جیم خانہ میں ایک مزید بیٹھک

زیک

مسافر
ظفری اور سید عاطف علی اور سیما علی (کہ ان کا بنکاری سے تعلق رہا)و دیگر پاکستان سے باہر رہنے والے جو پاکستان جاتے رہتے ہیں آپ سب سے ایک سوال: کیا آپ کو پاکستانی اے ٹی ایم میں اپنا غیرملکی ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟ سنا ہے کہ اکثر بینکس کے اے ٹی ایم میں غیرملکی کارڈ سے آپ روپے نہیں نکال سکتے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کیا آپ کو پاکستانی اے ٹی ایم میں اپنا غیرملکی ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟ سنا ہے کہ اکثر بینکس کے اے ٹی ایم میں غیرملکی کارڈ سے آپ روپے نہیں نکال سکتے۔
آر ڈی اے یعنی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے تو اسٹیٹ بینک کے
مطابق کوئی شخص جو
آر ڈی کا کھاتے دار ہے غیر ملکی کرنسی میں پیسے نکلوا سکتا ہے کیونکہ اس میں ہم نے رضا کا اکاؤنٹ کھلوایا تھا
جی
، آر ڈی اے اکاؤنٹ رکھنے والا پاکستان میں غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ پاکستانی روپے میں رقم نکلوا سکتا ہے۔
باقی اکاؤنٹس کے بارے میں آجکل کی اسٹیٹ بینک پالیسی کیا کہتی ہے معلوم کرنا ہوگا ۔۔
 
فرض کریں ایک غیرملکی سیاح پاکستان آیا ہے۔ اس کا کوئی پاکستانی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ ٹریولرز چیکس یا ڈالر پاؤنڈ ساتھ لاتے تھے اور منی ایکسچینج سے روپے میں بدلواتے تھے۔ آجکل تو اکثر دنیا میں کسی بھی اے ٹی ایم (جو ویزا کارڈ وغیرہ ایکسپٹ کرتا ہو) میں اپنا ڈیبٹ کارڈ ڈال کر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ سے مقامی کرنسی میں پیسے نکال سکتے ہیں۔ عام طور پر اس کی کچھ فیس اسی وقت کاٹ لی جاتی ہے۔ لیکن پاکستان میں سنا ہے کہ اکثر بینک کے اے ٹی ایم کسی غیرملکی اکاؤنٹ سے آپ کو روپے نہیں دے سکتے۔ کچھ لوگ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مشورہ دیتے ہیں کہ ان کے اے ٹی ایم کام کرتے ہیں۔ حبیب بینک کا نام بھی کسی نے لیا لیکن یقین سے نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ظفری اور سید عاطف علی اور سیما علی (کہ ان کا بنکاری سے تعلق رہا)و دیگر پاکستان سے باہر رہنے والے جو پاکستان جاتے رہتے ہیں آپ سب سے ایک سوال: کیا آپ کو پاکستانی اے ٹی ایم میں اپنا غیرملکی ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟ سنا ہے کہ اکثر بینکس کے اے ٹی ایم میں غیرملکی کارڈ سے آپ روپے نہیں نکال سکتے۔
میں نے ہمیشہ یہاں کا کارڈ یہاں اور وہاں کا کارڈ وہاں ہی استعمال کیا ۔ کبھی نوبت ہی نہ آئی کہ یہاں کا کارڈ وہاں اور وہاں کا کارڈ یہاں استعمال کروں ۔
چند سال ( شاید تین چارسال) سے البتہ یہ دشواری ہے کہ آنلائن سعودی بینک کا اکاؤنٹ پاکستان سے آپریٹ ہونا بند ہو گیا ،کمپیوٹر پر بھی اور موبائل ایپ پر بھی ۔یہ واقعی ایک بڑی دقت ہے ۔(پھر کچھ نہ کچھ جگاڑ کرنی پڑتی ہے ۔)
پاکستانی بینکس البتہ یہاں (یعنی پاکستان سے باہر)سے آنلائن آپریٹ ہو جاتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
میں نے ہمیشہ یہاں کا کارڈ یہاں اور وہاں کا کارڈ وہاں ہی استعمال کیا ۔ کبھی نوبت ہی نہ آئی کہ یہاں کا کارڈ وہاں اور وہاں کا کارڈ یہاں استعمال کروں
ہم نے بھی یہاں کا کارڈ یہیں کیا!!!!! ایک مرتبہ بڑے شوق سے
Edgware Road
برانچ لندن سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی کوشش کی کارڈ واپس ہوگیا ۔۔۔۔🙃🙃🙃🙃🙃
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے بھی یہاں کا کارڈ یہیں کیا!!!!! ایک مرتبہ بڑے شوق سے
Edgware Road
برانچ لندن سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی کوشش کی کارڈ واپس ہوگیا ۔۔۔۔🙃🙃🙃🙃🙃
آپا مجھے تو یہ سارے ایف اے ٹی ایف کی قدغنوں کے کرشمے لگتے ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
فرض کریں ایک غیرملکی سیاح پاکستان آیا ہے۔ اس کا کوئی پاکستانی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ ٹریولرز چیکس یا ڈالر پاؤنڈ ساتھ لاتے تھے اور منی ایکسچینج سے روپے میں بدلواتے تھے۔ آجکل تو اکثر دنیا میں کسی بھی اے ٹی ایم (جو ویزا کارڈ وغیرہ ایکسپٹ کرتا ہو)
پر آپ اپنا کریڈٹ کارڈ تو استعمال کرسکتے ہیں انڑنیشنل
CreditCard can be used in Pakistan and globally for any transaction at any merchant outlet accepting VISA and/or Mastercard credit cards
 
Top