سیما علی
لائبریرین
خلیل بھائی!!!!جنگل بُک
باب اول: موگلی کے بھائی
از محمدخلیل الرحمٰن
کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں
جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں
یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے
اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے
کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی
تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار سے لوری سناتی تھی
کہیں سے ایک گیدڑ ہڈیوں کو سونگھتا آیا
طباقی نام تھا جس کا بہت ہی لالچی وہ تھا
اُسے یوں تھوتھنی اپنی اُٹھاکر سونگھتے پایا
تو پاپا بھیڑیئے نے بھی اُسے ہڈی پہ ٹرخایا
اُسے ہڈی ملی، فوراً شرارت کا خیال آیا
بڑی معصوم سی صورت بناکر اُس نے فرمایا
سُنا ہے دور جنگل میں کہیں اِک شیر رہتا ہے
اُسے کھانے کو کچھ بھی مِل نہ پایا اور وہ بھوکا ہے
کہیں ایسا نہ ہو وہ اپنے جنگل میں بھی آدھمکے
یہاں پر آکے وہ بس جائے اور محصول لے ہم سے
یہیں پر ایک بستی ہے جہاں انسان رہتے ہیں
یہ حضراتِ گرامی شیر سے زیادہ ہی ڈرتے ہیں
کہیں ایسا نہ ہو یہ شیر اُن کے جانور کھالے
جواباً آدمی بھی شیر سے کچھ اپنا بدلا لے
ابھی باتیں یہ جاری تھیں کہ پاپا بھیڑیا بولا
’’ابھی یہ کون چیخا تھا، ابھی کِس نے ہے منہ کھولا‘‘
جب اُس نے غور سے دیکھا، پہاڑی پر نظر آیا
وہ بچہ نام جس نے بھیڑیوں سے موگلی پایا
(جاری ہے)Jungle Book by Rudyard Kiplingابن سعید، محمد یعقوب آسی، فرحت کیانی ، ملائکہ ، عائشہ عزیز ، محمود احمد غزنوی ، یوسف-2 ، بھلکڑ
Tabaqui
Mowgli
بہت ہی زبردست،بے حد موزوں الفاظ،سلامت رہیے۔۔۔۔