arifkarim
معطل
السلام علیکم!
میری یہ اردو محفل فورم پر پہلی پوسٹ ہے۔ جمیل نوری نستعلیق میرے خیال میں اس فورم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ آپ سب کو اسی طرح کامیاب کرے۔ سب سے پہلے ورژن میں کافی ساری غلطیاں تھیں لیکن جمیل نوری نستعلیق۲ میں کافی سارے مسائل دور کر دیئے گئے ہیں۔ لیکن ابھی بھی اس میں کافی جگہوں پر سپیسنگ ضرورت سے زیادہ ہو جاتی ہے اور بعض الفاظ کے نقطے اپنی اصل جگہوں پر نہیں ہیں۔ جیسے لفظ "گئے" میں ہمزہ بہت بری جگہ پر ہے اور اچھی نہیں لگ رہی ہے اس کے مقابلے میں انپیج کا لفظ بہت خوبصورت اور موزوں لگتا ہے اور"حرکتیں" جیسے لفظ میں "حر "اور "کتیں" کے درمیان میں بہت زیادہ سپیس ہے۔ اگر ہم اس کو انپیج اردو کے نستعلیق فونٹ کے مقابلے میں دیکھیں تو اس میں ابھی بھی بہت سارے مسائل ہیں جو اس کی خوبصورتی ماند کر دیتے ہیں۔ لیکن امید ہے کہ اس کے آئندہ کے ورژن میں اس تمام مسائل کو دور کیا جائے گا۔ جمیل نوری نستعلیق اردو کمپیوٹنگ کے لئے ایک بے مثال کامیابی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔خدا حافظ
جمیل نوری نستعلیق میں انپیج 3 کے لیٹسٹ لگیچرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ انپیج 2،4 کے لگیچرز کے عادی افراد کو اس وجہ سے اسکے بعض لگیچرز برے لگتے ہیں، جبکہ وہ اصول خطاطی کے عین مطابق ہیں۔۔۔۔
جہاں تک کرننگ کا سوال ہے تو وجمیل نوری نستعلیق میں کی جا رہی ہے۔۔۔۔