میں 14 اگست 1998 کو امارات میں آیا تھا ۔ ۔ ۔ اور 14 اگست 1999 کو اپنی کمپنی میں ایک روایت ڈالی تھی ۔۔ ہم صرف 4 پاکستانی تھے یہاں اور باقی سب اسٹاف انڈین اور عرب تھا ، ہم چاروں نے پچھلے 8 سالوں سے یہ روایت قائم کی ہے کہ ہر سال 14 اگست کو مٹھائی بانٹتے ہیں (ساری کمپنی میں اور اس میں اب ماشااللہ 50 کے قریب اسٹاف ہے جس میں اب 6 پاکستانی ہیں) اور اپنے سینے پر پاکستانی جھنڈا لگاتے ہیں ۔ ۔۔
آج بھی ایسا ہی ہوا ، نرالا کی مٹھائی اور سینے پر جھنڈا ، میری گاڑی میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے ۔ ۔ ۔
دیار غیر میں اپنا پرچم کیسا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اسے لہرا کر اپنے اپنے آپ سے منسوب دیکھ کر کیا جذبے جاگتے ہیں ان کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ۔ ۔ ۔
آج اپنا ہی لکھا ہوا ایک پرانا قطعہ یاد آیا ہے
پھولوں بھری ہے یہ زمیں
تاروں بھرا یہ آسماں
سارے جہان سے حسیں
یہ میرا پاکستان ہے ۔ ۔ ۔
اللہ ہمیں اس وطن کی قدر کرنے کی توفیق دے (آمین)