جاپان کا موسمِ خزاں

عرفان سعید

محفلین
ایک تالاب میں پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے خزاں سے گرے ہوئے پتے، پتوں پر زائریں کے رکھے ہوئے سکے
گویا زبانِ حال سے کہہ رہے ہوں کہ خزاں آئی تو ہے لیکن ہم اتنے مضمحل بھی نہیں

 

عرفان سعید

محفلین
جاپان میں 2007 کا موسمِ خزاں گزر گیا۔ ایک سال اور بیت گیا اور اب 2008 کا موسمِ خزاں اپنے حسین رنگوں کے ساتھ دوبارہ دستک دے رہا تھا۔
سب سے پہلے کیوٹو کے شمال میں واقع تاکاؤ کے پہاڑی علاقے میں جانے کا پروگرام بنایا۔
گاڑی پارک کرنے کے بعد کافی پیدل چڑھائی تھی اور آس پاس کے درخت خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے۔

 
Top