جنوبی پنجاب کی تھوڑی سی سیر!

فرحت کیانی

لائبریرین
نُور محل بہاولپور (ریپلیکا۔ گیریژن اآفیسرز میس بہاولپور)
2013-10-30%2006.22.22.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین
2013-10-29%2020.06.06.jpg

فوج نے اپنے میس کو بالکل نور محل کے آرکیٹیکچر پر تعمیر کیا ہے۔ اور اس کے رہائشی حصے کو دوسرے دو محلات ، گلزار محل اور دربار محل کا نام دیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اِنی تھوڑی تو سوچی وی نئیں تھی ، :yawn:
تھوڑا اور آگے جائیں جی، گھومیں پھریں موج کریں :nerd2:
اس بار تو ویسے بہاولپور کی اِنی تھوڑی ہی تصویریں بنی ہیں۔ زیادہ وقت شاپنگ میں لگا لیا۔
آہستہ آہستہ اپلوڈ کروں گی ان شاءاللہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
2013-10-29%2020.06.06.jpg

فوج نے اپنے میس کو بالکل نور محل کے آرکیٹیکچر پر تعمیر کیا ہے۔ اور اس کے رہائشی حصے کو دوسرے دو محلات ، گلزار محل اور دربار محل کا نام دیا ہے۔
رات کے وقت اس طرح کی صورتحال میں تصویر کھینچتے وقت فلیش آف کر لیا کریں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
رات کے وقت اس طرح کی صورتحال میں تصویر کھینچتے وقت فلیش آف کر لیا کریں :)
جی بہتر۔:)
یہ تو میں نے چلتی گاڑی میں شیشہ نیچے کئے بغیر میس میں داخل ہوتے تصویر لی تھی اور اس وقت نیند سے آنکھیں کُھلی رکھنا بھی ناممکن ہو رہا تھا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کو پتہ ہے کہ سیٹ بیلٹ کو باندھا بھی جا سکتا ہے؟
اچھا اب سمجھی۔ عکس میں سیٹ بیلٹ دکھائی دے رہی ہے۔ :)
میں سب سے پہلا کام سیٹ بیلٹ باندھنے کا ہی کرتی ہوں چاہے دو منٹ کی ڈرائیو ہی کیوں نہ ہو۔ یہ میرے ڈرائیور صاحب تھے جن کو موٹر وے پر بھی یاد کروانا پڑتا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھنے کے لئے ہوتی ہے۔ :)
 
باباجی

محفلین
شاہ رکنِ عالم رح کے مزار کی پارکنگ میں کبوتر۔
2013-10-31%2010.27.33.jpg
واہ جی واہ کیا یاد دلا دیا
کچھ عرصہ میں ملتان میں جاب کی تھی پاکستان ٹوبیکو کی پروموشن پروجیکٹ پر ۔۔ تو جب ہمارے دوست و استاد جناب صوفی شفیق فاضلی ؒ کو پتا چلا تو انہوں نے کہا فراز صاحب آپ نے روزانہ "جناب حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ " پھر ان کے بعد وہیں پر چھوٹا سا مزار ہے "جناب غوث پاک ثانیؒ " اور آخر میں " جناب حضرت شاہ رکن عالمؒ " مزار پر سلام اور فاتحہ پڑھنی ہے ۔۔ تو میں روزانہ دوپہر کو 3 گھنٹے کا وقفہ جناب شاہ رکن عالم کے مزار کے اندر قبر کے داہنے طرف بنے کچھ طاق جیسے ہیں وہاں بیٹھ کر سو جاتا تھا ، یقین کریں گرمیوں کے دن تھے اور مزار کے اندر موسم بہت اچھا ہوتا تھا ۔۔ میرے دوست کہتے تھے کہ پتا نہیں فراز کہاں غائب ہوجاتا ہے ۔۔ اب انہیں کیا پتا کہ سونے کے لیئے گرمی کے دنوں میں ایسی ٹھنڈی جگہ میسر آئے گی وہ بھی ملتان شہر میں :)
 
جی ۔ میں نے بھی یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ایک تو اندر موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے۔ اور ان طاقوں میں کوئی نہ کوئی بیٹھا بھی نظر آتا ہے۔ :)
اچھا فراز یہ غوثِ پاک ثانی کا مزار کہاں ہے؟ مطلب ملتان کے کس حصے میں؟
میں پچھلی بار گئی تھی تو شاہ رکنِ عالم رح اور بہاؤ الدین زکریا رح کے مزاروں پر جانا ہوا تھا۔ اس بار ان کے علاوہ خواجہ شمس تبریز رح کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تصویر میں جو ایک خاتون نظر آ رہی ہیں۔ یہ ایک پورا خاندان تھا جس میں بہت سی خواتین ، بچے اور حضرات شامل تھے۔ ان کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ ہے جو میں بعد میں شیئر کروں گی۔

2013-10-31%2010.33.27.jpg
 
باباجی

محفلین
جی ۔ میں نے بھی یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ایک تو اندر موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے۔ اور ان طاقوں میں کوئی نہ کوئی بیٹھا بھی نظر آتا ہے۔ :)
اچھا فراز یہ غوثِ پاک ثانی کا مزار کہاں ہے؟ مطلب ملتان کے کس حصے میں؟
میں پچھلی بار گئی تھی تو شاہ رکنِ عالم رح اور بہاؤ الدین زکریا رح کے مزاروں پر جانا ہوا تھا۔ اس بار ان کے علاوہ خواجہ شمس تبریز رح کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
یہ دونوں مزارات کے عین بیچوں بیچ واقع ہے ایک چھوٹا سا کمرہ سا بنا ہوا ہے
 
سید ذیشان

محفلین
بہت خوب تصاویر۔ میں بھی ایک آدھ مرتبہ بہالپور جا چکا ہوں۔ بہت خوبصورت نظارے ہیں۔ نور محل تو غالباً بہالپور میں ہے؟
 
Top