جمیل نستعلیق
معطل
اگرچہ بقول آپ کے یہ لینکس کے لیے آپٹومائزڈ نہیں ہے لیکن پھر بھی لینکس و خصوصاً اوپن آفس میں اس کا رزلٹ حیران کن ہے.. جہاں تک اس مسئلے کی بات ہے تو علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دونوں کے آہنگ سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے..
ویسے آپ کے خیال میں اوپن آفس میں جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ اور علوی نستعلیق کے رزلٹ میں فرق کیوں ہے..!؟ پہلے اوپن آفس کے رینڈر انجن جو غالباً آئی سی یو ہے کو الزام دیا گیا لیکن جمیل نوری نستعلیق کے رزلٹ کو دیکھ کر ایک سوالیہ نشان ابھر آیا ہے کہ آخر خلل کہاں ہے..؟!
مکی آپنے ایک بہت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ہمارے پاس کوائیلیفائیڈ اوپن ٹائپ فانٹ انجینیرز نہ ہونے کے سبب اس اسٹینڈرڈ کی باریکیاں اور انکے مختلف رینڈرنگ انجنز کا آپس میں تحقیقی جائزہ لینا ایک ناممکن امر ہے۔ آپکو یاد ہوگا کچھ سال قبل تک آئی سی یو میں نستعلیق کی اسپورٹ شامل ہی نہیں تھی۔
علوی نستعلیق کا کیریکٹر چونکہ مکمل کیریکٹر بیسڈ ہے۔ اسلئے کسی بھی لگیچر پر اعراب کی صورت میں ٹوٹ کر بدصورت ہو جاتا ہے۔ اسکے برعکس جمیل نوری نستعلیق، جوہر نستعلیق کے 1700 کسٹم نوری نستعلیق لگیچرز کی بنیاد پر کھڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمیں ہر لگیچر پر بالکل درست اعراب ڈالنا ناممکن ہے۔ مگر دوسری طرف یہ کسٹم لگیچرز اعراب ڈلنے پر ٹوٹتے نہیں ہیں۔ اور اپنی اصل خوبصورتی قائم رکھتے ہیں۔
اوپر جو گیلیلو اور گلیلی کا مسئلہ آرہا ہے، وہ یقینا انہی کسٹم لگیچرز کی غلط ڈیفینیشنز کا اثر ہے جسے آئی سی یو رینڈرنگ انجن سمجھنے سے قاصر ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں اسکو ٹھیک کرنے کی۔ اگر کام ہوگیا تو انفارم کر دوں گا۔