یوں لگے دوست تیرا مجھ سے جدا ہوجانا جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہوجانا
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2011 #101 یوں لگے دوست تیرا مجھ سے جدا ہوجانا جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہوجانا
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #102 نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے (صابر ظفر)
نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے (صابر ظفر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 1، 2011 #103 ہے جنوں اہلِ جنوں کے لئے آغوشِ وداع چاک ہوتا ہے گریباں سے جدا میرے بعد غالب
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #104 ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا ہر رنگ میں بہار کا اثبات چاہیے (چچا)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #105 منظر جدا نہیں ہوا اپنے مقام سے ہونا جہاں تھا واقعہ بالکل وہیں ہوا منصور آفاق
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #106 کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا اور اسیرِ حلقۂ دام ہوا کیونکر ہوا (علامہ اقبال)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #107 ہے ایک تیر جس میں دونوں چھِدے پڑے ہیں وہ دن گئے کہ اپنا دل سے جگر جدا تھا غالب
جاسمن لائبریرین جنوری 10، 2020 #108 چلے تو چلتے گئے ہاتھ تھام کر چپ چاپ جدا ہوئے تو بہت راستے سے باتیں کیں (عدنان محسن)
ط طاہر شیخ محفلین جنوری 14، 2020 #109 جدا جدا پھرے ہے میر سب سے کس خاطر خیال ملنے کا اس کے اگر نہیں رکھتا میر تقی میر
عرفان سعید محفلین جنوری 14، 2020 #110 تجھ سے، قسمت میں مری، صورتِ قفلِ ابجد تھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا غالب