لکھتے ہیں مہر خاں کے لیے ہم یہ شاعری!لکھے ہیں مہ رخاں کے لیے ہم یہ شاعری
شعبان بھی۔مشرقی مسلمانوں میں رمضان، رجب یہ دونام مہینوں کے نام میں سے ہے رکھے جاتے ہیں،،
بہت اعلی
کیا شاعروں کے نام بھی مہینوں کے ہوسکتے ہیں فرنگی زبان میں اکتوبر نام سنا ہے ، اگسٹ سننے میں آیا ہے اس کے علاوہ اور مہینوں کا مجھے نہیں معلوم،،،
اب جاکے جولائی بھی سامنے آگیا 9 مہینے باقی ہیں
مشرقی مسلمانوں میں رمضان، رجب یہ دونام مہینوں کے نام میں سے ہے رکھے جاتے ہیں،،
اگر آپ انگریزی مہینوں کے ناموں پر کفر کا فتویٰ نہ لگا دیں تو عرض کروں کہ زیادہ تر مہینوں کے نام دیوی دیوتاؤں کے ناموں پر ہیں۔
مزید یہ کہ انگریزی مہینوں کے نام پر شاعروں کے نام نہیں بلکہ بادشاہوں کے نام پر مہینوں کے نام ہیں، جولائی کا مہینہ جولیس سیزر اور اگست کا مہینہ آگسٹس سیزر کے نام پر ہے۔
ابھی تک تو نہیں سنا ،، پہلی بار سن رہا ہوں،،،شعبان بھی۔
ربیع (الاول و ثانی) کی تانیث ملتی ہے۔ ربیعہ۔
جون ایلیا کی تحریروں سے مجھے بھی کچھ خفقان سا ہونے لگتا ہے۔یہ جون ایلیا کی مکالماتی شاعری سے سخت بے زار ہیں۔ اسی لیے ان کے مقابلے میں نکل آئے ہیں۔
حوریں خود کشوں میں بٹ چکی ہوں گی
باغِ رضواں میں اب رکھا کیا ہے
(جولائی ایلیا)
یہ شعر وزن میں نہیں۔ براہِ کرم کوئی بے وزن شعر یہاں درج نہ کریں۔ شکریہ!
معذرت چاہتا ہوں ، در اصل میں اس سلسلے کو درست طور سے سمجھ نہیں سکا تھا ، میرا خیال تھا کہ جو کچھ "ای شاعری" میں ہو رہا ہے ، اس میں سے جو ن ایلیا کا حصہ یہاں جمع کیا جارہا ہے ۔
بہرحال شعر کا وزن درست کر دیا ہے ۔ زحمت کی ایک بار پھر معذرت۔