جسارتِ مکرر-طالبِ اصلاح

اکمل زیدی

محفلین
میں اگر مطلع کہتا اور اسی بندش میں کہتا (ظاہر ہے میرے دماغ میں یہ بندش کہاں آ سکتی تھی) تو کچھ ایسے کہتا، آپ کے خیال کے الٹ

کہاں دل کا کہا ہوتے ہیں الفاظ
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
:)
عمدہ۔ ۔ ۔ ۔ یقینآ آپ کا الٹ ہمارے سیدھے سے بہت بہتر ہے ۔۔
بس تھوڑا سا اگر مصرعہ اوپر نیچے کر دیں تو مزا اور دوبالا ہو جائے ۔ ۔ ۔ ؟
 

اکمل زیدی

محفلین
ابھی کل ہی تو بات ہے کہ اکمل زیدی بھائی نے اس لڑی میں اپنا " منظوما" پیش کیا تھا لیکن چند ہی گھنٹوں میں پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ گیا اور یارانِ خوش مزاج نے مراسلوں کے ڈھیر لگادییے۔ اس ڈھیر میں اساتذہ کی چند قیمتی آراء بھی دب کر رہ گئیں۔ اس صورتِ حال میں جب کی اساتذہ اپنی رائے دے چکے، ہم اپنی صلاح کو " دخل در معقولات" گردانتے ہیں، البتہ اساتذہ کی آراء سے پہلے موقع غنیمت جان کر اپنی صلاح دے بیٹھتے ہیں۔

یہاں ہرچند کہ اساتذہ کی آراء آچکیں اور ہمارے لب سل گئے، اتمامِ حجت کے لیے عرض ہے کہ ہمت نہ ہاریں اور کوشش جاری رکھیں۔ البتہ فاعلاتن فاعلات کے چکر میں ابھی نہ پڑیں۔ پہلے بحر اور وزن کو سمجھ لیجیے۔ آپ نے جس بحر کا نام لکھا یعنی
"متقارب مثمن اثرم مقبوض"
اسے پڑھ کر ہمیں تو مارے دہشت کے قبض ہوچلا تھا۔

ہاں اگر اس مرتبہ بھی بحر سمجھ نہ آئے تو اس کوشش کا کسی اور صنف سخن میں اظہار کردیجیے۔ اتنے خوبصورت خیال کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

مثلاً ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۔ نثری نظم:



اس جہان میں
جہاں لذتیں کئی درجے طے کرتی ہیں
بس ایک حقیقت کا پتہ لفظوں سے ہی چلتا ہے
اور کچھ نہیں تو کیفیت کا ترجمہ ہی ہو جاتا ہے
وہ جسم جو مٹی تھا مٹی میں مل گیا
لیکن لفظوں کو بقائے دوام حاصل ہوا
قوتِ گویائی تو اُسی کی دین ہے
اور اُسی کے دربار سے یہ الفاظ عطا ہوتے ہیں
جو مردہ ذہن کو جلا بخشتے ہیں۔
بہت شکریہ خلیل بھائی ۔۔۔آپ نے خوب نثری بنت کی اس کی۔۔بس تھوڑی غلطی ہو گئی مجھ سے ، آپ کا ذکر ٹیگ کر کے کرنا چاہیے تھا ۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
عمدہ۔ ۔ ۔ ۔ یقینآ آپ کا الٹ ہمارے سیدھے سے بہت بہتر ہے ۔۔
بس تھوڑا سا اگر مصرعہ اوپر نیچے کر دیں تو مزا اور دوبالا ہو جائے ۔ ۔ ۔ ؟
آپ کا شعر ہے سر جو مرضی کریں، جیسے

زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
کہاں دل کی صدا ہوتے ہیں الفاظ
:)
 

اکمل زیدی

محفلین
عزیزی محمد وارث نے وہی مشورہ دیا ہے جو میں دیتا۔ یہی دیکھنے کے لیے اس لڑی کے پہلے صفحے کی چہلوں سے چھلانگ لگا کر چوتھے صفحے پر پہنچا اور گوہرِ مراد پا لیا. عزیزی اکمل کے لیے نیک خواہشات

بہت شکریہ محترم۔۔۔اتنے شور شرابے میں آپ نے سن لیا یہ بھی میرا ایک اعزاز رہا ۔۔۔مشورے پر عمل کر کے دوبارہ کوشش کرونگا۔ ۔ ۔
 

فاخر رضا

محفلین
سلام
سب سے پہلے معذرت بیمار اور مصروف تھا اور ہوں اس لئے حاضر نہیں ہوا
اگر فعولن وغیرہ کے چکر سے بچنا ہے تو تھوڑا میوزک سنا کریں
اپنی اس poem کو کسی مشہور گانے کی طرز پر گا کر دیکھیں اگر گا لیا تو ٹھیک ورنہ ٹھیک کریں ویسے شعر کہتے وقت ہی فیصلہ کر لیں کہ کس گانے کی طرز پر شعر کہنا ہے
اسکے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا
ہاں خیالات اپنے ہی ہوسکتے ہیں ان پر تب بات ہوگی جب وزن وغیرہ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
آپ کا ان الفاظ سے اختلاف بالکل ہوسکتا ہے مگر مجھے یہ آسان طریقہ لگا.
ویسے ایک اور حل بھی ہے جو میں کرتا ہوں
اساتذہ میں سے ایک کو مکالمے میں بھیج کر اصلاح کرالی جائے اور جب وہ اوکے کردیں تو آگے بڑھیں
اسکے لئے پوری غزل نہ لکھیں صرف پہلا شعر یا دو شعر
اسکے بعد جب اوکے ہوجائے تو باقی اشعار پیٹ سے نکالیں
 

اکمل زیدی

محفلین
اگر فعولن وغیرہ کے چکر سے بچنا ہے تو تھوڑا میوزک سنا کریں
اپنی اس poem کو کسی مشہور گانے کی طرز پر گا کر دیکھیں اگر گا لیا تو ٹھیک ورنہ ٹھیک کریں ویسے شعر کہتے وقت ہی فیصلہ کر لیں کہ کس گانے کی طرز پر شعر کہنا ہے
بھیا۔۔۔مشکور ہوں آپ کے مشوروں کا ۔۔مگر گانوں اور میوزک سے تو میں تائب ہوں ۔۔۔
 
Top