جنوبی پنجاب کی تھوڑی سی سیر!

فرحت کیانی

لائبریرین
مزار سے واپسی پر داخلی راستے کا منظر۔دونوں طرف کافی دکانیں ہیں۔ اور مزار کے بیرونی احاطے میں دونوں طرف کچھ بزرگوں کی قبریں اور اہلِ تشیع کی مجالس کےلئے امام بارگاہیں موجود ہیں۔
2013-10-31%2011.31.59.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت کیانی
ملتان میرا بہت بار چکر لگا، بہت بار طویل قیام بھی رہا لیکن ہمیشہ مزارات سے میری جان جاتی تھی کہ وہاں عقیدت کا انتہائی گاڑھا ماحول ہوتا تھا جس کی وجہ سے صاحبِ مزار انسان کی بجائے کوئی اور مخلوق لگتے تھے۔ آپ کی مدد سے ان مزارات کی سیر ہو رہی ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہاں پر ملتان کا سفر اختتام کر پہنچا۔ اب میرے پاس بلو پوٹری (اردو میں کیا کہیں گے؟ نیلی ظروف سازی؟) کی چند ایک تصویریں ہیں۔ وہ بعد میں اپلوڈ کروں گی ان شاءاللہ۔
ملتان واقعی ایک مختلف شہر ہے۔ یہاں کے لوگ، طرزِ تعمیر اور صوفیا اور اولیاء کی سرزمین ہونا اس کو منفرد بنا دیتا ہے۔ ملتان میں داخل ہوتے ہی ایک عجیب سا احساس طاری ہوتاہے جو وہاں سے باہر نکلنے کے بعد ہی ختم ہوتا ہے۔ لیکن میں اس احساس کو کوئی نام نہیں دے پا رہی۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت کیانی
ملتان میرا بہت بار چکر لگا، بہت بار طویل قیام بھی رہا لیکن ہمیشہ مزارات سے میری جان جاتی تھی کہ وہاں عقیدت کا انتہائی گاڑھا ماحول ہوتا تھا جس کی وجہ سے صاحبِ مزار انسان کی بجائے کوئی اور مخلوق لگتے تھے۔ آپ کی مدد سے ان مزارات کی سیر ہو رہی ہے :)
یہ عقیدت کا گاڑھا ماحول تو ہمارے یہاں ہر طرف ہی پایا جاتا ہے۔ میں کبھی مزارات پر نہیں گئی لیکن پہلی بار ملتان جا کر بھی میں یہاں گئی تھی فاتحہ خوانی کے لئے۔ تب شاہ شمس تبریزی رح کے مقبرے تک نہیں جا سکی تھی۔ اس بار نکلتے نکلتے پھر جانا ہوا۔ اندھی عقیدت اور پھر اس میں حد سے گزر جانا تو واقعی طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔ میں نے بھی کچھ واقعات مشاہدہ کئے۔ لیکن یہاں جانا آپ کو ایک تاریخ اور حال دونوں کے بارے میں خاصی آگاہی دیتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ زور جرنیل والے حصے پر ہے کہ ریٹائرڈ والے پر؟
جرنیل بنوں گی تو پھر ہی ریٹائرڈ ہوں گی نا۔ ویسے میں نے ریٹائرڈ اس لئے کہا تھا کہ حاضر سروس جرنیل کا سیکیوریٹی عملہ شلوار قمیض والی وردی میں نہیں ہوتا :openmouthed:۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جرنیل بنوں گی تو پھر ہی ریٹائرڈ ہوں گی نا۔ ویسے میں نے ریٹائرڈ اس لئے کہا تھا کہ حاضر سروس جرنیل کا سیکیوریٹی عملہ شلوار قمیض والی وردی میں نہیں ہوتا :openmouthed:۔
ہو سکتا ہے کہ جرنیل کی نگرانی سادہ لباس والے کر رہے ہوں تاکہ جرنیل کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہو سکے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ جرنیل کی نگرانی سادہ لباس والے کر رہے ہوں تاکہ جرنیل کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہو سکے؟
ناممکن۔ میں نے اب تک ایسے ریٹائرڈ ہونے والا کوئی جرنیل نہیں دیکھا۔ پیٹی بھائی ایسا کر ہی نہیں سکتے۔ :jokingly:
 
عینی شاہ

محفلین
فرحت آپی بہت بیوٹفل پکچرز ہیں ۔۔لیکن بہاولپور کی اتنی کم پکچرز کیوووووووووووووووں بھئی ہمارے شہر کی تو زادا پکچرز لینی تھیں نا آپ نے :) میری یہ سب جگہیں دیکھی ہوئی ہیں ملتان اور بہاولپور تو یون سمجھیں ہیں ہی میرے بس :) مینی مینی تھینکس سیر کر کے بہت مزا آیا :)
 
میں عینی مینی تھینکس پڑھ رہا تھا
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت آپی بہت بیوٹفل پکچرز ہیں ۔۔لیکن بہاولپور کی اتنی کم پکچرز کیوووووووووووووووں بھئی ہمارے شہر کی تو زادا پکچرز لینی تھیں نا آپ نے :) میری یہ سب جگہیں دیکھی ہوئی ہیں ملتان اور بہاولپور تو یون سمجھیں ہیں ہی میرے بس :) مینی مینی تھینکس سیر کر کے بہت مزا آیا :)
عینی بہاولپور تو میرے پسندیدہ شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ تصویریں کم لینے کی اصل وجہ تو یہ ہے کہ وہاں تھوڑا وقت رکنا ہوا تھا اور اس میں بھی بمشکل فرصت نکال کر بازار اور شاپنگ کا کام ختم کیا۔ :whew: ۔ آپ میری حسرت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتی ہیں کہ بار بار اپنی دو پسندیدہ جگہوں سنٹرل لائبریری اور نور محل کے سامنے سے گزرتے ہوئے چاہنے کے باوجود اندر جانے کا وقت نہیں ملا۔
میرے پاس پہلے ایک بار کی تصویریں موجود ہوں شاید۔ ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں۔
 
بھئی بیوٹفل لوگوں کو شہر ہے نا تو بیوٹفل ہی ہوگا نا :cool2::cool2::cool2:جلدی جلدی لگائیں باقی پکچرز بھی تاکہ میرے سٹی کی مشہوری ہو :laughing::laughing::laughing:کہ کتنا پیارا شہر ہے یہ :)
 
اسد

محفلین
ایک ایک تصویر ڈیڑھ سے ڈھائی میگابائٹس کی ہے۔ تصاویر اپلوڈ کرنے سے پہلے انہیں ری-سائز کر لیا کریں کہ سب انہیں آسانی سے دیکھ سکیں۔ فورمز کے لئے 1000x750 (یا 750x1000) پکسلز کی تصاویر کافی ہوتی ہیں۔ آپ کے لئے بھی چھوٹی تصاویر اپلوڈ کرنا آسان ہو گا۔
اس صفحے کی پہلی تصویر (پیغام #81):
2013-10-31%2011.31.59-1k.jpg

جے پیگ امیج سائز: 750x1000 پکسلز۔ کمپریشن/کوالٹی: 80%۔ فائل سائز: 199 کلو بائٹ۔
اصل تصویر کا جے پیگ امیج سائز: 2448x3264 پکسلز۔ کمپریشن/کوالٹی: نامعلوم۔ فائل سائز: 3.3 میگا بائٹ۔
 
آخری تدوین:
Top