جہاز سے چھلانگ

زیک

مسافر
اپنے انٹرویو میں سکائی ڈائیونگ کا ذکر آیا تو سوچا اس کی تصاویر ہی پوسٹ کر دوں۔

کچھ سال پہلے مجھے اور ایک دوست کو شوق رچایا کہ جہاز سے جمپ کیا جائے۔ سو اپنی یونیورسٹی کے سکائی‌ڈائیونگ کلب سے رابطہ کیا اور ایک دن ان کے ساتھ اٹلانٹا سے کوئی ایک گھنٹہ دور زرعی علاقے میں ایک چھوٹے سے ائرپورٹ گئے۔ چونکہ ہم نے سب کچھ خود کرنا تھا اس لئے زیادہ‌تر دن زمین پر ٹریننگ میں گزرا۔
 

زیک

مسافر
01.jpg
 

زیک

مسافر
بہت مزا آیا تھا۔ جب آپ فری فال میں ہوتے ہیں تو بہت زور کی ہوا آپ سے ٹکرا رہی ہوتی ہے۔ آپ کو ایک خاص طریقے سے اپنے جسم کو رکھنا ہوتا ہے ورنہ آپ قلابازیاں کھانا شروع کر دیتے ہیں اور مزید تیزی سے نیچے جاتے ہیں۔ میرے دوست کے ساتھ یہی ہوا اور اس کے انسٹرکٹرز کو اسے پکڑنا پڑا۔

13500 فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی تھی۔ کوئی 50 سکینڈ میں 4500 فٹ پر پہنچ گیا تھا جہاں پیراشوٹ کھولا۔

پھر جب آپ پیراشوٹ کھولتے ہیں تو آپ کی سپیڈ کافی کم ہو جاتی ہے اور آپ مزے سے ارد گرد کے نظارے کرتے ہیں۔

پیراشوٹ نہ کھلنے کا چانس کافی کم ہے۔ پانچ گھنٹے ہمیں زمین پر سیفٹی ٹریننگ دی گئی تھی۔ پھر مین پیراشوٹ کے ساتھ ایک بیک‌اپ پیراشوٹ بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا مین پیراشوٹ نہ کھلے تو وہ کھول لیں۔ اس کے علاوہ اور سیفٹی کے لئے یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر ایک مخصوص اونچائی تک آپ نے پیراشوٹ نہیں کھولا تو وہ خود کھل جائے۔ پیراشوٹ کی سیفٹی specifications کافی سخت ہوتی ہیں اور انہیں باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔

کام بہت مزے کا ہے۔ آپ بھی کبھی ٹرائی کریں۔
 

امن ایمان

محفلین
اللہ توبہ ۔۔اتنا خوفناک قسم کا تجربہ ۔۔نا بابا زندگی تو ایک بار ہی ملتی ہے نا۔۔اسے اتنے خطرناک تجربے کی نظر کرنا ۔۔ :shock:


ویسے زیک آپ کی تصاویر کس نے بنائی تھیں۔۔؟ اور کیا آپ کو اب بھی اپنی وہ فیلینگز یاد ہیں۔۔؟
 
Top