جنوبی پنجاب کی تھوڑی سی سیر!

تلمیذ

لائبریرین
۔ آپ نے روزانہ "جناب حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ " پھر ان کے بعد وہیں پر چھوٹا سا مزار ہے "جناب غوث پاک ثانیؒ " اور آخر میں " جناب حضرت شاہ رکن عالمؒ " مزار پر سلام اور فاتحہ پڑھنی ہے۔۔

سبحان اللہ، کیسا اچھا موقع ملا آپ کو۔ اور کتنی خوش نصیبی ہے جناب صوفی شفیق فاضلی صاحب اور آپ کی جو اس سعادت سے بہرہ ور ہوئے۔ ماشاء اللہ، بلاشبہ قابل رشک!
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
سبحان اللہ، کیسی با برکت ملازمت تھی اور کتنی خوش نصیبی ہے جناب صوفی شفیق فاضلی صاحب اور آپ کی جو اس سعادت سے بہرہ ور ہوئے۔ ماشاء اللہ، بلاشبہ قابل رشک!
ارے سر جی
صوفی شفیق فاضلی ؒ صاحب تو صاحب نظر اور بہت بڑی ہستی تھی ۔۔۔ ان کی محبت تھی جو ہم کو دوست رکھا اور ہماری راہنمائی کی۔۔ صوفی صاحب سلسلہ فاضلیہ کی بہت بڑی علمی شخصیت تھے اور گدی نشیں تھے ۔۔ پاکپتن کے پاس مشہور قصبہ " ملکہ ہانس" کے رہائشی تھے ۔۔ امسال 2 رمضان المبارک کو روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کا وصال ہوگیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ دونوں مزارات کے عین بیچوں بیچ واقع ہے ایک چھوٹا سا کمرہ سا بنا ہوا ہے
ٹھیک۔ میں سمجھ گئی۔ جب آپ شاہ رکن عالم کے مزار کے احاطے سے نکلتے ہیں تو سامنے ایک سفید گنبد والی عمارت ہے۔ ہم لوگ ملتان سے واپسی کے لئے نکلتے ہوئے فاتحہ کے لئے گئے تھے۔ اس وقت یہ کھلا ہوا نہیں تھا۔ اور ویسے بھی ہم لوگ گاڑی پر باہر سے گھوم کر بہاؤ الدین زکریا رح کے مزار تک گئے تھے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب تصاویر۔ میں بھی ایک آدھ مرتبہ بہالپور جا چکا ہوں۔ بہت خوبصورت نظارے ہیں۔ نور محل تو غالباً بہالپور میں ہے؟
بہت شکریہ۔
جی نور محل بہاولپور میں ہے۔ میں بھی بہاولپور کی خوبصورتی ، اس کے ماضی اور پُرشکوہ طرزِ تعمیر کے شدید متاثرین میں شامل ہوں۔ :)۔ لیکن اس بار بہاولپور میں تصویریں کم لے سکی کہ دیگر مصروفیات زیادہ تھیں۔ لیکن میرے پاس ایک گزشتہ سفر کی تصویریں کہیں موجود ہوں۔ وہ بھی شامل کرنے کی کوشش کروں گی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مزار کے احاطے میں دائیں جانب بنی مسجد۔

2013-10-31%2010.34.09.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اوپر والی تصویر میں جو بینر لگا ہوا ہے یہ اس لئے ہے کہ پہلے یہاں گاڑیاں پارک ہوتی تھیں لیکن اب یہ جگہ مقبرے کے احاطے میں آ چکی ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے باہر جگہ مختص کر دی گئی ہے۔
 
Top