جاپان کی تصویری یاداشتیں

محمد وارث

لائبریرین
جاپان کی سرزمین کا اصل اور قدیم مذہب شنتو ہے۔ چھٹی صدی میں بدھ مت چین کے ذریعے جاپان داخل ہوا۔ تب سے دونوں مذاہب جاپانی تاریخ کا حصہ ہیں۔ بدھ مت تقریبا ۴۰ فیصد کے قریب ہے، اور شنتو کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہے۔
دونوں مذاہب اپنی اصل، اساس، قدامت، تفصیلات وغیرہ میں کافی مختلف ہیں۔ دونوں کے معبد بھی الگ الگ ہیں۔
بدہ مت کے لیے مندر، اور شنتو کے لیے شرائن مخصوص ہے۔
زیرِ نظر تصویر سونے کے مندر میں نصب چند مورتیوں کی ہے۔مندر آنے والے لوگ ان کے سامنے چند سکے، ایک مذہبی فریضے کے طور پر، اور اپنی نامکمل آرزوؤں کی تکمیل کی امیدمیں، رکھ جاتے ہیں۔

IMG_0058.jpg
مذاہب چاہے جتنے مختلف ہوں لیکن یہ سکے اور نوٹ اور چڑھاوے 'یونیورسل کانسٹنٹ' ہیں! :)
 
عرفان سعید

محفلین
مذاہب چاہے جتنے مختلف ہوں لیکن یہ سکے اور نوٹ اور چڑھاوے 'یونیورسل کانسٹنٹ' ہیں!
قبلہ جب آپ نے التفات کیا ہے تو لگے ہاتھوں آپکے علم و فضل سے فیض یاب ہوا جائے۔
اس آفاقیت کی ممکنہ وجوہ پر کچھ روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ جب آپ نے التفات کیا ہے تو لگے ہاتھوں آپکے علم و فضل سے فیض یاب ہوا جائے۔
اس آفاقیت کی ممکنہ وجوہ پر کچھ روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے؟
اس کا جواب تو آپ کی اپنی تحریر میں تھا قبلہ۔ "نا مکمل آرزؤں کی تکمیل کی امید'۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
مندر کے احاطے میں پجاریوں کے لیے ایک کمرہ۔
کمرے کا فرش تاتامی سے تیار کردہ ہے۔ تاتامی چاول کی فصل کے بھوسے سے تیار ہونے والی ایک چٹائی ہے۔ ہمارے ہاں گرمی کے موسم میں بعض مسجدوں کے صحن میں صفیں بچھائی جاتی ہیں۔ تاتامی کو ان صفوں کے مماثل قرار دیا جاسکتاہے۔ فرق یہ ہے تاتامی زیادہ سلیقے، مہارت اور خام مواد سے تیار کی جاتی ہے۔ جس کے باعث بہت زیادہ پائدار ہوتی ہے۔
تاتامی کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی جاپان کی تاریخ۔ تمام تاریخی عمارات کے فرش اس تاتامی سے تیار کیے جاتے تھے۔دورِ حاضر کے جاپان نے اپنی ترقی کا لوہا پورے عالم سے منوایا ہے۔لیکن آج بھی نیا تعمیر ہونے والا شائد ہی ایسا گھر ہو جہاں کم از کم ایک کمرے میں تاتامی استعمال نہ کی گئی ہو۔
جاپانیوں کی روایت ہے کہ گھر میں کم سے کم فرنیچر رکھا جائے۔اس لیے براہ راست فرش پر یا تاتامی پر بیٹھنا عام رواج ہے۔ مہمانوں کی خاطر کے لیے خاص طور پر صوفے، قالین وغیرہ رکھنا تقریبا ناپید ہے۔

مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ان میں سے کچھ سکے بیچ میں سوراخ والے ہیں یا کوئی نٹ بولٹ کے واشربھی ڈال گیا۔ :)
ویسے کچھ سکے ایسے میں نے بھی دیکھے ہیں ۔کیا جاپان میں یا کہیں اب بھی ایسے سکے رائج ہیں ؟
 
عرفان سعید

محفلین
جاپان کے عام انتخابات ۲۰۰۵: چند اشتہارات

جاپانی قوم کو اگر دنیا کی مہذب ترین قوم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنی مشترکہ اور قومی املاک کے بارے میں انتہائی حساس یہ قوم درخت کا ایک پتہ بھی دانستہ توڑ لینا معیوب سمجھتی ہے۔ درج ذیل تصاویر چند انتخابی اشتہارات کی ہیں جنہیں براہ راست دیواروں وغیرہ پر لگانے سے پہلے کسی کاغذ، گتے، لکڑی یا پلاسٹک کے فریم پر چپکا کر اس طرح آویزاں کر دیا جاتا ہے کہ معمولی سا عیب بھی بعد میں دکھائی نہ دے۔ جس جوش و ولولے سے انتخابات سے قبل انہیں مشتہر کیا جاتاہے، مہم اختتام پذیر ہونے کے بعد اتنے ہی احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اتار دیا جاتا ہے۔

[url=https://flic.kr/p/25XdT4o]
[url=https://flic.kr/p/28CQv3u]
[/url][/url]
 
مدیر کی آخری تدوین:
جاپان کے عام انتخابات ۲۰۰۵: چند اشتہارات

جاپانی قوم کو اگر دنیا کی مہذب ترین قوم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنی مشترکہ اور قومی املاک کے بارے میں انتہائی حساس یہ قوم درخت کا ایک پتہ بھی دانستہ توڑ لینا معیوب سمجھتی ہے۔ درج ذیل تصاویر چند انتخابی اشتہارات کی ہیں جنہیں براہ راست دیواروں وغیرہ پر لگانے سے پہلے کسی کاغذ، گتے، لکڑی یا پلاسٹک کے فریم پر چپکا کر اس طرح آویزاں کر دیا جاتا ہے کہ معمولی سا عیب بھی بعد میں دکھائی نہ دے۔ جس جوش و ولولے سے انتخابات سے قبل انہیں مشتہر کیا جاتاہے، مہم اختتام پذیر ہونے کے بعد اتنے ہی احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اتار دیا جاتا ہے۔

IMG_0016.jpg

IMG_0017.jpg

IMG_0003.jpg
واہ بہت ہی اعلیٰ!
ذرا لگے ہاتھوں کچھ دوسرے مہذب ممالک کے اشتہارات کا طریقہ کار بھی بتائیں۔ اچھا طریقہ لگا
 
عرفان سعید

محفلین
ذرا لگے ہاتھوں کچھ دوسرے مہذب ممالک کے اشتہارات کا طریقہ کار بھی بتائیں۔ اچھا طریقہ لگا
پاکستان کے حالات سے آپ خود بخوبی واقف ہیں۔
جرمنی میں میرا قیام سوا دو سال کے قریب تھا۔ اس دوران کسی انتخابات سے سابقہ نہیں پیش آیا۔
فن لینڈ میں حال ہی میں الیکشن ہو ئے ہیں۔ قبل و مابعدِ انتخابات قومی املاک کی حالت میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔اس کے علاوہ کہیں رہا نہیں، اس لیے تبصرہ کرنے کی دسترس نہیں پاتا۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
جرمنی میں میرا قیام سوا دو سال کے قریب تھا۔ اس دوران کسی انتخابات سے سابقہ نہیں پیش آیا۔
آپ کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا زیادہ تر واسطہ غیر ملکی زبانوں سے رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود آپ کی اردو بھی خوب ہے۔ بہت خوب! :)
 
عرفان سعید

محفلین
کیا یہ سب ایٹم بم کی کرامات ہیں؟ یا اس سے پہلے بھی یہ قوم اتنی ہی مہذب تھی؟
میرے ذاتی خیال کے مطابق روزمرہ زندگی میں تہذیب و شائستگی اس قوم کی اساس میں داخل ہے جس کی جڑیں تاریخ میں بہت دور تک جاتی ہیں۔
البتہ یہ درست ہے کہ اجتماعی حیثیت میں دوسری جنگِ عظیم سے پہلے یہ قوم اپنے جنگی جنون میں مبتلا رہتی تھی۔ دوسری جنگِ عظیم کی شکست کے بعد پوری قوم نے اس منفی مزاج کو تبدیل کر دیا۔ یہ قومی سطح پر ایک عظیم فکری انقلاب تھا۔ قوم کے ہر فرد نے علم کی دوڑ میں سر دھڑ کی بازی لگا کر جاپان کو دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت بنا کر دکھا دیا۔
ایٹم بم کبھی کرامات نہیں لے کر آتا۔ہیروشیما اور ناگاساکی صرف جاپان ہی کا نہیں، پوری انسانیت کا سیاہ ترین باب ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
آخری تدوین:
Top