جنگ کے اثرات :عراق میں عجیب الخلقت بچے پیدا ہونے لگے
فلوجہ میں بڑے سر، ٹیڑھی ہڈیوں ،بڑی آنکھوں والے بچے پیدا ہوئے
بغداد(دنیا نیوز رپورٹ)امریکہ کی طرف سے عراق میں مسلسل جنگ اور بمباری کی وجہ سے عجیب الخلقت اورپیدائشی بیماریوں کا شکار بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ فلوجہ میں 2004 میں امریکی فوجیوں نے پورے شہر کو بمباری سے تباہ کر دیا تھا۔ پھر سات ماہ کے بعد امریکی فوجیوں نے فلوجہ میں ہلاکت خیز ہتھیار استعمال کئے جو وویت نام جنگ کے بعد شہری آباد پر پہلی بار استعمال کئے گئے ۔ اسی طرح بصرہ میں 800 ٹن بموں اور چلائے جانے والے دس لاکھ گولوں سے خارج ہونے والے تابکار مواد سے بڑے سر والے ، ٹیڑھی ہڈیوں،غیر معمولی طور پر بڑی آنکھوں والے اور پھولے پیٹ اور پیدائشی طور پرامراض قلب میں مبتلا بچے پیدا ہونے لگے ہیں۔ ان زہریلے ہتھیاروں کے اثرات پانی، مٹی ، خوراک اور ہوا میں شامل ہو گئے ہیں۔فلوجہ کے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے ایک چوتھائی بچوں کی پیدائش کے سات دن بعد مر گئے اور مرنے والے بچوں میں سے تین چوتھائی ایسے تھے جوتابکاری اور کیمیائی اثرات کی وجہ سے ماں کے پیٹ میں عجیب الشکل ہو چکے تھے ۔