معذرت، یہ پیغام کرننگ سے متعلق نہیں ہے،۔
عارف بھائی، ایک بات دریافت کرنی تھی، میں ٹائپ رائٹنگ اور ٹائپ سیٹنگ کام سے وابستہ ہوں،
میں اب تک پیامی نستعلیق استعمال کررہا تھا، کئی کتابیں اس میں چھپی بھی ہیں۔ لیکن انہوں نے بعض مقامات پر فونٹ سے چھیڑ چھاڑ بھی کی ہے، جس پر کلائنٹ اعتراض کرتے ہیں تو ہمیں جگاڑ سے کام لینا ہوتا ہے۔
لیکن مائکروسافٹ ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق 3 اپلائی کرنے پر صفحہ دیر سے لوڈ ہوتا ہے۔ پیامی فورآ ہوجا تا ہے۔ اتنا ہیوی ہوتا ہے کہ نیویگیشن مشکل ہوجاتی ہے۔ 6 لائنوں والے ایک پیراگراف میں بھی یہ ہوتا ہے۔۔
60 صفحات والے ایک ڈاکیومنٹ کو ، جو پیامی میں تھا، جب جمیل نستعلیق 3 پر ڈالا، تو مجھے تقریبآ ایک منٹ انتظار کرنا پڑا۔
(یاد رہے، فارمیٹنگ مینول نہیں، اسٹائلز کو استعمال کرتے ہوئی تھی)۔