جشن آزادی کے مبارک موقع پر ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر

مغزل

محفلین
ملک کے پرچم اور رنگوں اور اردو محفل کی لوح پر ہونے والی بحث کے جواب میں ماسوائے اظہار ِ شرمندگی اور خفت کے کوئی دوسری کیفیت نہیں۔ میرے نزدیک جناح اور گاندھی جی میں‌کوئی تفریق نہیں ۔۔۔۔۔ یہ سلسلہ آگے چلا تو مذہب کو بھی لپیٹ میں لے لے گا۔ ۔۔ اس سے پہلے دست بستہ شرمساری میں غرق۔۔ دل آزاری پر معذرت قبول کیجئے ۔۔ امید ہے کمال شفقت سے معاف کیا جائے گا ۔۔
معذرت اپنی جگہ ۔۔ لیکن اٹھائے گئے سوالات کی مد میں جواب ۔۔ آئندہ مراسلے میں پیش کروں گا۔
اس سے پہلے صائب رائے بزم کے منتظمین کو سزاوار ہے ۔ کہ وہ چاہیں تو یہ سلسلہ (تھریڈ) حذف کردیں۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی بات نہیں مغل صاحب۔ اور اس تھریڈ کو بھی حذف کرنے کی ضرورت نہیں۔
یوم آزادی یا یوم جمہوریہ سے قطع نظر آپ اردو کے تناظر میں گرافکس کی تیاری کو ضرور ذہن میں رکھیں۔
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ نبیل صاحب ،
دراصل میں نے اس ضمن کوئی خصومت و عناد نہیں برتا تھا
مجھے بھارت میں مقیم دوستوں کی دل آزاری کا احساس ہے جس
کی میں معافی بھی مانگ چکا ہوں۔۔ خصوصاَ الف عین اور عندلیب
سے ۔۔ ۔۔ مجھے لگا کہ میری معافی کی درخواست رد کردی گئی ہے۔
بہر کیف تلافی تو بڑی چیز ہے ۔۔ میں ایک ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہوں
امید ہے اس سے شکوک و شبہات کے بادل چھٹ جائیں گے۔
تین دن سے کراچی میں بجلی ڈرامہ نے فرصت ہی نہ دی وگرنہ میں اسی دن
پیش کردیتا ۔

آپ بھی ملاحظہ کیجئے ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
الف عین صاحب ۔۔ عندلیب صاحبہ اور دیگر دوستوں کی نذر
جذبہ خیرسگالی کے تحت کچھ مزید وال پیپر

امید ہے آپ کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔
دل آزاری پر ایک بار پھر صمیم ِ قلب سے معذرت خواہ
ملکِ خداداد پاکستان سے
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
مگر انہوں نے یہ بھی لکھا تھا :

اسی لئے تو الف عین انکل نے کہا ہے کہ اردو دوست کسی ایک ملک میں مقیم نہیں ہیں۔ اور ظاہر ہے تمام ملک والے کسی ایک ملک کا پرچم کیوں کر اپنے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیں گے؟

سبز رنگ ہندوستان کے پرچم میں بھی شامل ہے۔ کوئی بات نہیں فورم کے حاشیے پر 14۔اگست کو لگا دیں لیکن میری پھر دوسری خواہش یہ رہے گی کہ 15۔اگست کو فورم کا بارڈر زعفرانی رنگ کا کر دیں (زعفرانی رنگ انڈین فلیگ میں ٹاپ پر آتا ہے) :) :)

عندلیب آپ اسی تھریڈ میں مراسلہ نمبر 27 ملاحظہ کیجئے ۔۔ تاخیر تو ہوئی ۔۔ امید ہے معاف فرمائیں گی۔
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب آپ دو وال پیپر بنائیں ایک پاکستان کے لئے اور دوسرا ہندوستان کے لئے تاکہ سارے راضی ہو جائیں کیا خیال ہے یا دین اکبری کی طرح دونوں کو راضی کرلیں۔

ظہور بھائی میں پیش کرچکا ہوں ۔۔ بہت شکریہ ۔۔ ملاحظہ کیجئے مرسلہ نمبر 27۔
 
ابوشامل

محفلین
مغل صاحب! آپ نے دونوں وال پیپر جس انداز سے بنائے ہیں وہ آپ کی گرافک ڈیزائننگ پر پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہندوستان والا وال پیپر بہت اعلی کاوش ہے۔ اس ناچیز کی طرف سے داد قبول کیجیے۔
 
بہت بہت شکریہ فہد صاحب۔۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب لاجواب کاوش ہے، بہت خوب۔

ایک درستگی کر لیں، 15 اگست کو ہندوستان کا یومِ جمہوریہ نہیں بلکہ آزادی کا دن ہے، بھارت کا یومِ جمہوریہ 26 جنوری کو منایا جاتا ہے۔
 
عندلیب

محفلین
الف عین صاحب ۔۔ عندلیب صاحبہ اور دیگر دوستوں کی نذر
جذبہ خیرسگالی کے تحت کچھ مزید وال پیپر

امید ہے آپ کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔
دل آزاری پر ایک بار پھر صمیم ِ قلب سے معذرت خواہ
ملکِ خداداد پاکستان سے
م۔م۔مغل
بہت خوب م۔م۔مغل صاحب
آپ نے تو حیرت زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم تمام ہندوستانیوں کو بہت خوش بھی کر دیا ہے۔ آپ کے اس فن پارے کی تعریف میں الفاظ تو کم ہی ہیں مگر خلوص و شکر گزاری کے جذبات کا شمار ممکن نہیں۔
اس کو رسمی جملہ مت سمجھیں میں سچ مچ آپ کی اس کاوش کی قدر کرتی ہوں۔
بہت بہت شکریہ۔

ہندوستان کے ایک بہت مشہور شاعر راہی معصوم رضا نے ناول بھی لکھے ہیں۔ ان کے ایک مشہور ناول "یادوں کا محل" کا ایک اقتباس مجھے آپ کی اس منفرد اور مخلص کاوش کو دیکھ کر بےساختہ یاد آ گیا ہے۔ میں اصل الفاظ میں کچھ ترمیم کر کے ، آپ کی اس کاوش پر بطور خراج تحسین لکھ رہی ہوں :

۔۔۔۔ عورتیں بہت وفادار قسم کی کوئی چیز ہوتی ہیں۔ مر جاتی ہیں لیکن روایات کو بدنام نہیں کرتیں۔ لیکن لفظوں کی کیا حقیقت ہے؟
وفا ؟ کیا معنی ہیں اس لفظ کے ؟ سپردگی ؟ اعترافِ شکست؟ انکارِ شخصیت ؟ کیا وفا کبھی مطالبہ نہیں کرتی؟ اور پھر یہ فیصلہ کون کرے کہ کوئی کس سے وفا کرے ؟ میں اپنے وطن کے ساتھ بےوفائی کرنا نہیں چاہتی۔ لیکن پڑوس کے ساتھ وفا کرنا چاہتی ہوں۔
میرا وطن ، میرا وطن ہے۔ "پڑوس" میرا خلوص ہے۔ کیا خلوص بھی ایک دوسرے کا راستہ کاٹتا ہے؟ کیا ایک کی محبت دوسرے سے خلوص کا انکار ہے؟ کیا وفا کے لئے یہ ضروری ہے کہ کسی سے بےوفائی بھی کی جائے ؟؟
 
وجی

لائبریرین
م م مغل صاحب کیا بات ہے آپکے دونوں والپیپر بہت خوب ہیں صرف ایک کمی ہے وہ یہ کہ ہندوستان کے وال پیپر پر بھی کوئی شعر لکھ دیتے
 
مغزل

محفلین
بہت خوب م۔م۔مغل صاحب
آپ نے تو حیرت زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم تمام ہندوستانیوں کو بہت خوش بھی کر دیا ہے۔ آپ کے اس فن پارے کی تعریف میں الفاظ تو کم ہی ہیں مگر خلوص و شکر گزاری کے جذبات کا شمار ممکن نہیں۔
اس کو رسمی جملہ مت سمجھیں میں سچ مچ آپ کی اس کاوش کی قدر کرتی ہوں۔
بہت بہت شکریہ۔

ہندوستان کے ایک بہت مشہور شاعر راہی معصوم رضا نے ناول بھی لکھے ہیں۔ ان کے ایک مشہور ناول "یادوں کا محل" کا ایک اقتباس مجھے آپ کی اس منفرد اور مخلص کاوش کو دیکھ کر بےساختہ یاد آ گیا ہے۔ میں اصل الفاظ میں کچھ ترمیم کر کے ، آپ کی اس کاوش پر بطور خراج تحسین لکھ رہی ہوں :

آداب عندلیب صاحبہ۔
آپ کےجوابی مکتوب نے مجھے ورطہِ شرمندگی سے کسی حد تک نکال دیا ہے
اب اگر الف عین صاحب بھی کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منجھدارِ خفت
سے مجھے باہر نکال لیں تو سراپاتشکر رہوں گا۔۔ راہی معصوم کا پیرایہِ اقتباس
میرے قد سے بڑی بات ہے ۔۔ بہر کیف مجھے خوشی ہے کہ آپ نے بڑے پن کا ثبوت
دیتے ہوئے ۔۔ میری تقصیر نظر انداز کی۔
ایک بار پھر ۔۔ دلنوازی، دل پزیری، اور حوصلہ افزائی کیلئے ممنون ہوں
والسلام
عاقبت نا اندیش
محمد محمود مغل​
 
مغزل

محفلین
م م مغل صاحب کیا بات ہے آپکے دونوں والپیپر بہت خوب ہیں صرف ایک کمی ہے وہ یہ کہ ہندوستان کے وال پیپر پر بھی کوئی شعر لکھ دیتے

قبلہ میرے ذہن شریف میں یہ بات آئی تھی ۔۔ لیکن اس خیال سے کہ ۔۔
گاندھی جی سے عظیم رہنما اور شاعر کے ہوتے ہوئے شعرکی کیا ضرورت
رہنے دیا۔۔۔ وگرنہ۔۔۔ ایسا ہی ہوتا۔
حوصلہ افزائی کیلیے ممنون
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
الف عین صاحب ۔۔ عندلیب صاحبہ اور دیگر دوستوں کی نذر
جذبہ خیرسگالی کے تحت کچھ مزید وال پیپر

امید ہے آپ کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔
دل آزاری پر ایک بار پھر صمیم ِ قلب سے معذرت خواہ
ملکِ خداداد پاکستان سے
م۔م۔مغل

محترم احباب
ابوشامل, امر شہزاد, حسن علوی, خرم شہزاد خرم, شمشاد, عندلیب, محمد وارث, وجی
آپ کی محبتوں کیلیے ممنون و متشکر ہوں۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
ہندوستان کی قومی زبان کیا ہے؟
الف نظامی۔ ہندوستان کی 22 قومی زبانیں ہیں۔ ان میں اردو ہندی دونوں شامل ہیں۔ صرف سرکاری زبان کے طور پر ہندی کو سرکاری زبان کے روپ میں قبول کیا گیا ہے۔ مطلب یہ کہ مرکزی سرکاری دفاتر میں جہاں تم ممکن ہو ہندی میں کام کیا جائے۔ لیکن عملی طور پر ہم مرکزی سرکاری ملازمین کو بھی ہندی محض اس وقت یاد آتی ہے جب ہندی ہفتہ منایا جاتا ہے۔ یا یومِ ہندی۔ 14 ستمبر کو۔ ہم تو انگریزی میں ہی زیادہ تر کام کرتے ہیں۔ ریاستوں میں دوسری علاقائی زبانیں سرکاری زبانیں ہیں، اور ان میں بھی کئی صوبوں میں اردو دوسری سرکاری ہے۔
 
Top