عبدالقیوم چوہدری
محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
یوں تو ایسی کسی لڑی بنانے کا خیال میرے ذہن میں نہیں تھا اور بہترین محفلین کے چناؤ کی ابتدائی لڑی میں، میں نے زمروں کے حساب سے الگ الگ تحاریر اور شاعری وغیرہ کا پول بنانے کی تجویز دی تھی۔ لیکن اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ کس زمرے سے کون سی لڑی یا تحریر کسی پول کے لیے منتخب کی جائے۔ اس کے لیے یا تو صاحب تحریر ہر زمرے میں موجود اپنی ایک یا دو بہترین تحاریر نامزدگی کے لیے بھیجتے اور اس پر ماہرین کی کوئی جماعت فیصلہ کرتی اور پھر ایک پول بنا کر اس زمرے کی سال رواں کی سب سے بہترین تحریر کا اعلان ہو جاتا یا پھر ماہرین خود ہی ہر زمرے سے چند تحریروں کو پول میں شامل کر لیتے اور محفلین سے رائے طلب کر لی جاتی۔ دونوں ہی مشقت طلب اور اچھا خاصا وقت صرف کرنے والے کام ہیں۔ پہلے یہی سوچا کہ میں ہی ایسی تمام لڑیاں دو تین فعال محفلین کے ساتھ مل کر کھول دیتا ہوں لیکن پھر وقت کی کمی اور لڑیوں و تحاریر کے انتخاب پر آ کر سوئی اٹک گئی بلکہ اٹک سے آگے خیرآباد کا پل بھی کراس کر گئی۔
اگر انتظامیہ یا سالگرہ کے لیے بنائی کوئی کمیٹی مختلف محفلین کو 'ذمہ واریاں' سونپتی تو یہ سلسلہ چل نکلتا اور اب تک سال بھر کی بہترین لڑیاں دوبارہ سے منظر عام پر آ چکی ہوتیں اور اس سے ہم سب کو مختلف محفلین کی سال بھر کی کارکردگی اور ان کی صلاحیتوں کا علم ہوتا، لیکن شومئی قسمت کہ سالگرہ کے لیے نا تو کوئی کمیٹی بن سکی اور نا ہی کوئی خاص پلان انتظامیہ یا محفلین کی طرف سے دیکھنے میں آیا۔
سالگرہ کی مناسبت سےمحفلین نے انفرادی اور مشاورت کے ساتھ کچھ لڑیاں ضرور کھولی ہیں جو کہ ایک قابل تعریف کام ہے لیکن پورے سال کے بعد آنے والے ایک ایونٹ کے لیے بہت زیادہ ٹھوس اقدامات یا اعلانات نہیں کیے گئے جو محفلین کی بڑی تعدادکو متوجہ کرپاتے۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں اس لڑی کے موضوع کی طرف۔ سالگرہ کا مہینہ چل رہا ہے تو سوچا کیوں نا یہ دیکھا جائے کہ میں نے پچھلی سالگرہ سے لیکر اس سالگرہ کی شروعات تک محفل پر کیا کچھ شراکت کی ہے۔ یہی سوچ ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ وقت صرف کر کے میں نے اپنی لڑیوں و مراسلات کے بارے میں چند اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں۔ اپنے طور پر کوشش تو پوری کی ہے کہ یہ اعداد و شمار سو فیصد درست ہوں لیکن بھول چوک کا امکان بہرطور موجود ہے۔
میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ۔۔۔۔۔ آیا یہ محفلین کے لیے کسی دلچسپی کا سامان لیے ہوں گے یا محفلین انھی خطوط پر اپنے آپ کو پرکھ سکیں گے یا نہیں لیکن پھر بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔