جیم خانہ میں ایک مزید بیٹھک

ظفری

لائبریرین
برین مسالے کے بعد گھر جا کے بھی تو کسی کا مغز کھانا تھا
🤓🤓🤓🤓🤓🤓
پھراٹھا اور برین مسالہ تو چھوڑیں ۔پوری اور حلوہ پر بھی ہاتھ صاف کرگئے ۔ اس کے ساتھ آئے ہوئے لوازمات آلو کی ترکاری اور چھولوں کو بھی نہیں بخشا ۔ اور تو اور ،میرے چکن سینڈویچ کا ایک ٹکڑا میری پلٹ سے اٹھا کربناء کسی تکلف کے اپنے معدے میں بغیر پانی پیئے پہنچا دیا ۔ سب نےصرف چائے پی اور موصوف نے خود ایسپرو منگوا کراُسے چسکیوں کی بغیر ہی ہم سب کی نظروں سے جادو کی طرح اوجھل کردیا ۔ بس یہ حال دیکھ کر میں سوچا کہ پرنچ سے لنچ نکال کر دوبارہ کسی جگہ روایتی لنچ کیا جائے کہ بندے کو کچھ تو قرار آئے ۔ ابھی لنچ کی تفصیل تو باقی ہے ۔ اگر عاطف بھائی اجازت دیں تو وہاں کا مکمل نقشہ کھینچا جاسکتا ہے ۔ ;)
 

سید عاطف علی

لائبریرین

ظفری

لائبریرین
ظفری اور سید عاطف علی اور سیما علی (کہ ان کا بنکاری سے تعلق رہا)و دیگر پاکستان سے باہر رہنے والے جو پاکستان جاتے رہتے ہیں آپ سب سے ایک سوال: کیا آپ کو پاکستانی اے ٹی ایم میں اپنا غیرملکی ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟ سنا ہے کہ اکثر بینکس کے اے ٹی ایم میں غیرملکی کارڈ سے آپ روپے نہیں نکال سکتے۔
پاکستان میں میرے ساتھ تو اکثر ایسا ہی ہوتاتھا۔ مجبوراً ڈالرز ایکسچنج کرانے پڑتے ہیں ۔ مگر کسی اور ملک میں مجھے یہ ایشو نہیں ہوتا ۔ پچھلی دفعہ لوکل بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا ۔ امریکہ سے آنے سے پہلے لوکل بینک اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کر دیتا ہوں ۔ جس سے اب یہ آسانی ہوتی ہے لوکل اے ٹی ایم کارڈ پر یہاں پیسے نکل جاتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
پر آپ اپنا کریڈٹ کارڈ تو استعمال کرسکتے ہیں انڑنیشنل
CreditCard can be used in Pakistan and globally for any transaction at any merchant outlet accepting VISA and/or Mastercard credit cards
پاکستان کیش اکانومی ہے۔ اسلام آباد راولپنڈی میں کافی کم کریڈٹ کارڈ کم کم ہی دکاندار یا ریستوران لیتے ہیں۔ ڈیبٹ کارڈ سے کیش روپے نکال کر آپ آسانی سے کہیں بھی خرچ کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
پاکستان میں میرے ساتھ تو اکثر ایسا ہی ہوتاتھا۔ مجبوراً ڈالرز ایکسچنج کرانے پڑتے ہیں ۔ مگر کسی اور ملک میں مجھے یہ ایشو نہیں ہوتا
بہت ملک پھرے ہیں اور آسانی سے ہر جگہ ڈیبٹ کارڈ سے کیش نکلوایا ہے کہیں مسئلہ نہیں ہوا۔ غیرملکی سیاحت کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے جب اتنی بنیادی سہولت ہی میسر نہ ہو؟
 
پاکستان میں میرے ساتھ تو اکثر ایسا ہی ہوتاتھا۔ مجبوراً ڈالرز ایکسچنج کرانے پڑتے ہیں ۔ مگر کسی اور ملک میں مجھے یہ ایشو نہیں ہوتا ۔ پچھلی دفعہ لوکل بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا ۔ امریکہ سے آنے سے پہلے لوکل بینک اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کر دیتا ہوں ۔ جس سے اب یہ آسانی ہوتی ہے لوکل اے ٹی ایم کارڈ پر یہاں پیسے نکل جاتے ہیں ۔

میرے تجربے میں آیا ہے کہ اکثر اے ٹی ایم مشینوں پر ون نیٹ ورک کا لوگو ہوتا ہے جس پر لوکل کارڈز بہ آسانی استعمال ہو سکتے ہیں چاہے ڈیبٹ کارڈز ہوں یا کریڈٹ کارڈز ہوں
لیکن اگر آپ بین الاقوامی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ رکھتے ہیں تو ان کی مشینیں اس سلسلے میں لاچار ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو بین الاقوامی نیٹ وورک والی مشینیں دیکھنا ہوں گی یہ مشینیں بین الاقوامی بنکوں کی زیادہ تر برانچوں میں ہیں اور ان پر مشہور ویزا یا ماسٹر کارڈ کا لوگو موجود ہوتا ہے ۔ یہ ایک ایسی رکاوٹ ہے جو بین الاقوامی مسافروں ، سیاحوں اور چھٹی پر آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں بہت تنگ کرتی ہے ، لیکن یہاں پر ایسٹ انڈیا کمپنی کو لڑائیاں ڈلوانے اور کرسی کرسی کھیلنے سے فرصت ملے تو ان چیزوں پر کوئی غور کرے ناں ۔

بہترین سادہ ترین طریقہ کارڈ کے پیچھے بنے ہوئے نشان والی مشین ہی استعمال کرنے کا ہے ۔ چاہے بنک کوئی بھی ہو چل جائے گی ۔

آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ بدعملی سے (بدقسمتی کہتے کہتے رک گیا)

premium-card.png
Classic-Visa-Debit.png
pakistan-card01.jpg
Paypak-Card.png
UBL_Wiz_Visa.jpg
Teens-Club-Kids-Club.jpg
 
Top