جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

مکی

معطل
با شعور
02su8.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ درج بالا الفاظ یونیکس کا ہی مسئلہ لگ رہے ہیں کیونکہ ونڈوز پر یہ بالکل درست ڈسپلے ہو رہے ہیں
 
شکریہ مکی۔ ان مسائل کو دیکھنے کے بعد میں نے کچھ ٹیسٹس کیے تھے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ لینکس کے اوپن آفس پر اس فانٹ کو بالکل درست چلانے کیلئے مجھے اس میں سے اسکے سترہ سو کسٹم نوری نستعلیق لگیچرز نکالنے ہوں گے۔ جس سے اسکی خوبصورتی، علوی نستعلیق کی طرح سخت متاثر ہو گی۔ اسلئے اب ہمارے پاس دو ہی حل ہیں: یا میں پورے فانٹ میں لینکس یوزرز کیلئے تبدیلی کروں جو ونڈوز یوزرز کو ناراض کرے گی یا آپ اس فانٹ کو ونڈوز پلیٹ فارم پر استعمال کریں۔ اور لینکس پر علوی نستعلیق ہی رہنے دیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
درج بالا تجاویز سے اگر متفق ہوں تو جلد از جلد ان پر توجہ دیں، انشاء اللہ جلد آپ کو مزید تجاویز پیش کروں گا۔ نعیم سعید
 
مکی

معطل
شکریہ مکی۔ ان مسائل کو دیکھنے کے بعد میں نے کچھ ٹیسٹس کیے تھے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ لینکس کے اوپن آفس پر اس فانٹ کو بالکل درست چلانے کیلئے مجھے اس میں سے اسکے سترہ سو کسٹم نوری نستعلیق لگیچرز نکالنے ہوں گے۔ جس سے اسکی خوبصورتی، علوی نستعلیق کی طرح سخت متاثر ہو گی۔ اسلئے اب ہمارے پاس دو ہی حل ہیں: یا میں پورے فانٹ میں لینکس یوزرز کیلئے تبدیلی کروں جو ونڈوز یوزرز کو ناراض کرے گی یا آپ اس فانٹ کو ونڈوز پلیٹ فارم پر استعمال کریں۔ اور لینکس پر علوی نستعلیق ہی رہنے دیں۔

ٹھیک ہے میں آپ کے مسائل سمجھ سکتا ہوں.. آپ کے خیال میں لینکس کے اوپن آفس میں اسے چلانے کے لیے کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے..؟ کیا یہ ممکن ہے کہ لینکس کے لیے الگ ورژن جاری کیا جائے..!!
 
ٹھیک ہے میں آپ کے مسائل سمجھ سکتا ہوں.. آپ کے خیال میں لینکس کے اوپن آفس میں اسے چلانے کے لیے کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے..؟ کیا یہ ممکن ہے کہ لینکس کے لیے الگ ورژن جاری کیا جائے..!!

مجھے اگر آپ علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق کا لینکس پر موازنہ پیش کر دیں۔ جو مسائل ان دونون فانٹس میں یکساں ہیں اور جو مسائل علوی میں ہیں اور جمیل میں نہیں یا جو جمیل میں ہیں اور علوی میں نہیں۔ ایک چارٹ کی صورت میں متواتر پیش آنے والے مسائل پیش کر دیں۔ اسکے بعد کوئی جواب دے سکتا ہوں۔ اگر علوی نستعلیق صرف خوبصورت نظر نہیں آتا مگر اسکے الفاظ لینکس پر بالکل درست جڑتے ہیں تو ہو سکتا ہے علوی امجد صاحب اس سلسلے میں بہتر بتا سکیں۔
 
مکی

معطل
لینکس کے اوپن آفس 2.4 میں علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کا فرق دیکھیے:

02zl1.jpg

فرق صاف ظاہر ہے.. امید کرتا ہوں کہ آپ کو مسئلہ سمجھ آگیا ہوگا.. چونکہ جمیل نوری نستعلیق بہتر نتائج دیتا ہے اسی لیے میں جمیل نوری نستعلیق کے پیچھے پڑا ہوا ہوں.. جن چند الفاظ میں مسائل ہیں میں اس پوسٹ میں وہی بیان کر رہا تھا جو اتنے زیادہ بھی نہیں ہیں.. مزید کس طرح موازنہ پیش کروں..
 
ڈیزائنر، مسئلہ شاید آپکے ورڈ پروسیسر میں ہے۔ ی دیکھیں:
b071.gif

وہی الفاظ جو آپنے محفل پر لکھے ہیں وہ جمیل نوری نستعلیق میں درست نظر آرہے ہیں۔ لیکن آپکا ورڈ انکو درست نہیں دکھا رہا۔ اپنا ورڈ دوبارہ انسٹال کریں یا اسکا نیا ورژن استعمال کریں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ مکی۔ ان مسائل کو دیکھنے کے بعد میں نے کچھ ٹیسٹس کیے تھے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ لینکس کے اوپن آفس پر اس فانٹ کو بالکل درست چلانے کیلئے مجھے اس میں سے اسکے سترہ سو کسٹم نوری نستعلیق لگیچرز نکالنے ہوں گے۔ جس سے اسکی خوبصورتی، علوی نستعلیق کی طرح سخت متاثر ہو گی۔ اسلئے اب ہمارے پاس دو ہی حل ہیں: یا میں پورے فانٹ میں لینکس یوزرز کیلئے تبدیلی کروں جو ونڈوز یوزرز کو ناراض کرے گی یا آپ اس فانٹ کو ونڈوز پلیٹ فارم پر استعمال کریں۔ اور لینکس پر علوی نستعلیق ہی رہنے دیں۔
سخت متاثر ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا مطلب!
علوی نستعلیق تو ٹھیک ٹھاک ہے !
 
سخت متاثر ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا مطلب!
علوی نستعلیق تو ٹھیک ٹھاک ہے !

مطلب جب کسٹم لگیچرز موجود نہیں‌ ہوں گے تو اعراب ڈالنے پر لفظ کیریکٹرز میں بدل جائے گا۔ جو کہ عموما بدصورت ہوتا ہے۔ جیسے؛ صحیح
یہاں ’’صحیح‘‘ پر اعراب ڈالنے پر یہ کیرکٹرز میں بدل جاتا ہے، جبکہ جمیل نستعلیق میں ایسا نہیں ہوتا۔
 
designer

محفلین
بہت شکریہ جمیل بھائی، ویسے میں نے وہ پرانا والا جمیل نستعلق ہٹادیا ہے جو آپ نے پہلے اپلوڈ کیا تھا مطلب میرے پاس اب فانٹ فولڈر میں صرف یہ اپ گریڈیڈ ورژن ہے ایک فائل میرے خیال سے اس لئے مسئلہ کررہا ہے شایہ اگر آپ نوٹ کریں‌گے تو میں‌نے جو الفاظ لکھے ہے وہ سارے کشیدہ کے ساتھ ہے جبکہ اسکے الٹ آپ والے سارے الفاظ کشیدہ نہیں‌ہے شاید وجہ اس اولڈ فانٹ کو ختم کرنے کی وجہ سے پرابلم ہو۔

بہت شکریہ
 
Top