آج جمعہ ہے اور اکتوبر کی 24 تاریخ ہے
آج میں نے ایک اہم اعلان کرنے کی اطلاع دی تھی احباب کو تخمینہ سازی کی دعوت دی گئی تھی تاکہ تجسس پیدا ہو اورلذت ِانتظار بھی کشید کی جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا دھاگے پر اچھے خاصے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ رہی، احباب نے اندازے بھی لگائے اور اپنی بے تابی کا اظہار بھی کیا دراصل آج ہم آپ کو جتنی اہم اور بڑی خبر سنانے جا رہے ہیں اس کی اہمیت کا تقاضا ہی یہی تھا کہ اس کے لیے ایک مناد یہ منادی سنائے کہ:
باادب با ملاحظہ ہوشیار ﹶ۔۔۔۔ ظل سبحانی کی آمد آمد ہے
چنانچہ یہ دھاگہ اسی لیے کھولا گیا تھا کہ ظل سبحانی کا پرجوش خیر مقدم کیا جائے۔
تو حاضرین و قارئین جب بھی شاہی جلوس برآمد ہوتا ہے ۔ اس کے جلو میں گھڑ سوار دستے اور شاہانہ کروفر کے اظہار کا مکمل سازو سامان موجود ہوتا ہے اور جلوس کی آمد سے بہت پہلے منّاد اس کی آمد کی اطلاع کے اعلانات کرتے رہتے ہیں۔ یہاں بھی کچھ ایسی ہی صورت ہے شاہی جلوس برآمد ہو چکا ہے اور مناد اس کی آمد کے اطلاع آپ کو دے رہا ہے:
2۔ نومبر2008 بروز اتوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ القلم فورم کی سالگرہ منائی جا رہی ہے
اس موقع پر
1۔ القلم کو وی بولٹن پر منتقل کیا جا رہا ہے
2۔ القلم پر ایک تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں القلم کے اراکین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی اور انتظامی مراتب اور ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں
ان اراکین میں:
1۔۔۔۔۔۔۔۔ سید تفسیر احمد کور اعزازی سائٹ ایڈمن کا ٹائٹل
2۔۔۔۔۔۔۔۔ امن ایمان اور خاور چودھری کو مدیران عام
3۔۔۔۔۔۔۔۔ صدف، مانو، عالیہ، فہد اعجاز، عبدالمجید، چاند بابو، پیاسا صحرا ۔۔ کو مدیران
4۔ اور اب اتنی تمہید کے بعد وہ اہم ترین بات جس کے لیے یہ تمام اہتمام کیا گیا ہے
یعنی
جناب امجد حسین علوی کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر
علوی نستعلیق ۔
بھی القلم اور اردو محفل دونوں پر ریلیز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں میری جناب امجد حسین علوی سے بات ہو چکی ہے اور یہ تاریخ علوی نستعلیق کی ریلیز کے لیے حتمی ہے تمام احباب اپنے اپنے فورمز اور بلاگز پر اس ری لیز کی بھر پور تشہر کریں تاکہ ریلیز کے دن اردو محفل اور القلم پر علوی نستعلیق کا بھر پور استقبال کیا جا سکے اور اس فونٹ کو اپنے فورمز، بلاگز اور ویب سائٹس پر اپلائی کرنے کی تیاریاں بھی کر لیں
5۔۔۔ اسی روز القلم کی جانب سے جناب امجد حسین علوی کو تمغہ امتیار برائے"علوی نستعلیق" پیس کیا جا رہا ہے
اردو محفل پر بھی جناب علوی کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا اور اردو محفل کے ایڈمن جناب نبیل نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے تاہم اس ایوارڈ کا اعلان وہ خود کسی مناسب موقع پر کریں گے
تمام اراکینﹺ اردو محفل اور القلم کو 2۔ نومبر کی اس تقریب میں شرکت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے اور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک ہو کر نہ صرف علوی نستعلیق کی بھرپور انداز میں پذیرائی کریں بلکہ القلم کو بھی اپنی آمد سے تقویت بخشیں
شکریہ