شکریہ جمیل! لیکن میرے خیال میں کشیدہ فونٹ کو خود مختیار نہیں ہوتنا چاہیئے تھا
فن خطاطی سے معمولی درک رکھنے والے شخص کو بھی جلد ہی اس بات کا احساس ہو جائے گا کہ کسی عبارت میں لکھے ہوئے تمام کے تمام الفاظ اگر کشیدہ ہو تو کتنے بد آہنگ لگتے ہیں
جمیل نوری کشیدہ شاید ان افراد کیلئے فائدہ کا باعث ہو جو لینکس استعمال کرتے ہیں۔
جی بس یہی ایک فائدہ ہے اسی لیے الگ ورژن کی درخواست کی تھی۔ اپنی اپنی پسند کی بات ہے، خطاطی کی جہاں تک بات ہے ایسا بالکل ہوگا، بلکہ ایسے ہونا چاہیے تھا کہ لگیچر ایک ہی فونٹ میں ہوتے اور تطویل ڈال کر جس لفظ کو چاہتے لمبا کرلیتے۔
شکریہ جمیل! لیکن میرے خیال میں کشیدہ فونٹ کو خود مختیار نہیں ہوتنا چاہیئے تھا
فن خطاطی سے معمولی درک رکھنے والے شخص کو بھی جلد ہی اس بات کا احساس ہو جائے گا کہ کسی عبارت میں لکھے ہوئے تمام کے تمام الفاظ اگر کشیدہ ہو تو کتنے بد آہنگ لگتے ہیں ۔۔۔۔ اور اس پہ فزوں یہ کہ ان پیج کے کشیدہ میں اس امر کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا کہ کس لگیچر میں کشیدہ ہونا چاہیئے اور کس میں نہیں ۔ مثال کے طور پر
میں، اسکا ، اشکال وغیرہ
اوپر کی مثال میں صرف "غیر" میں کشیدہ جائز ہے جبکہ "میں" میں اسکا استعمال بالکل غلط ہے
والسلام
ویب کے لئے کشیدہ تو پہلے ہی کام کر رہا ہے، جہاں کشیدہ درکار ہو وہاں صرف متعلقہ حرف کو اٹالک ٹیگ <i> اور </i> کے درمیان لکھ کر کشیدہ کیا جا سکتا ہے ۔ کسی قسم کے خاص پروگرامنگ کی تو پہلے بھی ضرورت نہیں تھی ۔ جیسے بلاگ وقت بلاگنگ سافٹ وئیر کے ایڈیٹر میں ہی اٹالک کی سہولت ہوتی ہے ۔
میں نے تو اپنے بلاگ پر یہ فانٹ لگا بھی لیا ہے
اور اس وقت تو میں بہت خوش ہوں، بہت ہی زیادہ
محترم جمیل صاحب !
السلام علیکم ! آپ کا فونٹ دیکھا بہت پسند آیا(الحمداللہ)۔ اگر یہ فونٹ کورل ڈرا میں بھی چلے تو کیا بات ہے ۔ اس کےلئے بھی کچھ کریں اگر چل رہا ہے تو ہمیںبھی اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیر و الحسن جزا ۔ والسلام
یہ فانٹ کافی حد تک کورل ڈرا میں چل جاتا ہے۔ نقطوں کے مسائل ضرور پیش آتے ہیں، کیونکہ کورل ڈرا بھی اڈوبی پراڈکٹس کی طرح یونی اسکرائب انجن استعمال نہیں کرتا۔
میں نے تو کورل ڈرا میں اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی پر فانٹ لسٹ میں اس فانٹ کانام ہی نہیں آتایہ فانٹ میں نے لینکس پر انک سکیپ میں تھوڑا بہت استعمال کر کے دیکھا ہے۔ باقی سب کچھ تو ٹھیک تھا۔ بس "جمیل" میں ج کا نقطہ غائب ہو جاتا تھا۔ اگر ونڈوز پر بھی انک سکیپ میں یہ اچھا چلتا ہے تو پھر تو سمجھیں کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جہاں اردو متن لکھنا ہو، وہاں انک سکیپ استعمال کر لیا کریں۔ باقی معاملات میں آپ کو ان دونوں میں سے جو زیادہ پسند آتا ہے وہ چلائیں۔