بھائی وہ امریکی فوجی تھا جو اپنی مختصر چھٹی کے دوران سات دنوں میں یورپ کے سات ملکوں کی سیر کرنا چاہتا تھا، وہ تو مستنصر حسین تارڑ نے اسے ایفل ٹاور پر نہیں چڑھنے دیا تھا کہ دھند کی وجہ سے کچھ نظر ہی نہیں آئے گا تو کیا فائدہ وقت ضائع کرنے کا۔ حالانکہ خود انہوں نے اس بچاری لنگڑی کے لیے کتنا وقت ضائع کیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سے پہلے یہ کہنا ہے کہ اگر کبھی یہاں آپ کو میری کسی بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں بلکہ میرے جانے سے پہلے میری خبر لے لیں ( اچھی طرح :) ) ۔ میری جس بات سے تکلیف پہنچی ہو تو فرد جرم عائد کر لیں یہاں اس دھاگے پر، یا ذپ کی صورت میں یا چاہے ایمیل کردیں۔
شکریہ


السلام علکم سیدہ شگفتہ بہن، خاکم بدہن یہ نہ تو کوئی اظہار تکلیف ہے اور نہ ہی کوئی فردِ جرم، اسے آپ فقط ایک استفسار سمجھیں جو کئی دنوں سے میرے ذہن میں تھا لیکن آپ سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی لیکن اب آپ کے اقتباس والے الفاظ دیکھ کر ہمت کر ہی رہا ہوں :)


- مجھے یاد ہے کچھ ماہ پہلے اعجاز صاحب نے کلیاتِ فیض کی بات کی تو آپ نے کہا کہ آپ پہلے ہی سے ان کو برقیا چکی ہیں۔

- چند ہفتے قبل نوید صادق صاحب نے 'آبِ حیات' کو برقیانے کی بات کی تو آپ نے کہا کہ آپ اس کتاب کو ٹائپ کر چکی ہیں۔

- ابھی چند دنوں سے میں نے 'مسدسِ حالی' کو شروع کر رکھا تھا لیکن علم ہوا کہ آپ پہلے ہی اس کو برقیا چکی ہیں۔

میری آپ سے استدعا فقط اتنی ہے کہ

- اوپر والی کتابوں کے علاوہ اور کون کون سی کتب ہیں جو آپ برقیا چکی ہیں تا کہ لائبریری کہ باقی ممبران کو بھی علم ہو کہ کون کون سے کام ہو چکے ہیں اور کن پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

- آپ نے یہ کتب ابھی تک محفل اور وکی لائبریریوں پر پیش نہیں کیں کہ طالبانِ علم اس سے محروم ہیں۔

- کیا آپ واقعی اپنی برقیائی ہوئی کتب کو اس محفل اور وکی کی لائبریریوں پر پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، کیونکہ اعجاز صاحب نے آپ کو یہ بھی مشور دیا تھا کہ اپنی کتب کیلیئے کوئی اپنی سائٹ بنا لیں۔

- اگر آپ واقعی ان کتب کو یہاں پیش کرنا چاہتی ہیں تو کب، کیونکہ ہماری لائبریری کی حالت اور خاص طور پر وکی لائبریری کی حالت اتنی قابلِ فخر نہیں ہے اور وہاں پر اگر آپ کی کتب پوسٹ ہو جائیں تو یقین مانیں کہ اس کو چار چاند لگ جائیں گے۔


امید ہے میری اس جسارت سے آپ برا نہیں مانیں گی، میں پہلے بھی عرض کر چکا کہ میرے ذہن میں یہ سوالات اسی وقت پیدا ہو گئے تھے جب آپ نے فیض کے کلیات کی بات بتائی تھی اور میں بے قرار ہو گیا تھا جب علم ہوا کہ آپ آبِ حیات بھی برقیا چکی ہیں، سو اس تھریڈ کو بر محل پا کر جرأتِ اظہار کر بیٹھا ہوں۔

ذاتی طور پر میں انتہائی مشتاق ہوں اس بات کیلیئے کہ آپ اپنی برقیائی ہوئی کتب محفل اور وکی لائبریری پر پوسٹ کر دیں تا کہ ہماری لائبریریوں کی رونق دوبالا ہو۔

والسلام


۔
 

ماوراء

محفلین
امید ہے میری اس جسارت سے آپ برا نہیں مانیں گی، میں پہلے بھی عرض کر چکا کہ میرے ذہن میں یہ سوالات اسی وقت پیدا ہو گئے تھے جب آپ نے فیض کے کلیات کی بات بتائی تھی اور میں بے قرار ہو گیا تھا جب علم ہوا کہ آپ آبِ حیات بھی برقیا چکی ہیں، سو اس تھریڈ کو بر محل پا کر جرأتِ اظہار کر بیٹھا ہوں۔
۔
کیا شگفتہ آبِ حیات برقیا چکی ہیں؟ :eek: ابھی کچھ عرصہ پہلے تو شگفتہ نے مجھے اسے برقیانے کا مشورہ دیا تھا۔:hmm:
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا شگفتہ آبِ حیات برقیا چکی ہیں



یقیناً آبِ حیات کو برقیانا 'علی پور کا ایلی' سے بھی بڑا کام ہے۔ اگر غلطی نہیں کر رہا تو کلاسیکی نثر میں سے صرف ابھی 'باغ و بہار' ہی ایک بڑا کام ہے اور آبِ حیات کے تو کیا کہنے، یہ کتاب عرصۂ دراز سے میری بھی پسندیدہ کتاب ہے۔

سیدہ شگفتہ کا یہ کام واقعی قابلِ تحسین ہے۔


شکریہ نوید صادق بھائی !
یہ بتائیے تذکرۂ میر آپ کے پاس یا کہیں سے دستیاب ہو سکتا ہے ۔ ایک بار اسے میں نے یہاں یونیورسٹی کی لائبریری میں دیکھا تھا لیکن اس کی نقل حاصل نہیں ہو سکی ۔ تذکرۂ میر بھی یہاں لائبریری میں شامل کرنا ہے۔ اگر دستیاب ہو سکے تو آپ سے اس کی بھی درخواست کرنا چاہوں گی۔ ورنہ آپ اپنے ذاتی ذخیرہ سے علاوہ آبِ حیات کوئی بھی کلاسیکی متن منتخب کر سکتے ہیں اور عنوان کی نشاندہی یہاں کر دیجئے گا۔

آبِ حیات میں انفرادی طور پر یونیکوڈ میں (آف لائن) تحریر کر چکی ہوں۔
اور کسی ایک سائٹ پر تصویری شکل میں بھی موجود ہے

آپ کی ذاتی collection دیکھ کر بہت خوشی ہوئی !


۔
 

ماوراء

محفلین
حیرت ہے۔ شگفتہ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ یہ کتاب آپ نے کب اور کیسے برقیا لی؟ کیا واقعی آپ نے اسے برقیا لیا ہے؟ اور کاپی رائٹ فری ہے نا تو وکی پر پوسٹ کر دیں نا۔
 

تیشہ

محفلین
کیا شگفتہ آبِ حیات برقیا چکی ہیں؟ :eek: ابھی کچھ عرصہ پہلے تو شگفتہ نے مجھے اسے برقیانے کا مشورہ دیا تھا۔:hmm:





تبھی تو ساری ساری رات جاگ کر لائبریری کا کام میں بزی رہتیں ہیں :grin: ، نا نیند ،۔۔ نا آرام ،۔۔ تبھی تو شگفتہ تم سب سے زیادہ کتابیں برقیا لیتی ہیں ، ۔۔۔ اور پھر نیند نا پوری ہونے پر مجھ سے ڈانٹ کھا لیتی ہیں ،۔۔
sssss.gif
 

تیشہ

محفلین
حیرت ہے۔ شگفتہ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ یہ کتاب آپ نے کب اور کیسے برقیا لی؟ کیا واقعی آپ نے اسے برقیا لیا ہے؟ اور کاپی رائٹ فری ہے نا تو وکی پر پوسٹ کر دیں نا۔




شگفتہ کے پاس جن ہے جو اسے سب کچھ برقیا دیتا ہے آئیندہ سبھی اسے دے دیا کرو برق
000200D8.gif
یانے کو
 

حسن نظامی

لائبریرین
لو جی کھودا پہاڑ نکلا ۔۔۔۔۔‌:)
یا وہ جو جیہ نے کہا تھا کیا تھا جیہ ۔۔ ؟کوہ کندن کاہ برآمدن

ویسے جویریہ بہن بہت غلط اندازے لگاتی ہیں آپ ۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کا بے حد شکریہ ۔


وارث بھائی ، نہیں ناراض ہونے کی بالکل بھی بات نہیں ہے۔ آپ نے بہت اچھا کیا کہ لکھا۔

جی ہاں یہ سب نام جو آپ نے ذکر کیے وہ میں کر چکی ہوں ۔ ان کے علاوہ یہاں فورم لائبریری سیکشن میں تمام زمرہ جات میں جو بھی دھاگے میں نے کھولے ہیں جتنے بھی عنوانات ہیں تمام پر میں نے کام کیا ہے اور کچھ مزید پر ابھی بھی کر رہی ہوں۔

کچھ مکمل کتب کے نام آپ کو یہاں مل جائیں گے اس ربط پر

http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=129974&postcount=136

محفل پر پوسٹ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لاءبریری سائٹ پر پوسٹ کرنا ہے

لاءبریری سائٹ پر پوسٹ ہونے سے پہلے چند انتظامی امور مد نظر ہیں۔

الگ سائٹ بنانے میں مجھے دلچسپی نہیں محسوس ہوتی۔ موجودہ سائٹ بہتر ہے اردو ویب پر جب تک مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے چند نام موجود ہیں مجھے الگ سے اپنی کوئی سائٹ بنانے کا خیال نہیں آئے گا۔ مجھے یہ زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے کہ لائبریری کے حوالے سے ہم اپنی توانائیاں ایک ہی جگہ مرکوز کریں۔
 
Top