جو ہم پہ گزری

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
راحیل بھائی ! کیا زبردست ملاقات نامہ لکھا ہے ۔ ایسا شستہ مزاح اور اس خوبصورت پیرائے میں !!! لطف آگیا پڑھ کر۔ پڑھ تو کئی دن پہلے لیا تھا لیکن تبصرہ لکھنے کا موقع آج ملا ہے۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
گوکہ اب بہت دیر ہوچکی ہے اور اس دیری کے سبب اب کچھ کہنے کا بھی حق باقی نہیں رہا ہے۔ تاہم پھر بھی یہ پوچھے بغیر رہا نہیں جارہا کہ کیا میں بھی اپنے کچھ تاثرات رقم کرسکتا ہوں؟
 

یاز

محفلین
بہت ہی کمال کی رُوداد لکھی ہے راحیل بھائی۔ مزہ آ گیا ایسا شاندار اندازِ بیاں پڑھ کر۔
 
گوکہ اب بہت دیر ہوچکی ہے اور اس دیری کے سبب اب کچھ کہنے کا بھی حق باقی نہیں رہا ہے۔ تاہم پھر بھی یہ پوچھے بغیر رہا نہیں جارہا کہ کیا میں بھی اپنے کچھ تاثرات رقم کرسکتا ہوں؟
عبد الرحمن بھائی، خدا کا شکر ہے آپ کچھ بولے تو۔
بھائی، آپ سے حق چھیننے والا ظالم کون ہو سکتا ہے۔ آپ جو جی میں آئے کہیں۔ ضرور کہیں۔ ہم گوش بر آواز (الفاظ!) ہیں!
 

عبد الرحمن

لائبریرین
عبد الرحمن بھائی، خدا کا شکر ہے آپ کچھ بولے تو۔
بھائی، آپ سے حق چھیننے والا ظالم کون ہو سکتا ہے۔ آپ جو جی میں آئے کہیں۔ ضرور کہیں۔ ہم گوش بر آواز (الفاظ!) ہیں!
راحیل بھائی! اسپیچ لیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں میرے پاس۔
 

کاشف اختر

لائبریرین
بہت خوب راحیل بھائی! واقعی پیرایۂ بیان اس قدر عمدہ اور دلکش ہے کہ قاری آپ کی تحریر میں دوران ِ مطالعہ اس طرح گم ہوجاتا ہے، کہ اسے ایک لمحے کیلئے بھی یہ احساس نھیں ہوتا کہ وہ آپ لوگوں کی اس ملاقاتی تقریب میں شریک نہ ہو! پھر جب وہ تحریر کی اختتامی منزل پر پہونچتا ہے تو یکلخت اسے یاد آتا ہے کہ وہ کسی تحریر کی گہرائیوں میں کھوگیا تھا! دراصل میرے ساتھ جو واقعہ پیش آ چکا ہے ،اسے ایک عام تاثراتی رنگ دے کر دوسرے قارئین کو بھی اپنی ذات پر قیاس کرتے ہوئے پیش کرنے کی کوشش کی ہے
 
راحیل فاروق بھائی، ملاقات کی بات تو اپنی جگہ رہی، مگر آپ کا مضمون لاجواب ۔ لاجواب ، بہترین ہے ۔
جب آپ یہ تحریر لکھ رہے تھے اس وقت یہ ناچیز بھی محوِ تحریر تھا، آپ کی تحریر کی اطلاع موصول ہوئی۔ تسلی ہوئی کہ معاملہ پورا ہوا۔

نہ بھائی، نہ۔ آپ کے تاثرات کا انتظار نہایت شدت سے مجھے اور سب کو ہے۔
محفلین کو اطلاع ہو کہ میں نے صرف اپنی سرگزشت بڑے ذاتی سے پیرائے میں بیان کی ہے۔ تصاویر ادب دوست بھائی کے پاس ہیں۔ میزبانی انھوں نے فرمائی۔ حقیقی روئداد وہی سنائیں گے۔ میری یاوہ گوئیوں کو غیر سرکاری افواہوں سے زیادہ اہمیت ہرگز نہ دی جائے۔ سرکاری اعلامیے کے لیے ادب دوست بھائی سے جبراً تحریر مکمل کروائی جائے۔ آمین۔

حضور ، میں تفصیلات و کیفیات ایک دو دن میں ضرور بیان کئے دیتاں ہوں

اور پھر نوبت باینجا رسید کہ۔۔۔

ادب دوست بھائی،
ترے وعدے پر جیے ہم!

وہی بے روزگارانہ مصروفیت کے سبب وقت نہیں مل رہا ۔ آج کوشش کرتا ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
پہلی بار آپ کی کسی طویل تحریر کو کوفت کے ساتھ راہ میں نہیں چھوڑا مکمل پڑھا ، تصاویر بھی لگائیے ملاقات کی ۔ اور محمداحمد فیض کا مصرعہ قرار پائے ، کیا کہنے ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
وہ چار لائنیں میری طرف بھیج دیں چالیس بنا کر واپس بھیج دوں گا۔ یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے۔:)
آپ اسے ناول تو بنا دیں گے مگر وہ چار لائنوں والے جذبات برقرار رکھ سکیں گے ؟ اگر ایسا ممکن ہے تو تیار رہیے تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ( چار لائنوں میں ) :) :)
 

رانا

محفلین
آپ اسے ناول تو بنا دیں گے مگر وہ چار لائنوں والے جذبات برقرار رکھ سکیں گے ؟ اگر ایسا ممکن ہے تو تیار رہیے تفصیلات جاری کر دی جائیں گی ( چار لائنوں میں ) :) :)
واقعی یہ تو خیال ہی نہیں آیا۔ کمپنی اپنی آفر واپس لیتی ہے۔:unsure:
 

لاریب مرزا

محفلین
ُ

وقت کی قلت
اور میرا تو تفصیلاً لکھا بھی چار لائنوں پر مشتمل ہوگا ، دو ملاقاتیں چار لائنیں ۔
یعنی دو ملاقاتیں سر انجام پائیں۔ زبردست!! چلیے آپ چار لائنیں تو لکھیے۔ باقی کی کسر ہم دھاگے میں سوالات کر کر کے پوری کرا لیں گے۔ :p:) اور اسی دھاگے میں جناب قیصرانی اور ابن سعید کے تاثرات بھی شامل ہو جائیں تو خوب رہے۔

کہیں یہ روداد تو نہیں تھی؟؟ :whistle:
 
Top