ظہور احمد سولنگی
محفلین
معیز بہن ہر بندہ اپنی بات پر مصر ہے کہ وہ ہی صحیح ہے مگر ہمیں کبھی خالی دماغ ہوکر سوچنا چاہیے اور کوئی فیصلہ کرنا چاہیے لوگ کہتے ہیں کہ یہ انفارمیشن کا دور ہے مگر میری نظر میں اس کے ساتھ ساتھ ڈس انفارمیشن کا دور ہے پتہ نہیں لگتا کہ کیا غلط کیا صحیح ہے۔
ہمیں ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے کہ اگر ہم غلط ہیں تو ہمیں ٹھیک ہونا چاہے اگر ٹھیک ہیں تو اس بات پر اصرار نہ کیا جائے۔ ہم جب چھوٹے ہوتے تھے تو ہم نے جناح پور کا سنا تھا مگر وقت کے ساتھ جناح پور کا نام ہمارے دماغ سے نکل گیا تھا یہاں ہم سے کئی لوگوں کو شاید یاد بھی نہیں تھا مگر اس بیان کے ساتھ یہ مردہ گھوڑا پھر زندہ ہوگیا ہے۔ ویسے وقت کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم خود کو قومی دھارے میں لے آرہی ہے اور اس کی مثال پورے ملک سے الیکشن لڑنے کا پروگرام ہے اور اب یہ تنظیم کراچی سے نکل کر ملک کے دیگر حصوں میں بھی پہنچ چکی ہے۔ میرا ایک چھوٹا قصبہ ہے جہاں کچھ سال پہلے ایم کیو ایم کا یونٹ کھلا تھا مگر 12 مئی کے واقعے کے بعد اس کو فوری طور پر بند کیا گیا، ایک دن مجھے یہاں اسلام آباد میں خیال آیا کہ میں ایم کیو ایم کا ممبر بنوں مگر ایک کراچی کے دوست نے جو خود اردو بولنے والا تھا نے منع کیا کہ تم نے ممبر نہیں بننا۔
ایم کیوایم کے بارے میں کراچی کے لوگ بہتر جانتے ہیں اور وہ ہی بتا سکتے ہیں۔