جشنِ آزادی

شمشاد

لائبریرین
اگست کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور 14 اگست قریب ہے۔

اراکینِ محفل سے التماس ہے کہ اس دفعہ محفل پر آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایا جائے۔

کسطرح منایا جائے ؟؟؟ آپ کی تجاویز اور آراء کا انتظار رہے گا۔
 

دوست

محفلین
جشن آزادی کیسے منائیں۔
سوال تو اچھا ہے۔
ادھر تو یہ ہوگا۔
جھنڈیاں لگیں گی۔
جھنڈے لگیں گے۔ (ساتھ والوں‌ سے غیر اعلانیہ شرط لگا کر کہ بانس اور جھنڈا دونوں کس کے بڑے ہیں)
بچے سٹکر خریدیں گے۔ بڑے بیج لگائیں گے۔
ٹی وی والے ترانے گائیں گے۔
14 اگست والے دن وطن کی محبت میں سرشار نواجوان۔۔۔۔
موٹر سائیکلوں پر جھنڈے لگائے۔
ٹنڈوں پر جھنڈے بنوائے
سائنلنسر کی بانسریاں نکلوائے۔۔
پورے شہر میں گشت فرمائیں‌ گے۔۔
اس کے بعد جھنڈے یا تو اتر جائیں‌ گے یا بارشوں‌ میں گل جائیں گے۔
جھنڈیاں کئی دنوں تک کوڑے کے ڈھیروں‌ پر یا پیروں تلے رلتی پھریں گی۔
جذبے ٹھنڈے ہوجائیں‌ گے۔
اور مادر وطن بھی ہمیشہ کی طرح ایک ٹھنڈا سانس لے کر پھر کسی مسیحا کے انتظار میں لگ جائے گی کہ شاید۔۔۔۔
شاید ۔۔۔ کوئی اٹھے اور اس قوم کی تقدیر بدل دے ۔ اس ملک کی تقدیر بدل دے جس کی نگاہیں 60 سالوں سے اس انتظار میں پتھرا گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی آپ کی تحریر سر آنکھوں پر اور لاہور میں تو بعض علاقوں میں ساری رات موٹر سائیکلوں کی گشت کی وجہ آرام حرام ہو جاتا ہے۔

ان لوگوں کو آزادی کی قیمت کا احساس نہیں اور نہ ہی انہوں نے تاریخ پڑھی کہ کس طرح یہ مملکتِ خداداد وجود میں آئی تھی جس پر 60 سال گزرنے کے باوجود دشمن دانت گاڑے بیٹھا ہے۔ یہ تو اللہ کی مہربانی اور کچھ نیک لوگوں کی دعائیں ہیں کہ یہ ملک زندہ سلامت ہے ورنہ ہم نے تو اسے ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہوئی۔
 

جیہ

لائبریرین
ہر سال 14 اگست میرے لئے ڈھیر ساری خوشیاں اور تھوڑی سی اداسی لاتا ہے۔


خوشیاں اسی وجہ سے کہ میں بھی 14 اگست کو پیدا ہوئ تھی اور۔۔۔۔۔

اداسی اس وجہ سے کہ ہر سال 14 اگست کو میرے عمر کا ایک سال کٹ جاتا ہے۔ اس سال بھی میرے کل زندگی سے 23 سال کم ہوجائے گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اگست کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور 14 اگست قریب ہے۔

اراکینِ محفل سے التماس ہے کہ اس دفعہ محفل پر آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایا جائے۔

کسطرح منایا جائے ؟؟؟ آپ کی تجاویز اور آراء کا انتظار رہے گا۔
ہر رکن قومی نغمہ (تحریر یا آڈیو ویڈیو کی صورت میں) ، وطن کی آزادی پر کوئی تحریر محفل پر پوسٹ کرئے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہوسکے تو ہر رکن اپنے اوتار پر پاکستان کا جھنڈا یا جشن آزادی سے مناسبت رکھنے والی تصویر لگائے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جشن آزادی کے متعلق دھاگہ دیکھاتوجی خوش ہوگیا۔ آپ نے آراء پوچھی کہ 14 اگست کادن کسطرح منایاجائے۔ تومیری سب اراکین سے التماس ہے کہ کوشش کریں کہ اس دن زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں اور درودشریف(صلی اللہ علیہ وسلم) کاوردکریں اورملک کی سلامتی اور نفاذ اسلام کے لیے دعائیں مانگیں۔
کیونکہ آج تک قائداعظم(رحمۃ اللہ علیہ)کے بعداس ملک کی بھلائی کے لیے کسی نے بھی نہیں سوچاجوبھی آیاہے اس نے اس ملک کواپنی جاگیربنایاہے تواب وقت آگیاہے کہ ہم سب مل کراس ملک کوایک اسلامی ملک بنائیں کیونکہ قطرہ قطرہ مل کردریابن جاتاہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ لوگ بہت اچھا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ مجھے راجہ کی تجویز اچھی لگی ہے کہ اس موقعے کی مناسب سے ایک تحریر پوسٹ کی جائے۔

میری ایک گزارش ہے کہ اس کا اطلاق سب اراکین محفل پر نہ کریں کیونکہ اس فورم کے تمام ممبران پاکستانی نہیں ہیں۔

شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جشن آزادی کے متعلق دھاگہ دیکھاتوجی خوش ہوگیا۔ آپ نے آراء پوچھی کہ 14 اگست کادن کسطرح منایاجائے۔ تومیری سب اراکین سے التماس ہے کہ کوشش کریں کہ اس دن زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کریں اور درودشریف(صلی اللہ علیہ وسلم) کاوردکریں اورملک کی سلامتی اور نفاذ اسلام کے لیے دعائیں مانگیں۔
والسلام
جاویداقبال
یہ بھی اچھی رائے ہے۔ تمام پاکستانی رکن تلاوت اور درود شریف پڑھنے کا بتا دیں۔
1000 مرتبہ درود شریف میں پڑھوں گا اور 100 مرتبہ سورہ یسین
 

قیصرانی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
تمام پاکستانی رکن تلاوت اور درود شریف پڑھنے کا بتا دیں۔
1000 مرتبہ درود شریف میں پڑھوں گا اور 100 مرتبہ سورہ یسین
راجہ بھیا، تمام پاکستانی اور مسلمان ارکان کیونکہ یہاں دیگر مذاہب کے پیرو کار بھی ہمارے ساتھی تشریف لاتے ہیں
قیصرانی
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آپ لوگ بہت اچھا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ مجھے راجہ کی تجویز اچھی لگی ہے کہ اس موقعے کی مناسب سے ایک تحریر پوسٹ کی جائے۔
میری ایک گزارش ہے کہ اس کا اطلاق سب اراکین محفل پر نہ کریں کیونکہ اس فورم کے تمام ممبران پاکستانی نہیں ہیں۔

شکریہ
نبیل کیا آپ ملی نغموں کا علیحدہ تھریڈ بنا سکتے ہیں؟
جو پاکستانی نہیں ہے ان پر کوئی پابندی نہیں اس میں شمولیت کی لیکن اگر وہ ہماری خوشی میں شریک ہونا چاہیں تو خوش امدید۔
قیصرانی بھائی یہ تو واضح بات ہے کہ درود شریف اور تلاوت صرف مسلمان اراکین ہی کریں گے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
نوٹ: یہ صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔

بھائی نبیل، کی پوسٹ پڑھی کہ یہاں پرتمام اراکین محفل پاکستانی نہیں ہیں توجوبھائی پاکستانی ہیں وہ تو14 اگست کوضرورکوشش کریں کہ یہ عمل کریں ۔ (شکریہ)

راجابھائی، آپ کاشکریہ آپ نے اچھارسپانس دیاہے۔جزاک اللہ خیر
میں تعدادتونہیں کہوں لیکن اپنی پوری کوشش کریں اوراللہ تعالی کے حضورسربسجودہوں اوردعاکریں کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کواسلامی ملک بنائے اوراس کودن دگنی رات چوگنی ترقی دے (آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجہ، تم ملی نغموں کے لیے علیحدہ تھریڈ کی بات کر رہے ہو یا الگ زمرے کی؟
 

شمشاد

لائبریرین
ناظمینِ اعلٰی “ نمائندہ تصویر کا کنٹرول پینل“ کی لائیبریری میں اگر پاکستان کا جھنڈا لگا دیں اور اراکین وہاں سے استعمال کر لیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کوئی فلیش جاننے والا جشن آزادی کے حوالے سے کوئی مووی بھی بنا سکتا ہے۔ کدھر ہو شعیب سعید شوبی :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
راجا صاحب آپ نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے اپنا اوتار بہت اچھا لگایا ہے۔
 
Top