جسارتِ مکرر-طالبِ اصلاح

اکمل زیدی

محفلین

فرقان احمد

محفلین
ویسے آپ کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری معلوم ہوا کہ اگر آپ بھی شاعری فرمانے لگ گئے تو ہم ایک بہترین مزاح نگار سے محروم ہو جائیں گے۔ اصلاح تو اساتذہ کا کام ہے، ہم تو طفلِ مکتب ہیں زیدی صاحب! ہمارے مزاحیہ مراسلہ جات کو سنجیدگی سے لینے کی کُلی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
ویسے آپ کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری معلوم ہوا کہ اگر آپ بھی شاعری فرمانے لگ گئے تو ہم ایک بہترین مزاح نگار سے محروم ہو جائیں گے۔ اصلاح تو اساتذہ کا کام ہے، ہم تو طفلِ مکتب ہیں زیدی صاحب! ہمارے مزاحیہ مراسلہ جات کو سنجیدگی سے لینے کی کُلی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی۔ :)
قسم سے آپ کی ساری باتیں سمجھ آگئیں سوائے اس مراسلے کے اور وہ عبقری والے مراسلے کے ۔ ۔ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایسا نہ کہیں وارث بھائی اپنی جاندار آواز میں کچھ تو گلشن کا کاروبار بڑھا دیں ۔ ۔ ۔
کوشش کریں اس منظومے کو ایک معروف بحر جو کہ مفاعیلن مفاعیلن فعولن یا فعولان ہے اس میں لے آئیں، جیسے یہ مصرع
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
اور
حقیقت کا پتہ ہوتے ہیں الفاظ
وغیرہ
 

اکمل زیدی

محفلین
کوشش کریں اس منظومے کو ایک معروف بحر جو کہ مفاعیلن مفاعیلن فعولن یا فعولان ہے اس میں لے آئیں، جیسے یہ مصرع
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
اور
حقیقت کا پتہ ہوتے ہیں الفاظ
وغیرہ
بہتر ۔ ۔ ۔ کوشش کرتا ہوں ۔ ۔ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہتر ۔ ۔ ۔ کوشش کرتا ہوں ۔ ۔ ۔
میں اگر مطلع کہتا اور اسی بندش میں کہتا (ظاہر ہے میرے دماغ میں یہ بندش کہاں آ سکتی تھی) تو کچھ ایسے کہتا، آپ کے خیال کے الٹ

کہاں دل کا کہا ہوتے ہیں الفاظ
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
:)
 

الف عین

لائبریرین
عزیزی محمد وارث نے وہی مشورہ دیا ہے جو میں دیتا۔ یہی دیکھنے کے لیے اس لڑی کے پہلے صفحے کی چہلوں سے چھلانگ لگا کر چوتھے صفحے پر پہنچا اور گوہرِ مراد پا لیا. عزیزی اکمل کے لیے نیک خواہشات
 
آپ کی مندرجہ بالا باتوں سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔۔۔میں آسی صاحب کا مضمون پڑھوں یا نہ پڑھوں خلیل بھائی کی ہدایات پر عمل کروں یا نہ کروں عروض اور بحروں کی بحروں میں غوطہ زن ہو ں یا نہ ہوں ۔۔مگر مجھ میں ایک شاعر پوری آب و تاب سے موجود ہے ۔۔۔:cool:
ابھی کل ہی تو بات ہے کہ اکمل زیدی بھائی نے اس لڑی میں اپنا " منظوما" پیش کیا تھا لیکن چند ہی گھنٹوں میں پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ گیا اور یارانِ خوش مزاج نے مراسلوں کے ڈھیر لگادییے۔ اس ڈھیر میں اساتذہ کی چند قیمتی آراء بھی دب کر رہ گئیں۔ اس صورتِ حال میں جب کی اساتذہ اپنی رائے دے چکے، ہم اپنی صلاح کو " دخل در معقولات" گردانتے ہیں، البتہ اساتذہ کی آراء سے پہلے موقع غنیمت جان کر اپنی صلاح دے بیٹھتے ہیں۔

یہاں ہرچند کہ اساتذہ کی آراء آچکیں اور ہمارے لب سل گئے، اتمامِ حجت کے لیے عرض ہے کہ ہمت نہ ہاریں اور کوشش جاری رکھیں۔ البتہ فاعلاتن فاعلات کے چکر میں ابھی نہ پڑیں۔ پہلے بحر اور وزن کو سمجھ لیجیے۔ آپ نے جس بحر کا نام لکھا یعنی
"متقارب مثمن اثرم مقبوض"
اسے پڑھ کر ہمیں تو مارے دہشت کے قبض ہوچلا تھا۔

ہاں اگر اس مرتبہ بھی بحر سمجھ نہ آئے تو اس کوشش کا کسی اور صنف سخن میں اظہار کردیجیے۔ اتنے خوبصورت خیال کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

مثلاً ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۔ نثری نظم:



اس جہان میں
جہاں لذتیں کئی درجے طے کرتی ہیں
بس ایک حقیقت کا پتہ لفظوں سے ہی چلتا ہے
اور کچھ نہیں تو کیفیت کا ترجمہ ہی ہو جاتا ہے
وہ جسم جو مٹی تھا مٹی میں مل گیا
لیکن لفظوں کو بقائے دوام حاصل ہوا
قوتِ گویائی تو اُسی کی دین ہے
اور اُسی کے دربار سے یہ الفاظ عطا ہوتے ہیں
جو مردہ ذہن کو جلا بخشتے ہیں۔
 
Top