جاپان کا موسمِ خزاں

ہادیہ

محفلین
سبحان اللہ۔۔۔ واہ واہ۔۔ ماشاء اللہ
بہت خوبصورت ۔۔۔بلکہ خوبصورت ترین۔۔ قدرت کی خوبصورتی ہر رنگ میں بہت عمدہ۔۔ہر منظر۔۔ہر تصویر بہت اعلٰی۔۔
بہت اچھی اور عمدہ فوٹوگرافی کرتے ہیں سرجی آپ بھی زیک کی طرح۔۔مزا آگیا۔۔۔:):):)
 
عرفان سعید

محفلین
بہت اچھی اور عمدہ فوٹوگرافی کرتے ہیں سرجی آپ بھی زیک کی طرح۔۔مزا آگیا۔۔۔:):):)
تصویریں اگر اچھی لگی ہیں تو اس میں ہرگز میرا کوئی کمال نہیں۔ فوٹو کھینچنے سے ہی مجھے تو کوفت ہوتی ہے۔ کوئی اور کھینچ دے تو بہت اعلی ہے۔ ہمارے لیے یہ کام بیگم کرتی ہیں۔ میں بس انہیں بتا دیتا ہوں کہ کوئی منظر رہ نہ جائے۔ ورنہ میرا حال یہ ہے آج تک کبھی سیلفی بھی نہیں لی۔ کتنی زبردست جگہوں پر جانے کا اتفاق ہوا۔ بیگم ساتھ نہیں تھیں تو ایک بھی تصویر اتارے بغیر واپس آگئے۔
اس معاملے میں میرے جیسے اناڑی کا انتہائی کہنہ مشق اور ماہر زیک سے تقابل بالکل نہیں بنتا۔
 
فہد اشرف

محفلین
"موئتے اِرُو" (آگ لگی ہوئی ہے!)
یہ جملہ پڑھ کے ذہن میں کچھ کلبلاہٹ سی ہوئی تھی لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کلبلا رہا ہے۔ حمزہ بھائی کا تبصرہ پڑھ کے یاد آیا کہ شیخ عبداللہ کی سوانح " آتش چنار" کا نام کلبلا رہا تھا۔
یہ کون سا پیڑ ہے؟ اس کے پتے چنار کے پتوں سے مماثلت رکھتے ہیں کچھ کچھ۔
 
م حمزہ

محفلین
یہ جملہ پڑھ کے ذہن میں کچھ کلبلاہٹ سی ہوئی تھی لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کلبلا رہا ہے۔ حمزہ بھائی کا تبصرہ پڑھ کے یاد آیا کہ شیخ عبداللہ کی سوانح " آتش چنار" کا نام کلبلا رہا تھا۔
شیخ تو نہ رہا لیکن اس کی لگائی آتش بازی نہ رُکی
 
عرفان سعید

محفلین
گھر سے تیس منٹ کے پیدل فاصلے پر آراشی یاما کا انتہائی خوبصورت علاقہ ہے۔ اپنے فطری حسن کے باعث یہ جگہ مجھے بہت پسند تھی۔ کوئی سا بھی موسم ہو یہاں جانا اچھا لگتا تھا۔ 25 نومبر 2006 کو سوچا کہ موسمِ خزاں کے رنگ اپنے پسندیدہ مقام پر بھی جا کر دیکھیں۔

راستے میں ایک درخت

Top