تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عزیزہ مدیحہ گیلانی !
ایک شعر پتہ نہیں کس کا ہے اور یہاں کیوں یاد آ گیا۔

خواب ٹوٹیں تو کچھ نہیں ہوتا
خواب بکھریں تو درد ہوتا ہے

۔۔۔۔۔ اللہ تم دونوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ یہ عاجلہ الف کے ساتھ نہیں عین کے ساتھ ہے۔
عین عینی شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ بھئی واہ۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
السلام علیکم ! اُمید ہے کہ آپ سب بخیر و خوبی زندگی کی رعنائیوں سے حظ اٹھا رہے ہوں گے۔ :)یہ بہت اچھی بات ہے محفل کی کہ کسی بھی غم ،خوشی میں یہ آپکو اکیلا نہیں کرتی خواہ حالات کیسے بھی ہوں ۔ ہم نے عینی بیٹا کو ڈانٹا کہ بیٹا آپ نے کیوں اپنے اسٹیٹس پر حادثے کے بارے میں لکھا خیر اس وقت انکی طبیعت کے پیش نظر ہم خاموش ہو رہے ۔لیکن ہمیں اس بات کا علم نہ تھا کہ آپ سب نے فردا فردا ہمارے لیئے دعائیہ کلمات کہے اور ہماری صحت یابی کی دعا بھی کرتے رہے ۔۔۔ بہت شکریہ آپ سب کا۔
الحمداللہ ہم اور عینی دونوں بخیر ہیں ۔۔بس تھوڑے بہت اثرات تو چھوڑنے تھے نا حادثے نے ۔۔لیکن چھوٹے نقصان کی صورت میں اللہ نے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا لیا ۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
ہم بطور خاص قراۃ العین اور مقدس کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیئں گے جنھوں نے فیس بک پر میسجز کر کے بھی ہماری خیریت دریافت فرمائی ۔اللہ خوش رکھیں آپکو۔
اسکے ساتھ ہی اُن تمام اراکین اردو محفل کا فرداً فرداً بہت شکریہ جنھوں نے ہماری مزاج پُرسی کرتے ہوئے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا ۔
اللہ آپ سب کے لیئے آسانیاں فرمائیں۔ سلامت و شاد رہیئے آپ سب۔:)
اپیا شکریہ بالکل نہیں۔۔!
آپ ہماری اپیا ہیں فکر تو ہوگی ناں:happy:
 
جی محب بھائی ۔۔۔ اللہ میاں نے مجھے بھی کراس لگا دیا ۔۔کہ لو یہ سزا ہے تمہاری :) لیکن آپ نے دعا کی نا تو لُک میں پھر آ گئی :) آپکا بہت شکریہ محب بھائی :)
جب اتنے سارے لوگ دعائیں کر رہے ہوں تو صحتیاب تو ہونا ہی تھا۔

سزا نہیں ہے ، کبھی کبھی ایسے امتحان آتے رہتے ہیں زندگی میں یہ بتانے کے لیے کہ زندگی ہمیشہ ہموار نہیں چلتی رہتی اس میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔
 
اس کو سزا نہیں کہتے، لڑکی!!!!۔
یہ تو ایک چھوٹا سا ٹیسٹ ہوا ہے، اتنی جلدی گھبرا گئی؟
۔۔۔ اللہ کا شکر ادا کرنا لازم ہے، کون جانے! کیا ہونا ٹل گیا!!!؟ پتہ ہے کسی کو؟
اماں جان سے دعائیں لو، اور بابا جان سے بھی! اور ان سے کہو، کوئی صدقہ شکرانہ کے طور پر ایک جانور ذبح کر کے محلے کے غرباء میں یقسیم کر دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top