جماعت اسلامی کا منشور

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آبی ٹوکول

محفلین
جماعت اسلامی کئی دھائیوں سے سیاست میں ہے اور ملک کی پہلی منظم جماعت ہے جہاں الیکشن باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔ حتی کہ اس کے قائد خود امیدوار نہیں ہوتے بلکہ کارکن نامزد کرتے ہیں۔ اس قسم کے الیکشن پاکستان میں کسی قسم کی پارٹی میں نہیں ہوتے۔ اس جماعت کے کارکن بننا بھی اسان نہیں۔

میرے خیال میں ن لیگ کے بعد جمعیت علما اسلام اور اس کے بعد جماعت اسلامی ایک اچھا انتخاب ہے

کیوں جی جماعت اسلامی دا کارکن بنن واسطے توپ چانی پیندی اے جی :rolleyes:
میں نے بڑے قریب سے جماعت اسلامی اور جماعتیوں کو دیکھا ہے مجھے تو ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ کا فارم بھرنا کسی توپ کا گولہ داغنے کہ برابر ہو للوز والسلام
 
جس دن ہم نے پیٹ کی بجائے دماغ سے سوچنا شروع کردیا اس دن سے منشور والے دھاگوں میں ایسی تصاویر بھی نظر نہیں آئیں گی۔۔فی الحال تو دھاگے کے عنوان اور آپکی تصویر سے یہی لگ رہا ہے کہ یہی کچھ انکے منشور میں شامل ہے۔۔یعنی کُھلّے کھاؤ تے۔۔۔ ۔۔:p:D
اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے اس دھاگے میں اس تصویر کو شامل کرنے کا مقصد قائدین کی سادگی ظاہر کرنا تھا۔۔۔ کہ زمین پر بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ عام ساکھابا کھا رہے ہیں عام لوگوں کی طرح کھا رہے۔۔۔ قدردان بریانی اور پلاوء کے چکر میں الجھ گئے۔۔۔:moneyeyes:
 
کیوں جی جماعت اسلامی دا کارکن بنن واسطے توپ چانی پیندی اے جی :rolleyes:
میں نے بڑے قریب سے جماعت اسلامی اور جماعتیوں کو دیکھا ہے مجھے تو ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ کا فارم بھرنا کسی توپ کا گولہ داغنے کہ برابر ہو للوز والسلام

میری معلومات کے مطابق جماعت کا باقاعدہ رکن بننے کے لیے اپ کے پاس اچھا اخلاق، کردار اور مضبوط دینی تعلیمات ہونا ضروری ہے۔

جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان میں چیرٹی ورک کی ایک بانی سمجھی جاتی ہے۔ اس کی ذیلی تنظیمیں الخدمت پورے پاکستان میں فلاحی کاموں کے لیے مشھور ہے۔ سیلاب ہو یا زلزلہ جماعت کے کارکنان نے پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

کراچی کے لیے جماعت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ یہ نعمت اللہ خان ہی تھے جنھوں نے کراچی میں بے مثال منصوبے شروع کرکے کراچی کا چہرہ بدل دیا۔

جماعت کے بانی مولانا مودودی کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں

غرض اگر اپ کے حلقے میں جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار کھڑا ہوا ہے اور اپ کی ترجیح امیدوار کا کرپشن سے پاک ہونا ہے تو اپ کے پاس دوسری چوائس ہونا مشکل ہے
 
سید ذیشان

محفلین
اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے اس دھاگے میں اس تصویر کو شامل کرنے کا مقصد قائدین کی سادگی ظاہر کرنا تھا۔۔۔ کہ زمین پر بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ عام ساکھابا کھا رہے ہیں عام لوگوں کی طرح کھا رہے۔۔۔ قدردان بریانی اور پلاوء کے چکر میں الجھ گئے۔۔۔ :moneyeyes:
ابھی تو سویٹ ڈش یعنی کہ حلوہ آنا باقی ہے :p
 
جس دن ہم نے پیٹ کی بجائے دماغ سے سوچنا شروع کردیا اس دن سے منشور والے دھاگوں میں ایسی تصاویر بھی نظر نہیں آئیں گی۔۔فی الحال تو دھاگے کے عنوان اور آپکی تصویر سے یہی لگ رہا ہے کہ یہی کچھ انکے منشور میں شامل ہے۔۔یعنی کُھلّے کھاؤ تے۔۔۔ ۔۔:p:D
بھولے بادشاہوں کبھی کھل کے کھانے والے دیکھے نہیں ہیں آپ نے شاید۔۔۔
 
جماعت اسلامی کی قیادت کی ایک اہم بات یہ ہے کہ جماعت میں نوجوانوں کی تربیت کا نہایت اہم کردار ہے۔ اس کی قیادت نے پارلیمنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔

اس قیادت کے ساتھ جماعت کا منشور بہت اپیلنگ ہے
 
کیا اسی تربیت کی بات کر ہے ہیں جو آپ کے اپنے بنائے ہوئے دھاگے سے ظاہر ہے-
 
شمشاد

لائبریرین
جس دن ہم نے پیٹ کی بجائے دماغ سے سوچنا شروع کردیا اس دن سے منشور والے دھاگوں میں ایسی تصاویر بھی نظر نہیں آئیں گی۔۔فی الحال تو دھاگے کے عنوان اور آپکی تصویر سے یہی لگ رہا ہے کہ یہی کچھ انکے منشور میں شامل ہے۔۔یعنی کُھلّے کھاؤ تے۔۔۔ ۔۔:p:D
کھلے کھاؤ تے ننگے تو نہیں نہا رہے ناں۔
زمین پر بیٹھ کر امیر جماعت اور کارکن اکٹھے کھا رہے ہیں۔

کھلے کھانے والے جیالے تو آپ نے پھر دیکھے ہی نہیں جو کھانے پر ایسے ٹوٹتے ہیں جیسے سالوں کے بھوکے ہوں۔
 
کیا اسی تربیت کی بات کر ہے ہیں جو آپ کے اپنے بنائے ہوئے دھاگے سے ظاہر ہے-

عمران کی کچھ اپنی بھی ججمنٹ کی غلطی تھی جو عمران کے خاصہ ہے

جمعیت کا کردار بہت حد تک ریکٹو ہے۔ یعنی جمیعت میں جو خامیاں در ائیں ہیں وہ اس وجہ سے ہیں کہ مخالف اتنے بے رحم اور سنگدل ہیں کہ جواب میں اگر ویسا ہی عمل نہ کیا جائے تو سروائول مشکل ہے۔ اگرچہ میں اس کا حامی نہیں ہوں۔ مگر یہ جمعیت کالڑکوں کا موقف ہے۔

مگر اپ کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ جمیعت کی اس غلطی کی معافی براہ راست امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے عمران سے خود مانگی ۔ جس کے بعد عمران قاضی صاحب کا بہت شکر گزار رہا۔

قطع نظر جمیعت کی بہت ساری غلطیوں کے مجموعی طور پر جماعت کا تربیت سازی کا پروگرام بہت اچھا ہے۔ اس سے دوسری جماعتوں نے بھی فائدہ اٹھایا ہے جیسے احسن اقبال وغیرہ
 
جمیعت والوں کی غنڈہ گردیاں سب کو معلوم ہیں، تو اچھے الفاظ اس کی پردہ پوشی نہیں کر سکتے۔
 
کچھ حد تک متفق ہوں۔
مگر اس وقت ہم جماعت اسلامی کے منشور کی بات کررہے ہیں۔
جماعت اسلامی نے جو کارکنان پاکستان کی سیاست میں پیش کیے ہیں ان کی سیاسی تربیت بہر طور بہت اچھی ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
خوش رہیں اپنے اس اخلاق میں

چلیں جماعت اسلامی کے منشور پر بات کرلیتے ہیں
میرے خیال میں گیس اور بجلی سستی ہونے سے ہر ادمی پر اچھا اثر پڑے گا۔ یہ اچھا نقطہ ہے منشور کا۔
ہر ناقابلِ عمل بات آپ کو اچھی لگتی ہے
I think you prefer living in a fantasy world.
 
زرقا مفتی

محفلین
بجلی اور گیس کی قیمت کم ہونا کیوں ناقابل عمل ہے؟
موجودہ حالات میں قطعا نا قابلِ عمل ہے
ایک دو سال قبل واپڈا کے اعلیٰ افسر نے بتایا تھا کہ پن بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت تقریبا بیس پچیس پیسے ہے ۔ جبکہ تھرمل بجلی کی قیمت 12 روپے فی یونٹ ہے اور تیل یا گیس کی قیمت بڑھنے کے ساتھ بڑھتی ہے۔ اسکے علاوہ تقسیم کار کمپنیوں کی تنخواہیں اور انتظامی اخراجات ہیں۔
لائن لاسز ، بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے کے الگ خسارے ہیں
پن بجلی ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چوتھائی حصہ ہے
بجلی کی قیمت اسی صورت کم ہو سکتی ہے جب آپ صرف سستی بجلی پر انحصار کریں۔ یعنی پن بجلی کے منصوبے لگائیں۔ جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ بھاشا ڈیم کا پچھلے سات آٹھ سال میں دو بار افتتح ہو چکا ہے مگر فیزیبیلٹی سے آگے بات نہیں بڑھی
پانچ سال سے تھر کول سے بجلی بنانے کے اعلانات ہو رہے ہیں مگر حقیقی پیش رفت صفر ہے۔
موجودہ تھرمل پلانٹ تیل اور گیس پر چلتے ہیں اور اُنہیں کوئلے پر چلنے کے قابل بنانا بہت مہنگا ہے
اگر آپ فورا پن بجلی کا کوئی منصوبہ شروع بھی کر لیں تو اسے مکمل ہونے میں آٹھ دس سال لگیں گے اور تب تک بجلی کی مانگ اور مہنگائی کئی گُنا بڑھ چکی ہوگی سستی بجلی ایک سُہانا خواب ہی ہے
اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں
 
حسینی

محفلین
میرے خیال سے جماعت اسلامی اب وہ پہلی والی جماعت اسلامی نہیں رہی۔
جماعت اسلامی مودودی والی جماعت اور قاضی حسین احمد جیسے لوگوں کی جماعت نہیں رہی۔
ان کے دور میں جماعت نسبتا معتدل سوچ کی مالک تھی۔۔۔۔ لیکن سب کو معلوم ہے جب سے منور حسن آئے ہیں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔
یہ وہ جماعت ہے جو عام طور پر دہشت گردی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتی۔۔۔۔
طالبان کی سوچ کو سراہتے ہیں۔۔۔۔۔ اور ان کی مخالفت سے ڈرتے ہیں۔۔۔ یا مخالفت کو غلط سمجھتے ہیں۔۔۔
یقینا اگر شدت پسندی کی طرف یہ سفر جاری رہا تو۔۔۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟؟؟؟؟
 
موجودہ حالات میں قطعا نا قابلِ عمل ہے
ایک دو سال قبل واپڈا کے اعلیٰ افسر نے بتایا تھا کہ پن بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت تقریبا بیس پچیس پیسے ہے ۔ جبکہ تھرمل بجلی کی قیمت 12 روپے فی یونٹ ہے اور تیل یا گیس کی قیمت بڑھنے کے ساتھ بڑھتی ہے۔ اسکے علاوہ تقسیم کار کمپنیوں کی تنخواہیں اور انتظامی اخراجات ہیں۔
لائن لاسز ، بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے کے الگ خسارے ہیں
پن بجلی ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چوتھائی حصہ ہے
بجلی کی قیمت اسی صورت کم ہو سکتی ہے جب آپ صرف سستی بجلی پر انحصار کریں۔ یعنی پن بجلی کے منصوبے لگائیں۔ جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ بھاشا ڈیم کا پچھلے سات آٹھ سال میں دو بار افتتح ہو چکا ہے مگر فیزیبیلٹی سے آگے بات نہیں بڑھی
پانچ سال سے تھر کول سے بجلی بنانے کے اعلانات ہو رہے ہیں مگر حقیقی پیش رفت صفر ہے۔
موجودہ تھرمل پلانٹ تیل اور گیس پر چلتے ہیں اور اُنہیں کوئلے پر چلنے کے قابل بنانا بہت مہنگا ہے
اگر آپ فورا پن بجلی کا کوئی منصوبہ شروع بھی کر لیں تو اسے مکمل ہونے میں آٹھ دس سال لگیں گے اور تب تک بجلی کی مانگ اور مہنگائی کئی گُنا بڑھ چکی ہوگی سستی بجلی ایک سُہانا خواب ہی ہے
اور خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں

ایک تو یہ خواب میرا نہیں جماعت اسلامی کامنشور ہے
دوسرے پتہ نہیں ہر ایک محکمہ کا کوئی نہ کوئی فرد اپ کو ایسی بات بتاجاتا ہے جو صرف عمران کے حق میں ہی جاتی ہے۔ بہن واپڈا کے افسر نے اپ کو یہ نہیں بتایا ہے بجلی اور گیس کے بل میں پتہ نہیں کون کون سے ناجائر سرچارج اور ٹیکسز لگے ہوئے ہیں جو بلاتفریق ہر ایک کو دینے پڑتے ہیں۔ میرے غالب گمان میں جماعت اسلامی یہ غنڈہ ٹیکس ختم یا کم کردے گی۔ اپ اگر منشور کو مزید پڑھیں تو یہ بھی پتہ چلے گا کہ جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ میرا خیال ہے کہ صرف ناجائز سرچارجز ختم کردینے سے ہی بجلی اور گیس کی قیمت 30فی صد سے زائدکم ہوجائے گی۔
باقی اپ نے خود عرض کردی ہے کہ لائن لاسز اور چوری پر قابو پاکر قیمت مزید کم کی جاسکتی ہے۔

تھر کول کو ابھی تک استعمال نہیں کیا جاسکا۔ ثمر مبارک مند اہل ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ اسکی جگہ کسی اور قابل ادمی کو ریسرچ پر لگایا جائے تو تھر کا کوئلہ سستے دام استعمال ہوسکتا ہے۔

اور بھی مزید اننوویٹو اقدام اٹھاسکتے ہیں۔ قرضہ فراہم کیے جاسکتے ہیں کہ شمسی توانائ استعمال میں لائی جائے۔ جو فرم یا ادارہ گرڈ میں بجلی شامل کرے اسے سہولتیں دی جاسکتی ہیں۔ غرض بے شمار راہیں موجود ہیں۔
پن بجلی جب ہی ممکن ہے جب تمام صوبے اس پر متفق ہوں۔ یہ جب ہوگا جب دیانت دار قیادت حکومت میں موجود ہوگی۔ جماعت اسلامی کی قیادت کی دیانت پر کسی کو شک نہیں۔
 
میں نے کب کہا یہ آپ کا خواب ہے
آپ کا مسلہ یہ ہے کہ آپ تحقیق کئے بغیر جھوٹے دعوں وعدوں پر اعتبار کر لیتے ہیں۔ پن بجلی ممکن ہی نہیں تو سستی بجلی کہاں سے آئے گی۔
 
عرض کی کہ ناجائز سرچارجز ہٹائے جاسکتے ہیں۔ جس سے بجلی کی قیمت کم ہوجائے گی۔ ٹیکسز امیر طبقےاور جاگیرداروں سے وصول کیا جاسکتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top