جنرل اسد درانی کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت ایک حقیقت اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے

جاسم محمد

محفلین

سیما علی

لائبریرین
نوسو ہوتے ہیں شاید (محاورہ میں)
سو سے انکا کیا بننے والا ہے بھائی۔پائی کی کرپشن ویسے ہی نہیں کی وہ اللّہ جنت میں جگہ عطا فرمائے غلام اسحاق خان صاحب کو ہر بار کرپشن میں نکالا ان دونوں حکومتوں کو۔۔۔۔تب کہاں سلکیٹیڈ تھے ۔
 
بابا-جی

محفلین

محمداحمد

لائبریرین
یہ اپنے گھر کی باتیں باہر کرنے والے صاحب پاکستان سے کتنے مخلص ہیں؟ کچھ کچھ اندازہ تو ہوتا ہے۔

جب یہ حاضر سروس تھے تو بہتری کے لئے انہوں نے کیا کیا؟ یا کون سی بات پر اصولی موقف اختیار کیا؟

عمران خان اگر سیلکٹڈ ہیں تو ایسا کیا ہوگیا۔ پچھلے والے بھی سب سیلیکٹڈ ہی تھے۔ اور عمران خان کو بھی بہرکیف پبلک کا ووٹ ملا ہے اور بہت ملا ہے۔ باقی اقتدار میں آنے کا طریقہ کار 2018 میں نہیں بدلا۔ بہت پہلے ایسا ہی چلا آ رہا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
جب یہ حاضر سروس تھے تو بہتری کے لئے انہوں نے کیا کیا؟
یعنی درانی صاحب نے کوئی تلخ سچ کہہ دیا ہے ورنہ ایسی خبریں سننے کو تو نہیں ملتیں :)
جب موصوف حاضر سروس جرنیل تھے تو اپنے حلف کے خلاف جا کر نواز شریف کے حق میں دھاندلی کیا کرتے تھے۔ پھر جب سروس سے ریٹائر ہوئے تو بھارتی را چیف کے ساتھ کتاب لکھ کر آئی ایس آئی کو بدنام کیا۔ ان کی اپنی کیا کریڈبلٹی ہے جو آئین و قانون کی بات کریں؟
Pakistani Ex-Spy Chief Faces Inquiry Over Book With Indian Counterpart (Published 2018)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ تو پہلی کتاب کا رد عمل تھا جو غالباً "را" کے کسی صاحب ساتھ مل کر لکھی گئی تھی۔
کیا اس وقت ہمارے ایجنسیاں ستو پی کے سو رہی تھیں؟ :)
اگر ملک توڑنے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا تو اس بیچارے کا تو اتنا بڑا جرم بھی نہیں جس کو نظر انداز نہ کیا جا سکتا
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے :thinking:
 
بابا-جی

محفلین
اس کو جعلی بیماریوں کے ڈرامہ سے متاثر ہو کر لندن بھجوا دیا گیا بس اس بات کا دکھ ہے۔ باقی کوئی مسئلہ نہیں ہے
جو لائے، وہ بھِجوا چُکے۔ پیزے بھی اُن کے، ایسے کِردار بھی اُن کے، کپتان کے سنگ بھی ایسے ہی متوالے جیالے ہیں، اِدھر اقتدار گیا، اُدھر کیسز شروع، مگر گرفت میں مُشرف، کیانی اور پیزوی نہیں آئیں گے، کیونکہ اُن کا کام ڈگڈگی بجانا ہے، اور بس۔
 
یہ عدالتیں، اقتدار ، کاروبار سب انہی کا تو ہے۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے :)
 
عمران خان اگر سیلکٹڈ ہیں تو ایسا کیا ہوگیا۔ پچھلے والے بھی سب سیلیکٹڈ ہی تھے۔ اور عمران خان کو بھی بہرکیف پبلک کا ووٹ ملا ہے اور بہت ملا ہے۔ باقی اقتدار میں آنے کا طریقہ کار 2018 میں نہیں بدلا۔ بہت پہلے ایسا ہی چلا آ رہا ہے۔
ایسا نہیں ہے۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس پاپولر ووٹ ہے۔ 90 ء کے الیکشن میں ضرور دھاندلی کرکے نون کو جتوایا گیا لیکن یہ کوئی ایسا نہیں تھا کہ ایک شخص جسے سیاست کی الف بے بھی نہ آتی ہو اسے باقاعدہ پلان بناکر لایا گیا۔ حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کے اشارے یہی کہتے تھے۔

عمران خان فارم 45, کمپیوٹر کو ڈاؤن کرکے اور کاؤنٹنگ میں فوجیوں کو بٹھاکر اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر دھاندلی کے باوجود جب اکثریت نہیں حاصل کرپائے تو لوٹوں سے کام چلایا گیا۔

اگر عمران خان ووٹوں سے آئے ہوتے تو خود شو چلانے کی سعی کرتے سب کچھ جنرل صاحب پر نہ ڈال دیتے۔ بھٹو، نواز اور بے نظیر کے گناہ یہی تھے کہ انہوں نے اقتدار میں آکر کبھی فوج کی بالادستی کو قبول نہیں کیا اسی لیے انہیں چلتا کیا گیا۔

اب ایک پیج کے نام پر کٹھ پتلی موجود ہے۔ خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی دفاعی پالیسی سب کچھ فوج چلارہی ہے۔ خان صاحب کبھی جرمنی و جاپان کی سرحدوں کو ملادیتے ہیں کبھی دنیا کو ایٹم بم کی دھمکی دیتے ہیں۔ یو ٹرن ان کا وطیرہ ہے۔ وزراء کی ٹیم پر نظر ڈالیے تو آپ کو خود پتا چل جائے گا کہ کتنے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ہیں اور کتنے پی ٹی آئی کے ہیں۔ یہ واقعی سیلیکٹڈ ہیں جنھیں صرف فرنٹ پر رہنا ہے۔ باقی ڈوریں کہیں اور سے ہلتی ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارا کہنا یہ ہے کہ سیاسی معاملات میں فارن لابی کی مداخلت اور فارن فنڈنگ ایک حقیقت اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسا نہیں ہے۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس پاپولر ووٹ ہے۔ 90 ء کے الیکشن میں ضرور دھاندلی کرکے نون کو جتوایا گیا لیکن یہ کوئی ایسا نہیں تھا کہ ایک شخص جسے سیاست کی الف بے بھی نہ آتی ہو اسے باقاعدہ پلان بناکر لایا گیا۔ حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کے اشارے یہی کہتے تھے۔

عمران خان فارم 45, کمپیوٹر کو ڈاؤن کرکے اور کاؤنٹنگ میں فوجیوں کو بٹھاکر اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر دھاندلی کے باوجود جب اکثریت نہیں حاصل کرپائے تو لوٹوں سے کام چلایا گیا۔

اگر عمران خان ووٹوں سے آئے ہوتے تو خود شو چلانے کی سعی کرتے سب کچھ جنرل صاحب پر نہ ڈال دیتے۔ بھٹو، نواز اور بے نظیر کے گناہ یہی تھے کہ انہوں نے اقتدار میں آکر کبھی فوج کی بالادستی کو قبول نہیں کیا اسی لیے انہیں چلتا کیا گیا۔

اب ایک پیج کے نام پر کٹھ پتلی موجود ہے۔ خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی دفاعی پالیسی سب کچھ فوج چلارہی ہے۔ خان صاحب کبھی جرمنی و جاپان کی سرحدوں کو ملادیتے ہیں کبھی دنیا کو ایٹم بم کی دھمکی دیتے ہیں۔ یو ٹرن ان کا وطیرہ ہے۔ وزراء کی ٹیم پر نظر ڈالیے تو آپ کو خود پتا چل جائے گا کہ کتنے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ہیں اور کتنے پی ٹی آئی کے ہیں۔ یہ واقعی سیلیکٹڈ ہیں جنھیں صرف فرنٹ پر رہنا ہے۔ باقی ڈوریں کہیں اور سے ہلتی ہیں۔
مجھ جیسے کم فہم تو اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ تمام تر چارہ جوئی کے بعد بھی اگر آج بھی فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے اور الیکشن سیاست دانوں پر چھوڑ دیں تو عمران خان آج بھی خود اپنے دم پر الیکشن جیتنے کی حالت میں نہیں ہے
 
مجھ جیسے کم فہم تو اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ تمام تر چارہ جوئی کے بعد بھی اگر آج بھی فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے اور الیکشن ساست دانوں پر چھوڑ دیں تو عمران خان آج بھی خود اپنے دم پر الیکشن جیتنے کی حالت میں نہیں ہے
متفق
 
بابا-جی

محفلین
جناح کا پاکِستان باجوہ اینڈ کمپنی کی گرفت میں ہے، اور ان سے پہلے ایوب، یحییٰ، ضیاء، مُشرف وغیرہ کے 'تصرف' میں تھا، بقیہ اِکا دُکا سیاست دان جو آئے، وُہ اُن کے ہی لائے ہوئے یا بنائے ہوئے تھے، اب ہمیں چاہیے کِہ عاصم سی پیکوی کے پیزے کھائیں، اِتفاق سریا اِستعمال کریں اور اے ٹی ایم مشینوں اور فارن فنڈنگ کے کرشمات دیکھیں اور سر دُھنیں۔
 
Top