جواب چاہیے۔۔۔

قدیر یہ واپسی کے ساتھ کیا بڑے بھی ہوگئے ہو :)

ویسے یہ امن کے بعد جو ایمان نصیب ہوتا ہے وہ والی امن ایمان ہے اور تم چپکے چپکے ‘ امن و ایمان ‘ کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو پہلے ہی محترمہ ناراض ہیں۔

شمیل کے اوتار کے بارے میں کیا خیال ہے
 

اجنبی

محفلین
محب: دراصل اس وقفے سے پہلے سب مجھے بچہ کہہ کر چھیڑتے تھے اس لیے اب میں بڑا بننے کی کوشش کر رہا ہوں اور اب دوسروں کو چھیڑ رہا ہوں ۔ ویسے محترمہ کیوں ناراض ہیں؟

شمیل کے اوتار؟ میں سمجھا نہیں ۔ وضاحت کرو ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔ بچہ کہہ کر چھیڑتے تھے۔ میں ابھی اس کی پوسٹس ڈھونڈھ کر سامنے لاتا ہوں جہاں یہ خود کو بڑے فخر سے پپو بچہ کہلاتا تھا۔۔ بلکہ اس پوسٹ کو علیحدہ سے چسپاں کر دیتا ہوں۔۔ :twisted:
 

اجنبی

محفلین
ارررےےےےےے
آپ کے نام ایک گھسا پِٹا شعر

تیر کھا کہ جو دیکھا کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی یاروں سے ملاقات ہو گئی :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کمیں گاہ کو کمین گاہ تم نے جان کر لکھا ہے نا۔۔ اب تو تمہاری خیر نہیں۔ :evil:
 
قدیر احمد نے کہا:
محب: دراصل اس وقفے سے پہلے سب مجھے بچہ کہہ کر چھیڑتے تھے اس لیے اب میں بڑا بننے کی کوشش کر رہا ہوں اور اب دوسروں کو چھیڑ رہا ہوں ۔ ویسے محترمہ کیوں ناراض ہیں؟

شمیل کے اوتار؟ میں سمجھا نہیں ۔ وضاحت کرو ۔

ویسے قدیر بات نکلی تو دور تلک جائے گی ، میں نے خود اپنی آنکھوں سے تمہاری وہ پوسٹ دیکھی ہے جس میں تم خود کو پپو بچہ کہہ رہے تھے البتہ اس کا حوالہ نبیل نے دیا تھا پہلے۔ اب تم دوسروں کو چھیڑتے چھیڑتے خود نہ چھڑ جانا کہیں۔

محترمہ ایسے ہی ناراض ہیں کوئی خاص وجہ نہیں۔ ماحول کو سوگوار اور غمگین کرنے کے لیے۔

شمیل کی تصویر دیکھو یار ، لگتا ہے کہیں سے پرانا والا شمیل اب اور وضاحت نہ کروانا ۔ آتے ہی وضاحتیں مانگنا کوئی اچھی بات نہیں۔
 

اجنبی

محفلین
ارے ہم پہلے ہی چھڑے ہیں ۔

یعنی محترمہ روایتی نسوانہ عادات سے مجبور ہیں؟ :wink:

یار اس تصویر میں تو شمیل پکا دادا لگ رہا ہے ۔ دادا مطلب ڈان ۔
 
آج تو واقعی لگتا ہے کہیں سے چھڑ کر آئے ہو جو دھڑا دھڑ دل کی بھڑاس نکال رہے ہو۔

ہاں اب سمجھے ہو اور ٹھیک سمجھے ہو ویسے سمجھ جاتے ہو مگر ذرا دیر سے ۔ محترمہ کے سمجھنے اور واپس آنے تک کہیں کھسک لینا۔

شمیل پکا کیا دور سے بھی ڈان نہیں لگتا البتہ دوسرے والے دادا پر غور ہو سکتا ہے اس تصویر کے بعد ۔ شمیل چلا گیا ورنہ ایک اور تصویر لگ جاتی اس پوسٹ کے بعد :wink:
 

اجنبی

محفلین
پتہ نہیں کیا بات ہے ۔ جیسے جیسے رات گزرتی جا رہے ہے ، دماغ کے طبقات مسلسل روشن ہوتے جارہے ہیں حتٰی کہ چودہ سے بھی بڑھ گئے ہیں ۔

اور یہ کیا کہا ، میں کیوں کھسکوں ۔ ارے میں مرد بچہ ہوں ۔ لاؤ ذرا دیکھیں محترمہ کتنے پانی میں ہیں ، کہیں دیدوں کے پانی میں تو نہیں ہیں:lol:

دیکھنا کسی دن شمیل کی کا چہرہ کسی گ۔۔ے کے جسم پر لگا ہوگا ۔ بس کسی شرارتی بچے کے ہاتھ آجائیں اس کی تصویریں ۔
 
دماغ کے کتنے طبقات بنا رکھے ہیں جو مسلسل روشن ہی ہوتے جارہے ہیں ؟ زیادہ روشنی چندھیا دیتی ہے خیال رہے

مرد بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تو کہہ رہے تھے کہ میں عنفوان شباب میں ہوں اور اب پھر بچے بن رہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ایک بات طے کر لو پہلے پھر محترمہ کو بھی بلا کر لاتا ہوں یہ نہ ہو کہ وہ بھی کہے کہ بچوں سے میں مقابلہ نہیں کرتی۔ :wink:

شمیل تو چلا گیا اب تمہیں کھل کھیلنے کا موقع مل گیا ہے ۔۔۔۔ کر لو عیش
 

اجنبی

محفلین
بندہ دیکھ کر بات کرنی چاہیے ۔ اور ویسے بھی میں نے مرد بچہ کہا ہے ، نہ صرف مرد نہ صرف بچہ ، کیسا؟ :oops:

اچھا سب جا رہے ہیں تو میں بھی چلتا ہوں ، جمائیاں آرہی ہیں ،
بھاں ۔ ۔۔ آں ۔۔۔۔۔
 
ارے جا کہاں رہے جو باخبر خفیہ ذرائع سے خبر ملی تھی تمہیں اس کی روداد میری زبانی پڑھتے تو جاؤ ۔ :)
 
قدیر !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!‏

ماں کی دعا جنت کی ہوا ۔۔۔جلنے والے کا منہ کالا


‏ تمہاری نقطہ چینیوں سے تنگ آ کر ابھی ابو جان کو اپنی تصاویر ‏MMS‏ کی ہیں ۔ وہ کہتے ‏ہیں کہ مجھ‏ پر یونانی شباب آیا ہے ۔ اب جلو ۔ ‏ :D :D :D :D
 
پانچوں چھوڑ کر صرف جمعہ کی نماز پڑھ کر دو رکعت نفل پڑھ کر رقت آمیز صورت بنا کر کھنچوابا ۔۔۔۔۔انشاءللہ معصومیت ابھر کر آئے گی
 

دوست

محفلین
:D
واہ کیا کہنے۔۔۔قدیر کی (مرد) بچگانہ قلابازیوں کے۔۔۔
شمیل آپ واقعی معصوم ہیں۔۔نماز پڑھ کر تصویر کھنچوانے کی کیا ضرورت ہے۔
 

ظفر احمد

محفلین
امن ایمان نے کہا:
میں نے غبارے لگا دیے ہیں۔۔۔بس کچھ دیر میں لائٹ مین آکر بتیاں بھی لگا دے گا۔۔محفل تقریبا سج گئی ہے۔۔۔نبیل اور قدیر صاحب نے بھی آکر محفل پر گل بوٹے بنا دیے ہیں۔۔اعجاز چا بھی شاید کچھ ہاتھ بٹا دیں۔۔۔بس اب انتظار ہے قیصرانی بھائی کا۔۔شمشاد چا۔۔بوچھی باجو اور نیناں آپو کا۔۔۔ وہ آجائیں تو یہ جو آپ نے اور میں نے خرچہ کیا ہے اس کا حساب لیتے ہیں۔ :D

میں نے غبارے، گل بوٹے بہت تلاش کیئے پر نظر نہیں آئے میں سمجھا کہ شاید میری نظر خراب ہے۔ پر اتفاق سے کل ہونے والی محفل پر نظر پڑی جو کل رات محب ، قدیر ، نبیل، شمیل ان سب نے حقیقت میں محفل سجائی تھی لیکن افسوس ہم اس محفل میں شامل نہیں ہو سکے۔ قیصرانی، شماد بھائی، باجو کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں۔ باقی رہی خرچے والی بات تو میں آپ پر چھوڑتا ہوں اگر وصول کر سکتی ہو تو کر لو پر مجھے لگتا ہے یہاں پسے ویسے ملنے والے نہیں ہیں۔
 
Top