جنوبی پنجاب کی تھوڑی سی سیر!

اسد

محفلین
بہت شکریہ۔ :)
مجھے نایاب بھائی نے بھی بتایا تھا تصویر ری سائز کرنے کا۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک ایک کر کے اتنی تصویریں ریسائز کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ بھی ہے کہ تمام تصویریں ایک ہی بار میں چھوٹی کی جا سکیں؟
میں اس قسم کے کاموں کے لئے XnView استعمال کرتا ہوں۔ آپ کے کمپیوٹر پر کون سے گرافک ویوئر موجود ہیں، اگر مائیکروسوفٹ آفس انسٹال ہے تو آپ مائیکروسوفٹ آفس پکچر مینیجر میں یہ کام کر سکتی ہیں، لیکن اس میں غلطی کا امکان ہوتا ہے اور اصل تصاویر اووررائٹ ہو سکتی ہیں۔

ایک آسان فری سوفٹویئر فاسٹ سٹون فوٹو ری سائزر ہے۔ اس صفحے سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ ڈاؤنلوڈ سائز 1.5 ایم بی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

میرے اس والے کمپیوٹر میں تو وہی ڈیفالٹ والے ہی سوفٹ ویئر ہیں۔ پکچر مینجر اور ونڈوزمیڈیا سنٹر۔ ابھی تو میں نے پینٹ میں جا کر تصویروں کو ریسائز کیا ہے۔ لیکن اب آپ کا تجویز کردہ فاسٹ سٹون ریسائزر بھی ڈاؤنلوڈ کر رہی ہوں۔ جزاک اللہ خیر۔
 
قیصرانی

لائبریرین
2013-10-31%2007.14.49.jpg
زلزلہ۔ بھاگو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے اس والے کمپیوٹر میں تو وہی ڈیفالٹ والے ہی سوفٹ ویئر ہیں۔ پکچر مینجر اور ونڈوزمیڈیا سنٹر۔ ابھی تو میں نے پینٹ میں جا کر تصویروں کو ریسائز کیا ہے۔ لیکن اب آپ کا تجویز کردہ فاسٹ سٹون ریسائزر بھی ڈاؤنلوڈ کر رہی ہوں۔ جزاک اللہ خیر۔
مائیکروسافٹ آفس پکچر مینیجر میں فائل اوپن کریں تو اوپر آپشن ہوتا ہے ایڈٹ پکچرز۔ دائیں جانب پھر آپ کو ری سائز کا آپشن دکھائی دے گا، وہاں سے آپ پہلا آپشن چن لیں۔ اس کے بعد نیچے سٹیٹس بار میں اگلی تصویر اور یہی عمل دہرائیں اور پھر اگلی تصویر اور یہی عمل۔ یہ میں آج کل کرتا ہوں۔ میرے پاس ایک فری وئیر بیچ ری سائزر تھا پروگرام، چھوٹی سی ایگزی فائل۔ وہ بھی پورے فولڈر پر ایک ساتھ یہی کام کر دیتی تھی۔ لیکن چونکہ وہ ایگزی فائل ہے اور ان نون پبلشر، اس لئے اسے شیئر نہیں کر رہا
 
تلمیذ

لائبریرین
یہ بعد میں پوسٹ کی ہوئی تصاویر (بلیو پاٹری والی) میں سے ہمیں تو ایک بھی نظر نہیں آرہی۔ کہیں یہ ری سائزنگ کی وجہ سے تو نہیں۔ زیارات کی تصاویر تو تمام کی تمام زبردسٹ اور پوری تفاصیل کی حامل تھیں۔
 
آپ ایک کام کیجئے۔ بلو پاٹری والی تصویر کا اقتباس لیجئے، کیا اقتباس میں تصویر دکھائی دے رہی ہے؟ اقتباس کو پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں :)
 
لوؤ جی، اب تو ویسے بھی نظر آنا شروع ہوگئی ہیں اور خوب ہیں۔
لگتا ہے کہ یہ نقص نیٹ کی رفتار کی وجہ سے تھی۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب سیر کرائی ہے محترم بہنا
بزرگوں کے مزارات زائرین کو سناتے ہیں صداقتوں بھری داستانیں ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
تصویر ریسائز کا اک اور طریقہ آپ سے ذکر کیا تھا ۔
آفس پاور پوائنٹ میں " creat picture album " پر کلک کرتے تمام تصاویر امپورٹ کر لیں ۔ اور پھر فائل مینو میں جا کر "save as "پر کلک کرتے "jpeg" فارمیٹ میں سیو کر لیں ۔ تصاویر کا سائز بہت کم ہو جائے گا ۔ اور کوالٹی بھی متاثر نہیں ہو گی ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہاہا۔ تصویروں کے فریم ٹیڑھی ہو چکے تھے شاید صفائی کے دوران اور سچی بتاؤں تو یہ میں نے کمرے میں داخل ہوتے وقت لی تھیں اور اس وقت میں نے تصویر اتار لی تو وہ بھی بہت بڑا کام تھا۔ سوچا بعد میں بھی لوں گی لیکن مصروفیت کی وجہ سے وہ بعد نہیں آ سکی۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مائیکروسافٹ آفس پکچر مینیجر میں فائل اوپن کریں تو اوپر آپشن ہوتا ہے ایڈٹ پکچرز۔ دائیں جانب پھر آپ کو ری سائز کا آپشن دکھائی دے گا، وہاں سے آپ پہلا آپشن چن لیں۔ اس کے بعد نیچے سٹیٹس بار میں اگلی تصویر اور یہی عمل دہرائیں اور پھر اگلی تصویر اور یہی عمل۔ یہ میں آج کل کرتا ہوں۔ میرے پاس ایک فری وئیر بیچ ری سائزر تھا پروگرام، چھوٹی سی ایگزی فائل۔ وہ بھی پورے فولڈر پر ایک ساتھ یہی کام کر دیتی تھی۔ لیکن چونکہ وہ ایگزی فائل ہے اور ان نون پبلشر، اس لئے اسے شیئر نہیں کر رہا
بہت شکریہ۔ :)
ویسے یہ الگ الگ ہر تصویر کے ساتھ ایسا کرنا میرے لئے بہت مشکل ہو جاتا ہے وقت کی قلت کی وجہ سے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب سیر کرائی ہے محترم بہنا
بزرگوں کے مزارات زائرین کو سناتے ہیں صداقتوں بھری داستانیں ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
تصویر ریسائز کا اک اور طریقہ آپ سے ذکر کیا تھا ۔
آفس پاور پوائنٹ میں " creat picture album " پر کلک کرتے تمام تصاویر امپورٹ کر لیں ۔ اور پھر فائل مینو میں جا کر "save as "پر کلک کرتے "jpeg" فارمیٹ میں سیو کر لیں ۔ تصاویر کا سائز بہت کم ہو جائے گا ۔ اور کوالٹی بھی متاثر نہیں ہو گی ۔
جزاک اللہ خیر نایاب بھائی۔
جب میں یہاں گئی تھی تو مجھے آپ کا بھی خیال آیا تھا۔ معلوم نہیں کیوں۔

جی پاور پوائنٹ والا طریقہ آپ نے بتایا تھا۔ لیکن مجھے یہ آپشن ملا ہی نہیں۔ (اب کوئی میری کم علمی پر ہنسے نہیں پلیز :( )
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ بعد میں پوسٹ کی ہوئی تصاویر (بلیو پاٹری والی) میں سے ہمیں تو ایک بھی نظر نہیں آرہی۔ کہیں یہ ری سائزنگ کی وجہ سے تو نہیں۔ زیارات کی تصاویر تو تمام کی تمام زبردسٹ اور پوری تفاصیل کی حامل تھیں۔
پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔ :)
میں تصویریں دوبارہ پوسٹ کرنے ہی والی تھی کہ آپ کا اگلا پیغام دیکھ لیا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
حاصل پور کا زیادہ تر راستہ کافی خوبصورت ہے۔ مجھے رستے میں نظر آئی بہت سی عمارتوں میں سے جو عمارت یاد رہ گئی وہ دانش سکول کی عمارت ہے۔ سڑک کے کنارے وسیع و عریض رقبے پر پھیلی یہ عمارت کسی بڑی یونیورسٹی کے کیمپس سے کم نظر نہیں آتی۔ اور میرا خیال ہے اس کا بورڈنگ کا حصہ بھی اتنا ہی بڑا ہے۔ تصویر وغیرہ میں لے نہیں سکی کہ گاڑی کافی تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ اس لئے دوبارہ سورج کو نکلتے ہی دیکھ لیتے ہیں۔
2013-10-29%2006.50.44.jpg
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
ملتان کھڈی کے کپڑے کے لئے بھی کافی مشہور ہے۔ پچھلی بار میں کھڈیوں کی دکانوں پر بھی گئی تھی۔ حسین آگاہی میں واقع کھڈیوں کی مارکیٹ میں ایک انکل کی کھڈی پر کپڑا بنتے ہوئے تصویر۔ یہ تصویر میں نے 2010ء میں اپنے بلاگ پر بھی شیئر کی تھی۔
Khaddi-Weaving-Multan.jpg
 
Top