مبارکباد جویریہ مسعود کا کمال

فرضی

محفلین
قیصرانی ، جویریہ اور تمام احباب جنہوں نے دیوانِ غالب پر کام کیا ہے، مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کریں زکریا نے ادھر مبارکبادوں کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے، تو کوئی تو بہانہ چاہیے ناں۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
جویریہ بہت خوب باتوں کے ساتھ ساتھ کام بھی آپ خوب کر لیتی ہیں۔ (ویسے کام کا تو پتہ تھا باتوں کا اب پتہ چلا ) صحیح معنوں میں دیوانِ غالب اب پوسٹ ہوا ہے۔ جس عرق ریزی سے آپ نے پروف ریڈنگ کی اور پھر دلجمعی سے وکی پر پوسٹ کیا یہ آپ کا کارنامہ ہے۔ :great: :best:
 

جیہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:
جویریہ بہت خوب باتوں کے ساتھ ساتھ کام بھی آپ خوب کر لیتی ہیں۔ (ویسے کام کا تو پتہ تھا باتوں کا اب پتہ چلا ) صحیح معنوں میں دیوانِ غالب اب پوسٹ ہوا ہے۔ جس عرق ریزی سے آپ نے پروف ریڈنگ کی اور پھر دلجمعی سے وکی پر پوسٹ کیا یہ آپ کا کارنامہ ہے۔ :great: :best:

شکریہ رضوان بھائی آپ کے یہ ریمارکس میں فریم کرواکے ڈرائنگ روم میں لگواؤنگی تاکہ کچھ“ ٹور“ بنے۔ لیکن شائد جلدی میں آپ ایک فقرہ لکھنا بھول گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر دلجمعی سے وکی پر پوسٹ کیا یہ آپ کا کارنامہ ہے۔ اور رہتی دنیا تک آپ کا یہ کارنامہ زندہ رہے گا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ایک کاپی مقامی ہوٹلوں اور موٹلوں میں بھی لگوا دینا کہ بہت سیاح آتے ہیں وہاں، وہ بھی دیکھ لیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی دیکھنا ذرا، کوئی چیز جل گئی ہے۔ جلنے کی بو آرہی ہے۔
ع
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
میری ہنڈیا تو سلامت ہے البتہ دوسروں کی بیچ چوراہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

میں نے کب کہا کہ تمہاری ہنڈیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ گئی، میں نے تو کہا تھا کہ جل گئی ہو گی، خود ہی تو کہہ رہی تھی کہ جلنے کی بُو آ رہی ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
معاف کرنا ۔ آپ سب کی دلچسپ نوک جھونک میں مخل ہوا۔ کیا کوئی مہربانی کرکے وکی پر منتقل شدہ اس دیوان غالب کا ربط یہاں پر دے سکتا ہے تاکہ میں بھی مستفیذ ہوسکوں۔

پیشگی شکریہ
 
Top