بہت بہت بہت مبارک باد جمیل بھائی، اور ساتھ ہی یہ کہ ہمارا وہی والا مسئلہ جو لفظ "کیلئے" اور اس جیسے دوسرے الفاظ میںلکھنے سے قاصر ہو اسکے لئے میں نے اپنے دو سسٹمز کے فارمٹنگ کرلی لیکن مسئلہ ابھی تک وہی ہے مطلب "ء" کو کسی لفظ کے ساتھ جوڑ کر نہیںلکھا جاسکتا۔
بہت شکریہ جناب، اور میںنے ٹرائی کیا میں کسی اور فانٹ میں بھی نہیںلکھ پاتا اور میں نے فونٹک کیبورڈ انسٹال کیا ہے باقی الفاظ انپیج کی طرحہے لیکن یہ ہمزہ والا مسئلہ سمج میںنہیںآرہا۔
بہت شکریہ
بہت شکریہ دوستوں ، مجھے جہاںتک سمجھ آرہا ہے وہ یہ کہ ہوسکتا ہے کہ میرعماد کی وجہ سے ہو یہ پرابلم کیا آپ حضرات کے سسٹم میںمیرعماد انسٹال ہے ؟؟ اور عارف بھائی میںدرمانی ہمزہ کے لئے دوتختیاںاستمال میںآتی ہے جیسے کہ صرف ء کے لئے shift+u اور کسی لفظ کے ساتھ لیلانے کے لئے جیسا کہ " لئے" میںنے پہلے لکھا lاس کے بعد uاس کے بعد yتب لئے بنا۔
شکریہ
دوستوں eurkaaaaaaaaaaaa مطلب میرا مسئلہ حل ہوگیا، ہوا یو کہ آخری ہربے کے طور پر میںنے یہاںسے وہ صوتی والا کیبورڈ ڈائولوڈ کیا اور اپنے والے فونٹک کو ختم کیا اب جب ریسٹارٹ کے بعد دوبارہ اس میں لکھا تو اس نے کام کردکھایا اب ہرلفظ بہ اسانی لکھا جاسکتا ہے، انشاء اللہ ۔
اور جناب عارف بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ یقینا ہر کام ٹیم ورک سے ہوتا ہے جسے مسلمان "اتفاق" کہتے ہیں۔ اللہ ہم سب مسلمانوںکو اتفاق نصیب فرمائیں۔۔۔۔۔ امین ثمہ آمین۔۔
مین نے اپنے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کشیدہ دونوں فونٹ انسٹال کئے ہیں مگر دونوں میں ایک ہی لکھائی آرہی ہے منسلکہ تصویر سے بات کچھ واضح ہوگی
اس معاملے پر ماہرین کی مدد درکار ہے
شکریہ
شکریہ جنابآپنے "Italics " کا فیچر آن کیا ہوا ہے۔ اسکو آف کر دیں۔ ورڈ میں لکھنے کی کوشش کریں۔
جمیل میں اپنی سابقہ اور موجودہ کاوشوں کو پی ڈی ایف کی شکل میں پبلش کرنے جارہا ہوں ۔ کیا آپ کا فونٹ اس میں ایمبیڈ کرکے استعمال کر سکتا ہوں۔۔۔؟ (اجازت درکار ہے)
دوسرے میرا یہ بھی استفسار تھا کہ کیا ایک ہی فونٹ میں دونوں کوششیں کی جا سکتی ہیں ۔ جیسے کہ ورڈ میں کشیدہ کے استعمال کے لیئے ہمیں کشیدہ فونٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ نستعلیق کے استعمال کے لیئے نستعلیق استعمال کرنا پڑتا ہے ۔۔؟
اگر ایک ہی نستعلیق مضمون یا تحریر میں چندیدہ الفاظ یا حروف کو کشیدہ کرنا پڑے تو موجودہ صورت حال میں تحریر کرنے کے بعد مطلوبہ الفاظ یا احرف کو منتخب کر کے ان کا فونٹ کشیدہ میں تبدیل کرنا ہوگا ۔ جبکہ مجھے ایسا طریقہ درکار ہے اس کے مطابق ایک ہی فونٹ سے دونوں افعال بسہولت سرزد ہوں ۔
اگر میں سمجھنے یا استعمال کرتے ہوئے غلطی پر ہوں تو براہ کرم اصلاح فرمادیجئے ۔