جشن آزادی کے مبارک موقع پر ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ محمود ان نئے وال پیپرس کا۔ اور میں نے محض رائے ظاہر کی تھی بلکہ اس کا احساس دلایا تھا کہ اردو اور پاکستان ہم معنی نہیں۔ اعتراض نہیں کیا تھا جو تم کو اس قدر شرمندگی کا احساس ہوا۔ میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں بھی معذرت کا کواستگار ہوں۔
 
مغزل

محفلین
ابوشامل, الف عین, امر شہزاد, باسم, حسن علوی, خرم شہزاد خرم, شمشاد, عندلیب, محمد وارث, وجی
تمام صاحبان و خاتون کا ایک بار پھر شکریہ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ محمود ان نئے وال پیپرس کا۔ اور میں نے محض رائے ظاہر کی تھی بلکہ اس کا احساس دلایا تھا کہ اردو اور پاکستان ہم معنی نہیں۔ اعتراض نہیں کیا تھا جو تم کو اس قدر شرمندگی کا احساس ہوا۔ میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں بھی معذرت کا کواستگار ہوں۔

نن نہیں سرکار ۔۔ مجھے تکلیف نہیں پہنچی ۔۔ خدارا ایسا مت کہا کیجئے
مجھے تو خوشی ہے کہ قدم قدم پر رہنمائی کرنے والے احباب اور بزرگ موجود ہیں۔
مجھے یقیناً خفت کا سامنا کرنا پڑا اپنی کوتاہی پر۔
آپ کی محبتوں کا اسیر۔
م۔م۔مغل
 
bjoomla

محفلین
بہت زبردست مغل صاحب !!!!‌اچھے جا رہے ہے اب میں ؔاپ کی بیما ر زہنیت کو کیا کہ سکتا ہو ۔جو گاندھی اود قا ئد اعظم میں فرق نہیں‌کر سکتا ہے ؟ کیا کبھی اپ نے ان کے با رے میں پڑھا بھی ہے ؟
پتا نہیں صرف ہما رے پیٹ میں جزبہ خیر سگا لی کیوں‌اٹھٹا ہے ؟ ان بھا رتیوں میں کیوں نہیں ؟ ایک ہم ہوتے ہے جو بچھ جا تے ہے ۔ پچھلے دنو ں ایک بھا رتی پروگرام میں‌ گلوگا ر نے جج کے فرایص سے اسلئے انکا ر کر دیا کے اس میں ایک پا کستا نی شرکت کر ہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اگر عقل سے اندھا ہو جا ؤں تو میں بھی نعری لگا وں گا ۔ جئے ہددوستا ں‌ ۔ ہندو مسلم بھا ئی بھائی !!! لیکن اللھ کا شکر ہے نو بت یہا ں‌ تک نہیں پھنچی ہے ۔

( اگر کی کی دل ازاری ہو ئی ہو تو معاف کیجئے گا !!! اپ سے حزف بھی کر سکتے ہے !!! براہ مہربا نی مجھی Banned نہیں‌کیجے گا ۔اپنی محفل سمجھ کر دل کی بھڑاس نکال لی ہے (
 
عندلیب

آپ شائد کبھی ہندوستان نہیں آئے۔ ورنہ معلوم ہو جاتا کہ "جئے ہندوستان" کا نعرہ کبھی کسی سچے ہندوستانی مسلمان نے نہیں لگایا (مفاد پرست مسلم سیاستدانوں اور منافقوں کی بات الگ ہے)۔ حال میں جب "وندے ماترم" کو اسکولوں میں قومی ترانہ قرار دینے کی تحریک اٹھی تھی تو اس کو کسی بھی مسلمان نے اس لئے قبول نہیں کیا کہ اس سے اسلامی عقیدے پر ضرب پڑتی ہے۔ کیا یہ بات ہندوستانی مسلمانوں کے عقل سے اندھے ہونے کی دلیل ہے؟

کسی ایک گلوکار کا تعصب کیا سارے ہندوستانیوں کی نمائیندگی ہے؟
ہندوستان کا سب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ جب خان عبدالغفار خان کو دیا گیا تھا ، کیا وہ بھی "تعصب" تھا؟
نصرت فتح علی ، عمر شریف ، عاطف اسلم ، احمد فراز وغیرہ کی ہندوستان میں جو والہانہ پذیرائی ہوتی اور انہیں تہنیت پیش کی جاتی ہے ، کیا وہ بھی تعصب ہوتا ہے؟

بیمار ذہنیت ، دہشت گردی ، انتہا پسندی ، تنگ نظری ۔۔۔ یہ صفات کسی مخصوص قوم یا ملک میں نہیں پائی جاتیں۔ ایک یہودی ، ہندو ، عیسائی میں ایسی صفات اگر پائی جاتی ہیں تو مسلمان بھی ان صفات سے مستثتنٰی نہیں ہیں۔
اور اگر کسی مسلم ملک کے تمام مسلمانوں کو متعصب نہیں کہا جا سکتا تو کسی غیر مسلم ملک کے تمام غیرمسلموں کو بھی متعصب نہیں سمجھا جانا چاہئے !!

کہہ رہا ہے موجِ دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے !!
 
bjoomla

محفلین
دیکھے اپ کے جو بھی خیا لا ت ہے میں اس سے سو فیصد اتفا ق کر تا ہو ۔ بس بہت برا لگتا ہے جب میں اپنے ملک کو ایک انڈین کا لونی سمجھنے لگتا ہوں ۔۔۔----جب لوگ کہتے ہے انڈیا اور پا کستان میں کوئی فرق ہی نہیں ہے
 
شمشاد

لائبریرین
تو بھائی جی اس میں آپ کا اپنا قصور ہے جو پاکستان کو انڈیا کی کالونی سمجھتے ہیں۔ اس میں کسی کا کیا قصور ہے۔ آپ اپنا علاج کروائیں اور دوسروں کو الزام نہ دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
( اگر کی کی دل ازاری ہو ئی ہو تو معاف کیجئے گا !!! اپ سے حزف بھی کر سکتے ہے !!! براہ مہربا نی مجھی Banned نہیں‌کیجے گا ۔اپنی محفل سمجھ کر دل کی بھڑاس نکال لی ہے (

یہ آپ کی محفل ضرور ہے لیکن اس کے بھی کچھ اصول و قواعد ہیں، یہاں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے ان کا خیال رکھا کریں۔
 
مغزل

محفلین
دیکھے اپ کے جو بھی خیا لا ت ہے میں اس سے سو فیصد اتفا ق کر تا ہو ۔ بس بہت برا لگتا ہے جب میں اپنے ملک کو ایک انڈین کا لونی سمجھنے لگتا ہوں ۔۔۔----جب لوگ کہتے ہے انڈیا اور پا کستان میں کوئی فرق ہی نہیں ہے

دوست
مجھ ناچیز سمیت 80 فیصد پاکستانی اسے امریکی کالونی گردانتے ہیں۔
میں گاندھی کی عزت کرتا ہوں کہ وہ منافق نہیں تھے۔ کیا آپ کے علم میں ہے کہ گاندھی جی کئی سپاروں کے حافظ تھے
کہیں خطاب کرنا ہوتا تو سورۃ رحمن کی تلاوت فرماتے۔ (میرے پاس گاندھی جی کے چند خطوط ہیں (اصل) جو ان کی ہینڈ رائٹنگ میں ہیں۔
آپ چاہیں تو میں پیش کردوں۔۔۔ کہ ان کا پاکستان کے بارے میں کیا خیال تھا۔ یہ خط نواب لیاقت علی خان کو ارسال کئے گئے تھے۔
دراصل آپ انڈین فلمیں دیکھ دیکھ کر متاثر ہوگئے ہیں۔ اور یہ بھی آ پ کو علم ہونا چاہیئے ۔کہ فلم جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے ۔۔
حقیقت سے تعلق نہ ہونے کے برابر ہے۔

آپ کے ملک پاکستان کا سب سے بڑا اردو روزنامہ ۔۔ جنگ ۔۔ جناح نہرو گاندھی سے مشتق ہے
کیا کیجئے گا۔۔۔:)

میں دوایک بار ہندوستان ہو آیا ہوں (مشاعروں کی مد میں) مجھے وہاں کے عوام میں
یہ تعصب نہیں ملا ۔۔ اگر ملا بھی تو چیدہ چیدہ ۔۔ جیسا کہ ہمارے ہاں بھی ہے۔ (سامنے کی مثال ہے آپ کی ) ;)
اگر آپ کشمیر کے مسلئے کی طرف آئیے گا ۔۔ تو اس کے لیے الگ تھریڈ کھول دیجئے گا
میں آپ کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کروں گا۔ کہ اصل معاملہ ہے کیا ؟

بہر کیف ہندوستان کے وال پیپر دیکھ کر پ بھڑک تو اٹھے لیکن پاکستان کے حوالے سے
وال پیپیر دیکھ کر آپ نے کچھ ارشاد نہیں فرمایا ۔۔ کیا آپ مجھے بھی گاندھی خیال کرر ہے ہیں۔:grin::grin:

والسلام
 
مغزل

محفلین
آپ شائد کبھی ہندوستان نہیں آئے۔ ورنہ معلوم ہو جاتا کہ "جئے ہندوستان" کا نعرہ کبھی کسی سچے ہندوستانی مسلمان نے نہیں لگایا (مفاد پرست مسلم سیاستدانوں اور منافقوں کی بات الگ ہے)۔ حال میں جب "وندے ماترم" کو اسکولوں میں قومی ترانہ قرار دینے کی تحریک اٹھی تھی تو اس کو کسی بھی مسلمان نے اس لئے قبول نہیں کیا کہ اس سے اسلامی عقیدے پر ضرب پڑتی ہے۔ کیا یہ بات ہندوستانی مسلمانوں کے عقل سے اندھے ہونے کی دلیل ہے؟

کسی ایک گلوکار کا تعصب کیا سارے ہندوستانیوں کی نمائیندگی ہے؟
ہندوستان کا سب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ جب خان عبدالغفار خان کو دیا گیا تھا ، کیا وہ بھی "تعصب" تھا؟
نصرت فتح علی ، عمر شریف ، عاطف اسلم ، احمد فراز وغیرہ کی ہندوستان میں جو والہانہ پذیرائی ہوتی اور انہیں تہنیت پیش کی جاتی ہے ، کیا وہ بھی تعصب ہوتا ہے؟

بیمار ذہنیت ، دہشت گردی ، انتہا پسندی ، تنگ نظری ۔۔۔ یہ صفات کسی مخصوص قوم یا ملک میں نہیں پائی جاتیں۔ ایک یہودی ، ہندو ، عیسائی میں ایسی صفات اگر پائی جاتی ہیں تو مسلمان بھی ان صفات سے مستثتنٰی نہیں ہیں۔
اور اگر کسی مسلم ملک کے تمام مسلمانوں کو متعصب نہیں کہا جا سکتا تو کسی غیر مسلم ملک کے تمام غیرمسلموں کو بھی متعصب نہیں سمجھا جانا چاہئے !!

کہہ رہا ہے موجِ دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے !!

بہت شکریہ عندلیب۔
وال پیپر کے معاملے میں ۔۔ الف عین اور آپ کا مراسلہ پڑھ کر ۔۔ مجھے نہ صرف خوشی ہوئی
بلکہ افسوس بھی کہ وہاں کے لوگ (مسلمان) اپنے ملک کی کیسی تکریم کرتے ہیں اور وہاں کی حکومت
یہاں کی حکومت کی طرح شرار بازیوں سے باز نہیں آتی۔

موصوف کے ذہن سے تعصب کی گرد جھاڑنے کی کوشش ۔۔ اچھی ہے ۔۔ ایک بار پھر شکریہ کہ یہ ہمارا کام
تھا اور ۔آپ نے انجام دیا۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
bjoomla صاحب۔
ایک سوال ہے آپ سے ۔۔ ہم جذبہ ِ خیر سگالی کی بات کریں تو آپ اعتراض کیجئے کہ بھارتی کالونی بن گیا ۔
آپ ’’ اپریل فول‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ ویلنٹائن ڈے‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ بسنت ‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ ماں کا دن ‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ باپ کا دن ‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ مزدوروں کا دن ‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ نیو ائیر ‘‘ منائیں تو ؟؟
آپ ’’ عورتوں ‘‘ کا دن منائیں تو ؟؟
آپ ’’ بچوں کا دن ‘‘ منائیں تو ؟؟

یہ کس کی تہذیب ہے ۔۔ اب آپ کس کی کالونی بننے جارہے ہیں۔۔؟؟؟
منتظر ہوں کہ اب آپ کچھ فرمائیں تو !

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس تھریڈ کو وال پیپرز پر بات تک ہی محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔ پاکستان اور انڈیا کی تاریخ پر بات کرنے کے لیے تاریخ اور فلسفہ کا زمرہ زیادہ موزوں رہے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ م م م اور عندلیب۔ میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔ عندلیب نے شعر ہی اتنا عمدہ دیا ہے جو ہماری بھی ترجمانی کر رہا ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
ایک وال پیپیر میری طرف سے بھی ۔ افواج پاکستان کو خراج عقیدت ۔

2726615986_681518335c.jpg

1280 ضرب 1024
1024 ضرب 768
800 ضرب 600
 
جہانزیب یہ بہت اعلیٰ وال پیپر ہے۔ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے بس ذرا سیاست سے دور رہے اس میں بھی عام فوجی کا تو کوئی قصور نہیں بس کچھ جنرلوں کی وجہ سے بدنام ہے ورنہ ہماری فوج بھی پروفیشنل ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ غیر متعلقہ پیغامات کو حذف کر دیا ہے۔ میری باقی ناظمین سے بھی درخواست ہے کہ وہ خیال رکھیں۔
 
جیا راؤ

محفلین
مغل صاحب آپ کا بنایا ہوا وال پیپر بہت اچھا لگا اور ہم نےلگا بھی لیا ہے۔
جہانزیب آپ کا وال پیپر بھی بہت اچھا ہے۔
آپ دونوں کا بے حد شکریہ:)
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب آپ کا بنایا ہوا وال پیپر بہت اچھا لگا اور ہم نےلگا بھی لیا ہے۔
جہانزیب آپ کا وال پیپر بھی بہت اچھا ہے۔
آپ دونوں کا بے حد شکریہ:)

جیا راؤ آپ کا شکریہ رہ گیا تھا ۔۔ سو بہت بہت شکریہ کرم نوازی کیلئے
ابوشامل نے یہاں کی یاد دلائی تو یہاں آنے پر کھلا۔۔۔
 
Top