جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

گل خان

محفلین
جمیل بھائی۔۔ میرے پاس ونڈو ایکس۔پی ہے اور آفس 2004 ایکس۔پی ہے۔ اس میں تو سب کچھ صحیح لکھا جارہا ہے۔۔کوئی بھی لفظ غلط نہی ہے۔۔۔۔۔
 
Raheel Anjum

محفلین
عربی ۃ کی بجائے اردو ۃ استعمال کریں۔
1۔ سورۃ اليل
2۔سورة الزلزلۃ
3۔ القارعۃ
4۔سورة الحاقۃ
5۔سورة المجادلۃ
6۔طہ
7۔سورة التوبۃ

جمیل بھائی اردو ۃ میں صحیح لکھا جاتا ہے لیکن بعض الفاظ میں عربی ۃ والی شکل زیادہ مناسب لگتی ہے مثلاقرآن کی سورۃ کے نام عربی ۃ میں زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔ اگلے ورژن کے لئے نوٹ کر لیں۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت اچھی بحث ہے غلطیوں کے بارہ میں لیکن میری نظر میں عربی ۃ اور ۃ کے لئے اگر انہیں زبانوں اور فانٹس کو استعمال کیا جائے تو بہتر ہو گا ، نستعلیق فانٹ بے شک خوبصورت ہے لیکن اسے ہر جگہ گھسانا شاید نا انصافہ ہو گی، یعنی وہ بات نہ ہو جائے کہ اٹا گندی ہلدیو کیوں اے، اسلئے ان تمام اشیاء ان کے حدود اربعہ میں ہی استعمال فرماویں
شکریہ
 
محترم قیس صاحب! آپ کی بات میں وزن ہوتا اگر عربی ۃ فانٹ میں پہلے موجود نہ ہوتی لیکن یہ پہلے ہی موجود ہے۔ضرورت اس چیز کی ہے کہ اس سے جو لکھا جا رہا ہے خاص طور پر قرآنی آیات و سورتوں کے نام وہ صحیح اور خوبصورت لکھا جائے ۔اسلئیے یہاں پر اس کی نشاندہی کی گئی ہے
 
رضا

معطل
ایکسل میں اردو تاریخ میں پروبلم کرتا ہے۔دن اور مہینہ کا نام صحیح نہیں لکھتا۔۔جبکہ علوی نستعلیق بالکل صحیح لکھتا ہے۔برائے کرم! اگلے ورژن میں اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے
 
سلیم احمد

محفلین
ڈبل زیر لکھنے میں‌مسئلہ

کیا جمیل نستعلیق میں‌صرف ڈبل زیر علیحدہ لکھی جاسکتی ہے جیسا کہ ڈبر زبر لکھی جاتی ہے یعنی کسی حرف کے بغیر صرف ڈبل زیر اور ڈبل زبر۔ میں‌نے ڈبل زیر لکھنے کی کوشش کی تھی لیکن خالی ڈبل زیر کسی حرف کے بغیر نہیں ٹائپ ہوئی۔
جیسے ہی کسی لفظ کے بعد لکھی جاتی ہے پھر نظر آتی ہے ۔
ً
 
سلیم احمد

محفلین
جیسا کہ درج ذیل نمونہ میں‌نظر آرہا ہے
screen1uqd.jpg

screenaoo.jpg
 
سلیم احمد

محفلین
فائر فاکس کے علاوہ م س ورڈ میں‌بھی یہی مسئلہ تھا ۔ لیکن آج ایک دوسرے کمپیوٹر پر چیک کیا وہاں یہ مسئلہ نہیں‌ہے ۔ میرے خیال میں‌بھی یہ مسئلہ کمپیوٹر میں ہے ۔
 
کرننگ کے بارے میں معلومات

ماشااللہ بہت خوب صورت فانٹ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائیں ۔ ایک بات یہ پوچھنی ہے کہ کیا ورڈ میں ان پیج کی طرح آٹو کرننگ کی کوئی کمانڈ ہے یا نہیں ؟ ورڈ میں نستعلیق استعمال کرتے ہوئے اکثر سپیسنگ کے مسائل پیش آتے ہیں اور پرنٹ آوئٹ میں ان پیج کی طرح کی خوب صورتی نہیں آ پاتی ۔براہ کرم اس بارے میں کوئی مدد کر سکیں تو نوازش ہو گی۔
 
arifkarim

کرننگ کا مسئلہ تمام اوپن ٹائپ فانٹس میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اسکا واحد حل کم سے کم اور مؤثر ترین کرننگ ٹیبلز کو شامل کرنا ہے، جو کہ بہت وقت طلب اور جان جوکھوں کا کام ہے۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
جمیل نوری کشیدہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی جمیل نوری کشیدہ میں سیکٹر لفظ صحیح نہیں‌لکھا جا رہا ۔ مہربانی خاص فرماتے ہوئے اس پر بھی غور فرمائیں۔
والسلام
 
وقاص اختر

محفلین
السلام علیکم!
میری یہ اردو محفل فورم پر پہلی پوسٹ ہے۔ جمیل نوری نستعلیق میرے خیال میں اس فورم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ آپ سب کو اسی طرح کامیاب کرے۔ سب سے پہلے ورژن میں کافی ساری غلطیاں تھیں لیکن جمیل نوری نستعلیق۲ میں کافی سارے مسائل دور کر دیئے گئے ہیں۔ لیکن ابھی بھی اس میں کافی جگہوں پر سپیسنگ ضرورت سے زیادہ ہو جاتی ہے اور بعض الفاظ کے نقطے اپنی اصل جگہوں پر نہیں ہیں۔ جیسے لفظ "گئے" میں ہمزہ بہت بری جگہ پر ہے اور اچھی نہیں لگ رہی ہے اس کے مقابلے میں انپیج کا لفظ بہت خوبصورت اور موزوں لگتا ہے اور"حرکتیں" جیسے لفظ میں "حر "اور "کتیں" کے درمیان میں بہت زیادہ سپیس ہے۔ اگر ہم اس کو انپیج اردو کے نستعلیق فونٹ کے مقابلے میں دیکھیں تو اس میں ابھی بھی بہت سارے مسائل ہیں جو اس کی خوبصورتی ماند کر دیتے ہیں۔ لیکن امید ہے کہ اس کے آئندہ کے ورژن میں اس تمام مسائل کو دور کیا جائے گا۔ جمیل نوری نستعلیق اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک بے مثال کامیابی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔خدا حافظ
 
Top