سارا نے کہا:
اور جسے نصیحت کی گئی وہ اس سے بھی بڑا پاگل تھا کہ اس نے اس بندے کی نصیحت پر عمل کیا اور پیسے لے کر پہنچ بھی گیا گھر والوں کو بتائے بغیر۔۔lol
سارا بہن، ایک بات بہت واضح ہے۔ میں نے جس بندے کی بات کی ہے، وہ میرا بہت گہرا جاننے والا ہے۔ کسی حد تک اس کے رشتہ دار بھی ہمارے رشتہ داروں کے دوست ہیں۔ سوسائیٹی میں بھی اسے اچھے الفاظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ کیا خیال ہے؟ فریش میٹرک پاس بندے سے کتنی عقل کی توقع رکھتی ہیں؟
باقی پاگل تو ہم ہوں گے اگر آپ کی باتوں پر یقین کر لیں، ایسے بندے کی بات جسے ہم نے کبھی دیکھا نہیں، سنا نہیں نہ ہی کچھ اور جانتے ہیں؟
دوسرا اب آپ نے صرف پیسوںکی بات پکڑ لی ہے کیونکہ اس کے بارے میں کسی ممبر بات نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔ اہلٍ حدیث کو جہاد پھر بھیجنے کی بات، جس کی تصدیق دیگر دوست کرچکے ہیں، اس بارے آپ چپ ہیں
تیسرا اہلٍ حدیث کی طرف سے دیگر فرقوں کے بارے میں برا بھلا کہنا، جس کی تصدیق ہمارے دیگر ممبران کر چکے ہیں، اس پر بھی آپ چپ ہیں
میرا ایک اور کزن بھی اہلٍ حدیث ہے، اور کالم نگار ہے، اور ماشاءاللہ کافی مشہور کالم نگار ہے۔ اس کے اس طرح کی باتوں سے میں اچھی طرح واقف ہوں کہ بات کیسے گول کرتا ہے
جیسے ابھی آپ کر رہی ہیں
میری کسی بات کا برا مت منائیں، لیکن جب میں سیدھی سیدھی باتیں کرنے پر آتا ہوں، تو کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتا
حافظ سعید صاحب آج کل نظربندی میں ہیں۔ کیا اس حالت میں بھی وہ چار ستمبر کو آسکیں گے پال ٹاک پر؟