جعلی پیر کے کہنے پرگھر میں سرنگ کھود کر خزانہ تلاش کرنے والا نوجوان مٹی تلے دب گیا

x boy

محفلین
ناشتہ کرنے سے پہلے صوفی صاحب کو سجدہ کرو پھر آستانے میں مزے دار ناشتہ تیار ہے کھاؤ پیوں اور صوفیوں کے پیچھے دین سے جاؤ،،
 
x boy

محفلین
یہ سب کے سب مزیدار سلسلے ہیں انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،،،
 
x boy

محفلین
یہ تو بالکل انڈین فلموں میں جو مسلمانوں کا عقیدہ دکھاتے ہیں وہی ہے
کترینا ملنگڑی کا بھانگڑا ہوگا تو مزاروں میں ہجوم کبھی کم نہ ہوگی

قرآن و حدیث کے مطابق سچے پیر کی تلاش میں ہمیں مندرجہ ذیل باتوں کو پہچان بنانا ہو گا
۱- اللہ کے ولیوں کو کسی قسم کا خوف نہ ہو گا
2-- اللہ کے ولیوں کو کسی قسم کا غم نہ ہو گا
۳- اللہ کے ولی سب سے پہلے اپنے اوپر واجبی حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں ، وہ حقوق اللہ کے ہوں جیسے :نماز ، روزہ ، حج و زکاۃ ، بھلائی کا حکم دینا ، برائی سے روکنا اور جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ یا بندوں کے حقوق ہوں ، حتی کہ حیوانوں اور دیگر مخلوقات کے حقوق میں بھی کوتاہی سے کام نہیں لیتے
4-اللہ کے ولیوں کی دوسری صفت یہ ہے کہ وہ صرف فرائض کی ادائیگی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ فرائض کے ساتھ ساتھ فرائض ہی کے جنس سے جو نوافل ہیں ان کا بھی اہتمام کرتے ہیں
جعلی عاملوں کا شکار بے بس عوام
ربط
پاکستانی معاشرے میں لوگ عقل کا استعمال کرنا ہی نہیں چاہتے اور اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی عامل اور پیر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اب یہی دیکھ لیجیے جعلی عامل کے کہنے پر ملتان میں خزانہ تلاش کرتے ہوئے نوجوان کی ہلاکت نے جہاں اس ملک کے ہوس زر میں ڈوبے معاشی نظام کے منہ پر تھپڑ مارا ہے وہیں توہم پرستی میں ڈوبے معاشرے کی ذہنی بلوغت کو بھی آشکارا کردیا ہے ۔

ہمارے ملک کا نوجوان سرمایہ جو اس وقت ملکی آبادی کا تقریباً چالیس فیصد بتایا جاتا ہے ،اگر ان کی اکثریت ’’خیالی خزانے‘‘ کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں، کچھ چوراہوں اور پارکوں میں ہیرو بنتے دکھائی دیتے ہیں ، اور کچھ ہفتے اور اتوار کی صبح شہر کی سڑکوں پر موٹر سائکلوں پر اپنے جوہر دکھاتے پائے جاتے ہیں ۔باقی جو نوجوان بچ جاتے ہیںوہ مایوسی کا شکار ہو کر جرائم کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا کوئی معاشرہ اپنے ملک کی آبادی کے چالیس فیصد قیمتی سرمائے سے اس طرح لاتعلق ہو سکتا ہے جیسے ہم ہو چکے ہیں؟ اگر ان نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں ، کھیلوں اور مختلف ہنر کے ذرائع پیدا کر دیے جائیں تو ہو سکتا ہے یہ نوجوان حقیقت میں ایسا خزانہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو اس ملک کو مالا مال کر دئے، اور اس مثبت تبدیلی کی ابتدا صرف حکومت یا وہ سرمایہ دارانہ طبقہ کرسکتا ہے جن کے پاس دولت کی فروانی ہے۔ اگر ان لوگوں کے سرمائے کی مٹھی بھر ’’سخاوت‘‘ سے ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے ۔ اور ہمارا نوجوان طبقہ ترقی کی نئی راہوں پر کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب توہم پرستی میں جکڑے معاشرے میں ملتان جیسے واقعات کا تسلسل یہ بتانے کے لئے کافی نہیں کہ ہم ذہنی طور پرمفلوج معاشرے کا حصہ ہیں۔ جہاں سب کچھ جانتے بوجھتے بھی اپنی اولادوں کو جعلی عاملوں کی ہوس کی تسکین کے لئے پیش کر دیا جاتا ہے اور بعد میں ہم شکایت کرتے پھرتے ہیں کہ فلاں جعلی عامل یا پیر نے ہماری بچی یا بچے کے ساتھ یہ سلوک کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ بنیادی طور پر قصور جعلی پیروں یا عاملوں کا نہیں بلکہ ہماری اپنی کمزوریوں،بے وقوفیوں اور لالچ کا ہے جس سے یہ فراڈ افراد بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں ۔

پاکستان میں جعلی پیروں اور عاملوں کے کہنے پر توہم پرست اور کمزور عقائد رکھنے والے افراد کی جانب سے انسانی جانیں لینے خصوصا کم سن بچوں کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور عزت لٹنے کے واقعات سے اخبارات کے صفحے کالے نظر آتے ہیں۔ مگر پھر بھی ان واقعات میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جعلی پیروں کے ہتھے چڑھنے والوں میں اکثریت ایسے افراد کی ہوتی ہے جو اپنے مالی حالات اور تنگدستی سے چھٹکارا اور راتوں رات ترقی کے لئے “شارٹ کٹ” اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مخلتف ذہنی اور جسمانی بیماریوں کے شکار افراد بھی آسانی سے جعلی پیروں اور عاملوں کا شکار بن جاتے ہیں۔ عوام کی جعلی پیروں یا عاملوں کے ہاتھوں لٹنے کے ایسے واقعات کی وجہ کچھ بھی ہو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو یقینی بنائے۔ کیونکہ
ریاست کا کردار
بہت اہم ہے ریاست اور معاشرے کی فطرت ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور جن معاشروں کے اندر سماجی انصاف ہوتا ہے وہاں اس طرح کے جرائم بھی کم نظر آتے ہیں۔ لہذا حکومتی سطح پر بھی ان جعلی عاملوں اور پیروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے بچاوؤکے حوالے سے موثر قانون سازی اور نفاذ کی ضرورت ہے ۔ بلکہ اس حوالے سے مذہبی علما کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں ضعیف الاعتقادی اور توہم پرستی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
میڈیا کا کردار
دوسری جانب میڈیا بھی عوام کو گمراہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ٹیلی ویژن اور اخبارات میں جعلی دوایاں، جعلی ڈاکٹر، جعلی پیر، تعویز گنڈے اور نہ جانے کس کس طرح کے اشتہارات شائع کئے جاتے ہیں۔ بلکہ کئی چینلز پر تو کئی ایسے پروگرامز بھی نشر کئے جارہے ہیں جو جعلی عاملوں کے کام کو تقویت دیتے ہیں ۔پیمرا کو چاہئے کہ وہ میڈیا پر نشر ہونے والے پروگرامز اور اشتہارات پر پابندی عائداور جعلی پیروں اور عاملوں کے فروغ دینے والے چینلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

جن معاشروں میں غور فکر پر پابندیاں لگا دی گئی ہوں یا جہاں انسان کے زوق کی تسکین کے جائز راستے بند ہو چکے ہوں، جہالت عام ہو چکی ہو تو اسے معاشروں میں توہم پرستی کو اپنا راستہ بناتے دیر نہیں لگتی ۔ معاشرے کی ذہنی حالت کو تبدیل کئے بنا جعل سازوں سے بچنا مشکل ہے ۔اور اس سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے ہمیں عملی طور پر خود آگے بڑھ کر جعلی پیروں اور عاملوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ضرورت ہے کہیں کل کو ئی ہمارا اپنا ان دھوکے بازوں کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے
 
x boy

محفلین
یہ لیں جی اللہ پر بہتان باندھا جارہا ہے
ان لوگوں کے پیچھے چل کر اپنے ایمان سے چلے جائیں۔

اس نوع کے واقعات کے پیچھے سب سے بڑا محرک لالچ ہوتا ہے۔ (ضروری نہیں کہ ہر غریب لالچی ہو، یہ الگ موضوع ہے) لالچی امیر ہوتے ہوئے بھی غریب ہوتا ہے، اور غریب ہوتے ہوئے تو ہوتا ہی ہے۔
کوئی ڈبا پیر ہو، کوئی ڈبل شاہ ہو، کوئی پلاٹ آنٹی ہو، ان کی دکان لالچیوں کے دم قدم سے چلتی ہے۔ ڈبل شاہ کے کیس میں تو ایک بہت عجیب بات دیکھنے میں آئی کہ جن لوگوں کو اس نے لوٹا تھا، وہی لوگ اس کی حراست کے خلاف جلوس نکال رہے تھے۔
سورہ التکاثر، اور سورہ الہُمَزہ کا خصوصی مطالعہ کیجئے۔ اللہ حفاظت فرمائے۔
 
یعنی انصاف حاصل کرنے کے لیے جان سے ہاتھ دھونا لازمی ہوتا جا رہا ہے
ینجاب کی انتظامیہ اس کیس میں حرکت میں آتی ہے جس میں متاثرہ لڑکی خود کشی کر لیتی ہے، پھر بھی صرف مقدمہ درج ہوتا ہے ،آگے کا معاملہ کیا ہے، کون جاںے

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی پیر کےہاتھوں زیادتی کی شکار لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں
22 سالہ عافیہ نے رجانہ میں جعلی پیر کی مبینہ جنسی زیادتی پر انصاف نہ ملنے کے خلاف زہریلی گولیاں کھائیں۔
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 مئ 2014

258660-rapeviolencewomen-1401432455-596-640x480.jpg

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ رجانہ پولیس نے جعلی پیر کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل
ٹوبہ ٹیک سنگھ: رجانہ میں جعلی پیر کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 22 سالہ لڑ کی نے انصاف نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھالیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ کے نواحی گاؤں 285 گ ب کی رہائشی عافیہ 2 روز قبل اپنی خالہ کے ساتھ اپنے ہی گاؤں کے رہائشی جعلی پیر محمد اصغر کے آستانے پر گئی جہاں جعلی پیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اس موقع پر لڑکی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے لیکن بااثر افراد نے لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو مقدمہ درج کراونے سے روک دیا اور پنچائیت کے ذریعے معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
پنچائیت میں علاقے کے بااثر افراد لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا جعلی پیر کی ہی حمایت کرتے رہے جس پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کےباعث لڑکی کی حالت بگڑگئی اور اسے طبی امداد کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا۔ دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ رجانہ پولیس نے جعلی پیر کو حراست میں لے لیا۔
 
قرآن و حدیث کے مطابق سچے پیر کی تلاش میں ہمیں مندرجہ ذیل باتوں کو پہچان بنانا ہو گا
۱- اللہ کے ولیوں کو کسی قسم کا خوف نہ ہو گا
2-- اللہ کے ولیوں کو کسی قسم کا غم نہ ہو گا
۳- اللہ کے ولی سب سے پہلے اپنے اوپر واجبی حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں ، وہ حقوق اللہ کے ہوں جیسے :نماز ، روزہ ، حج و زکاۃ ، بھلائی کا حکم دینا ، برائی سے روکنا اور جہاد فی سبیل اللہ وغیرہ یا بندوں کے حقوق ہوں ، حتی کہ حیوانوں اور دیگر مخلوقات کے حقوق میں بھی کوتاہی سے کام نہیں لیتے
4-اللہ کے ولیوں کی دوسری صفت یہ ہے کہ وہ صرف فرائض کی ادائیگی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ فرائض کے ساتھ ساتھ فرائض ہی کے جنس سے جو نوافل ہیں ان کا بھی اہتمام کرتے ہیں
جعلی عاملوں کا شکار بے بس عوام
ربط
پاکستانی معاشرے میں لوگ عقل کا استعمال کرنا ہی نہیں چاہتے اور اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی عامل اور پیر لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اب یہی دیکھ لیجیے جعلی عامل کے کہنے پر ملتان میں خزانہ تلاش کرتے ہوئے نوجوان کی ہلاکت نے جہاں اس ملک کے ہوس زر میں ڈوبے معاشی نظام کے منہ پر تھپڑ مارا ہے وہیں توہم پرستی میں ڈوبے معاشرے کی ذہنی بلوغت کو بھی آشکارا کردیا ہے ۔

ہمارے ملک کا نوجوان سرمایہ جو اس وقت ملکی آبادی کا تقریباً چالیس فیصد بتایا جاتا ہے ،اگر ان کی اکثریت ’’خیالی خزانے‘‘ کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں، کچھ چوراہوں اور پارکوں میں ہیرو بنتے دکھائی دیتے ہیں ، اور کچھ ہفتے اور اتوار کی صبح شہر کی سڑکوں پر موٹر سائکلوں پر اپنے جوہر دکھاتے پائے جاتے ہیں ۔باقی جو نوجوان بچ جاتے ہیںوہ مایوسی کا شکار ہو کر جرائم کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا کوئی معاشرہ اپنے ملک کی آبادی کے چالیس فیصد قیمتی سرمائے سے اس طرح لاتعلق ہو سکتا ہے جیسے ہم ہو چکے ہیں؟ اگر ان نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں ، کھیلوں اور مختلف ہنر کے ذرائع پیدا کر دیے جائیں تو ہو سکتا ہے یہ نوجوان حقیقت میں ایسا خزانہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو اس ملک کو مالا مال کر دئے، اور اس مثبت تبدیلی کی ابتدا صرف حکومت یا وہ سرمایہ دارانہ طبقہ کرسکتا ہے جن کے پاس دولت کی فروانی ہے۔ اگر ان لوگوں کے سرمائے کی مٹھی بھر ’’سخاوت‘‘ سے ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے ۔ اور ہمارا نوجوان طبقہ ترقی کی نئی راہوں پر کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب توہم پرستی میں جکڑے معاشرے میں ملتان جیسے واقعات کا تسلسل یہ بتانے کے لئے کافی نہیں کہ ہم ذہنی طور پرمفلوج معاشرے کا حصہ ہیں۔ جہاں سب کچھ جانتے بوجھتے بھی اپنی اولادوں کو جعلی عاملوں کی ہوس کی تسکین کے لئے پیش کر دیا جاتا ہے اور بعد میں ہم شکایت کرتے پھرتے ہیں کہ فلاں جعلی عامل یا پیر نے ہماری بچی یا بچے کے ساتھ یہ سلوک کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ بنیادی طور پر قصور جعلی پیروں یا عاملوں کا نہیں بلکہ ہماری اپنی کمزوریوں،بے وقوفیوں اور لالچ کا ہے جس سے یہ فراڈ افراد بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں ۔

پاکستان میں جعلی پیروں اور عاملوں کے کہنے پر توہم پرست اور کمزور عقائد رکھنے والے افراد کی جانب سے انسانی جانیں لینے خصوصا کم سن بچوں کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور عزت لٹنے کے واقعات سے اخبارات کے صفحے کالے نظر آتے ہیں۔ مگر پھر بھی ان واقعات میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جعلی پیروں کے ہتھے چڑھنے والوں میں اکثریت ایسے افراد کی ہوتی ہے جو اپنے مالی حالات اور تنگدستی سے چھٹکارا اور راتوں رات ترقی کے لئے “شارٹ کٹ” اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مخلتف ذہنی اور جسمانی بیماریوں کے شکار افراد بھی آسانی سے جعلی پیروں اور عاملوں کا شکار بن جاتے ہیں۔ عوام کی جعلی پیروں یا عاملوں کے ہاتھوں لٹنے کے ایسے واقعات کی وجہ کچھ بھی ہو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو یقینی بنائے۔ کیونکہ
ریاست کا کردار
بہت اہم ہے ریاست اور معاشرے کی فطرت ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور جن معاشروں کے اندر سماجی انصاف ہوتا ہے وہاں اس طرح کے جرائم بھی کم نظر آتے ہیں۔ لہذا حکومتی سطح پر بھی ان جعلی عاملوں اور پیروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے بچاوؤکے حوالے سے موثر قانون سازی اور نفاذ کی ضرورت ہے ۔ بلکہ اس حوالے سے مذہبی علما کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں ضعیف الاعتقادی اور توہم پرستی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
میڈیا کا کردار
دوسری جانب میڈیا بھی عوام کو گمراہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ٹیلی ویژن اور اخبارات میں جعلی دوایاں، جعلی ڈاکٹر، جعلی پیر، تعویز گنڈے اور نہ جانے کس کس طرح کے اشتہارات شائع کئے جاتے ہیں۔ بلکہ کئی چینلز پر تو کئی ایسے پروگرامز بھی نشر کئے جارہے ہیں جو جعلی عاملوں کے کام کو تقویت دیتے ہیں ۔پیمرا کو چاہئے کہ وہ میڈیا پر نشر ہونے والے پروگرامز اور اشتہارات پر پابندی عائداور جعلی پیروں اور عاملوں کے فروغ دینے والے چینلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

جن معاشروں میں غور فکر پر پابندیاں لگا دی گئی ہوں یا جہاں انسان کے زوق کی تسکین کے جائز راستے بند ہو چکے ہوں، جہالت عام ہو چکی ہو تو اسے معاشروں میں توہم پرستی کو اپنا راستہ بناتے دیر نہیں لگتی ۔ معاشرے کی ذہنی حالت کو تبدیل کئے بنا جعل سازوں سے بچنا مشکل ہے ۔اور اس سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے ہمیں عملی طور پر خود آگے بڑھ کر جعلی پیروں اور عاملوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ضرورت ہے کہیں کل کو ئی ہمارا اپنا ان دھوکے بازوں کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے

بہت عمدہ اور متوازن تجزیہ کیا ہے آپ نے۔ ایک اور چیز کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ ہمارے ہاں بالغ نظری نہیں پنپ سکی۔ کوئی ایک ایسا واقعہ ہو جائے، یار لوگ نامکمل خبر کی آدھی اینٹ پر قلعے تعمیر کر لیتے ہیں اور ان میں بیٹھ کر اپنے اپنے وِلِن پر نفرتوں کے گولے داغنے لگتے ہیں۔ اور یہ بھول جاتے ہیں کہ معاشرتی ضمیر میں بسی ہوئی بے حسی کا تدارک ان گولوں سے نہیں ہوا کرتا۔ ایسے سانحات کا بہت بڑا محرک ہوس کا عفریت ہے، شکاری کی سطح پر بھی اور شکار کی سطح پر بھی۔ گولا باری ہی کرنی ہے تو اس عفریت پر کیجئے، نہیں تو اپنی باری کا انتظار کیجئے کل میں اور آپ کوئی بھی شکار کرے یا شکار ہو، ہر دو صورتوں میں تقویت اسی عفریت کو ملے گی۔
 
Top