جیو ٹی وی پھر سے بند

زین

لائبریرین
صبح سے ہی سن رہا ہوں۔
کم از کم بلوچستان میں چینلز کی بندش کی خبر تو بالکل جھوٹی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیو بعض شہروں میں کیبل پر بند ہوا ہے۔ ڈش پر ابھی نہیں کیا گیا۔

عوام نے پی پی پی کو محترمہ کی ہمدردی میں ووٹ دیئے تھے۔ زرداری نے اسی لیے تو الیکشن کی جلدی مچائی تھی کہ عوام کی ہمدردی کہیں ماند نہ پڑ جائے۔
 

عسکری

معطل
ویسے مجھے جیو - نواز شریف -زرداری - وکلا - چیف جسٹس کسی سے بھی کوئی امید نہیں نا ہی میں ان میں سے کسی کا سپورٹر ہوں پر میرا انٹرسٹ صرف پاکستان میں ہے۔
 

arifkarim

معطل
عوام نے پی پی پی کو محترمہ کی ہمدردی میں ووٹ دیئے تھے۔ زرداری نے اسی لیے تو الیکشن کی جلدی مچائی تھی کہ عوام کی ہمدردی کہیں ماند نہ پڑ جائے۔

ہاں لیکن کیا عوام نہیں جانتی کہ محترمہ کا قتل زرداری نے ہی کروایا تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
زرداری چونکہ خود الیکشن نہیں لڑ رہا تھا، عوام نے تو پارٹی کو ووٹ دیا تھا، اس وقت یہ نظر نہیں آ رہا تھا کہ یہ صدر بنے گا۔
 

arifkarim

معطل
زرداری چونکہ خود الیکشن نہیں لڑ رہا تھا، عوام نے تو پارٹی کو ووٹ دیا تھا، اس وقت یہ نظر نہیں آ رہا تھا کہ یہ صدر بنے گا۔

کمال ہے، مجھ جیسے "غیر سیاسی" غیر ملکی کو بھی یہ نظر آرہا رہا تھا اور پاکستان میں بیٹھے "پڑھے لکھے" تجزیہ نگاروں کو نظر نہیں آیا:yawn:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت سے پڑھے لکھے بھی تو ان پڑھ ہوتے ہیں۔ اور جو ہیں ہی ان پڑھ ان کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔
 

شاہ حسین

محفلین
بہت افسوس ہورہا ہے کے ملک چوروں کے ہاتھ میں آگیا ہے
اللہ کرے جلد از جلد یہ اس ظلم و جبر سے بھرے اقتدار کا خاتمہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
اب انشاء اللہ جلد ہی نکل جائے گا۔ دعا کریں کہ آئندہ پھر یہ ملک چوروں سے نکل کر دوسرے چوروں کے ہاتھ میں نہ چلا جائے۔
 

شاہ حسین

محفلین
انشاء اللہ
قوم کو کچھ شعور تو آیا ہے ۔
اب دیکھتے ہیں جلد آنے والے الیکشن میں قوم کیا کرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قوم وہی کرے گی جو پہلے کرتی آئی ہے۔ بس انیس بیس کا ہی فرق پڑے گا۔

حیرت ہے الطاف حسین کا کوئی بیان نہیں آیا ابھی تک۔
 
Top