میرے تجربے میں آیا ہے کہ اکثر اے ٹی ایم مشینوں پر ون نیٹ ورک کا لوگو ہوتا ہے جس پر لوکل کارڈز بہ آسانی استعمال ہو سکتے ہیں چاہے ڈیبٹ کارڈز ہوں یا کریڈٹ کارڈز ہوں
لیکن اگر آپ بین الاقوامی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ رکھتے ہیں تو ان کی مشینیں اس سلسلے میں لاچار ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو بین الاقوامی نیٹ وورک والی مشینیں دیکھنا ہوں گی یہ مشینیں بین الاقوامی بنکوں کی زیادہ تر برانچوں میں ہیں اور ان پر مشہور ویزا یا ماسٹر کارڈ کا لوگو موجود ہوتا ہے ۔ یہ ایک ایسی رکاوٹ ہے جو بین الاقوامی مسافروں ، سیاحوں اور چھٹی پر آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں بہت تنگ کرتی ہے ، لیکن یہاں پر ایسٹ انڈیا کمپنی کو لڑائیاں ڈلوانے اور کرسی کرسی کھیلنے سے فرصت ملے تو ان چیزوں پر کوئی غور کرے ناں ۔
بہترین سادہ ترین طریقہ کارڈ کے پیچھے بنے ہوئے نشان والی مشین ہی استعمال کرنے کا ہے ۔ چاہے بنک کوئی بھی ہو چل جائے گی ۔
آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ بدعملی سے (بدقسمتی کہتے کہتے رک گیا)