جہاز سے چھلانگ

زیک

مسافر
امن ایمان: یہ تصاویر اور ویڈیو ایک فوٹوگرافر نے بنائی تھیں جس نے ہمارے ساتھ ہی جمپ کیا۔ کچھ مہنگا نسخہ تھا مگر پہلی بار تھی اس لئے اسے hire کیا۔

سکائی ڈائیونگ کی excitement اور adrenaline تو بھولنے والی نہیں۔ دوبارہ بھی کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
جب جہاز میں بیٹھا ہوا تھا تو کچھ ڈر رہا تھا۔ جیسے ہی جہاز سے باہر قدم رکھا تو احساس ہوا کہ اب واپسی کی کوئی راہ نہیں۔ پھر سب ڈر ختم ہو گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت مزے کا کام ہے۔ لیکن اس کے لیے شاید گران کناریا جانا پڑے۔ کورس فیلو کا میاں ادھر پروفیشنل ٹرینر ہے اسی کام کا‌
 

تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بہت مزا آیا تھا۔ جب آپ فری فال میں ہوتے ہیں تو بہت زور کی ہوا آپ سے ٹکرا رہی ہوتی ہے۔ آپ کو ایک خاص طریقے سے اپنے جسم کو رکھنا ہوتا ہے ورنہ آپ قلابازیاں کھانا شروع کر دیتے ہیں اور مزید تیزی سے نیچے جاتے ہیں۔ میرے دوست کے ساتھ یہی ہوا اور اس کے انسٹرکٹرز کو اسے پکڑنا پڑا۔

13500 فٹ کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگائی تھی۔ کوئی 50 سکینڈ میں 4500 فٹ پر پہنچ گیا تھا جہاں پیراشوٹ کھولا۔

پھر جب آپ پیراشوٹ کھولتے ہیں تو آپ کی سپیڈ کافی کم ہو جاتی ہے اور آپ مزے سے ارد گرد کے نظارے کرتے ہیں۔

پیراشوٹ نہ کھلنے کا چانس کافی کم ہے۔ پانچ گھنٹے ہمیں زمین پر سیفٹی ٹریننگ دی گئی تھی۔ پھر مین پیراشوٹ کے ساتھ ایک بیک‌اپ پیراشوٹ بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا مین پیراشوٹ نہ کھلے تو وہ کھول لیں۔ اس کے علاوہ اور سیفٹی کے لئے یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر ایک مخصوص اونچائی تک آپ نے پیراشوٹ نہیں کھولا تو وہ خود کھل جائے۔ پیراشوٹ کی سیفٹی specifications کافی سخت ہوتی ہیں اور انہیں باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔

کام بہت مزے کا ہے۔ آپ بھی کبھی ٹرائی کریں۔

پیرا شوٹ گرتا کدھر ھے ؟ مطلب سمندر میں گرنے کے چانسز ہیں؟ :?
یا کسی پہاڑ پر ؟ جہاں سے نیچے اترنا مشکل ہو ۔ :oops:
ٹرائی تو کیا جاسکتا ہے مگر ۔ ۔۔ اگر ٹھیک ٹھیک کسی صاف ستھری جگہ پر زمین پر لے پھینکے ۔ ورنہ کیا پتا سمندر میں جاگرے میرے جیسوں کو تیرنا نہ آتا ہو تو وہ تو ڈوبے :oops: :(
یا پہاڑ سے لڑھک کر ہڈلی پسلی ٹوٹی ہو ۔
سیدھا سیدھا گھر میں آ اترے تب ٹھیک ہے ۔

:chalo:
 

زیک

مسافر
پیراشوٹ وہیں گرتا ہے جہاں آپ :) اور جہاں آپ جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اس سے زیادہ دور بھی نہیں (شاید ایک دو میل)۔ عام طور سے سکائی ڈائیونگ کھلے rural areas میں کی جاتی ہے جہاں بلڈنگ، پہاڑ، پانی، جنگلات وغیرہ کا خطرہ نہ ہو۔ مگر سیفٹی ٹریننگ میں یہ بھی سکھایا جاتا ہے کہ کس صورتحال میں کیا کرنا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:roll: جب چوٹیں لگیں ، تو سیفٹی ٹرینیگ بھی بھول جاتی ہے نا ،
اتنے ہوش کدھر رہتا ہے اس صورت ِحال میں اب کیا کرنا ہے ۔




:chalo:
 

تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
پیراشوٹ وہیں گرتا ہے جہاں آپ :) اور جہاں آپ جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اس سے زیادہ دور بھی نہیں (شاید ایک دو میل)۔ عام طور سے سکائی ڈائیونگ کھلے rural areas میں کی جاتی ہے جہاں بلڈنگ، پہاڑ، پانی، جنگلات وغیرہ کا خطرہ نہ ہو۔ مگر سیفٹی ٹریننگ میں یہ بھی سکھایا جاتا ہے کہ کس صورتحال میں کیا کرنا ہے۔


ایک بار نا جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے سب کو پیراشوٹ لے کر
نیچے کودنا پڑتا ہے۔ پیرا شوٹ ایک کم ہوتا ہے سب کو اپنی اپنی فکر پڑ جاتی ہے ۔ ایک دادا پوتا رہ جاتے ہیں دادا پوتے سے بولتا ہے کہ تم پیرا شوٹ
لو اور اپنی جان بچا لو ، میری خیر ہے بوڑھا ہوں ، اب میری عمر بھی کہاں رہی سو تم اپنی جان بچاؤ ، پیرا شوٹ ہمارے پاس ایک ہی ہے تم اُسے لو اور
کود ُ جاؤ ،
پوتا بولا کہ دادا جی آپ بھی میرے ساتھ ہی نیچے جائیں گے کیوں کہ ہمارے
پاس دو پیرا شوٹ ہیں ،
دادا نے پوچھا ۔ ہمارے پاس تو ایک ہی تھا دوسرا کہاں سے آیا ؟ :roll:

پوتے نے جواب دیا ، جو ہم سے اگلی سیٹ والا سکھِ تھا نا وہ جلدی میں
گھبراہٹ میں میرا بستہ گلے میں ڈال کر جہاز سے نیچے کود گئے ہیں ۔
8)

:chalo:
 

F@rzana

محفلین
واؤ، کمال کی تصاویر ہیں ذکریا
آپ تو بڑے مہم جو نکلے، واہ

I'm amazed & well Impressed.
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے یہ دھاگہ اب نظروں میں آیا

ویسے کافی انٹرسٹنگ رہا ہوگا یہ تجربہ :)

اور کیا یہ آپ کا پہلا اور آخری ہی تھا یا پھر اس کے بعد بھی آپ ایسے تجربے کرتے رہے ہیں :wink:
 

arifkarim

معطل
زیک بھائی کافی ایڈونچرس لگتے ہیں۔ اونچائی سے خوف بھی ہے البتہ اسکائی ڈائونگ کا بھی تجربہ ہے۔ غالبا ً پیرا شوٹ کیساتھ کہیں سے بھی چھلانگ مارنے کیلئے تیار ہو جائیں گے!
 

مغزل

محفلین
واہ بھئی واہ ۔ کیا بات ہے ۔
بہت اچھا تجربہ شیئر کیا ہے زیک صاحب۔
بہت خوب ۔ کامیابی پر مبارکباد،
یہ کہیے کیا اس سلسلے کو جار ی رکھا ہے یا ۔؟؟
 

بلال

محفلین
بہت خوب زیک بھائی یہ تو بڑے مزے کا دھاگہ ہے اور آپ کا کام یعنی جہاز سے چھلانگ تو اور بھی مزے کی ہے۔ میں نے کسی دھاگے میں اس بارے میں سنا تھا اور اسی کی تلاش میں تھا۔
 
Top