جیو ٹی وی چینل کو بند کریں ، وزارت دفاع کی درخواست

ٹی وی پر خبر آرہی ہے کہ معزز جرنیل نے پیمرا کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ملک بھر میں مختلف کنٹونمٹ علاقوں میں جیو کو بند کرا دیا ہے تاکہ معزز جرنیل کی عزت میں کمی نا ہو بلکہ زیادتی ہو :p
جرنیل کا اقبال بلند ہو :p
 
جیو اس طرح کے پروپیگنڈے کرنے میں ماہر ہے۔ صرف جیو ہی نہیں، ہمارا میڈیا ان سب ہتھکنڈوں سے واقف ہے جو ظلم ہونے سے پہلے ظلم کی دہائی دیتے ہیں :)
ہمارے ہاں جیو نیوز اب تک آ رہا ہے اور اپنے اصل مقام ہی پر آ رہا ہے۔
 
آپ کا علاقہ کونسا ہے؟
 
دراصل جیو والوں نے اپنے محبوب کمپئیر عامر لیاقت کے اس قول پر عمل کرڈالا کہ " مسلمانو ! تُکؑہ لگاؤ "۔۔۔اب یہ نہیں پتہ تھا کہ اس بے تکؑے سے تکے کا جو نہلا انہوں نے مارا ہے اس پر پوری قوم اور پھر وزارت دفاع کی طرف سے ایک دہلا دل کو دہلانا شروع کردے گا۔۔۔۔:mrgreen:
 
آخری تدوین:
دراصل جیو والوں نے اپنے محبوب کمپئیر عامر لیاقت کے اس قول پر عمل کرڈالا کہ " مسلمانو ! تُکؑہ لگاؤ "۔۔۔ اب یہ نہیں پتہ تھا کہ اس بے تکؑے سے تکے کا جو نہلا انہوں نے مارا ہے اس پر پوری قوم اور پھر وزارت دفاع کی طرف سے ایک دہلا دل کو دہلانا شروع کردے گا۔۔۔ ۔:mrgreen:
پوری قوم کے رد عمل کا آپ کو کیسے پتہ چلا؟
 
اگر وزیر اعظم کی طرح معزز جرنیل بھی حامد میر کی عیادت کے لئے ہسپتال چلا جاتا تو جیو کے سچے یا جھوٹے پراپیگنڈہ کے غبارے سے ہوا نکل جاتی۔ کہ فوجی سے منافقانہ عیادت کی توقع کم ہوتی ہے۔ مگر شاید یہ معزز جرنیل کی شان کے خلاف تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

بار بار آپ معزز جرنیل کا لفظ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ حامد میر جیسے غدار کے ساتھ شریف خاندان جیسے بے غیرت حکمران تو ہنس بول سکتے ہیں کہ دونوں کے مفادات ہی دوسرے ملکوں سے وابستہ ہیں، مگر کسی فوجی سے یہ توقع نہ رکھیئے گا کہ وہ بھونکنے والے کتے کو روٹی بھی ڈالنے جائے گا۔ کیا کروں، بار بار بھول جاتا ہوں کہ آپ سیاست دانوں اور میڈیا کے حامی ہیں چاہے وہ جو کچھ بھی کر لیں، آپ کو دکھائی نہیں دینا
 
شاید آپ کو یاد نہیں کہ بقول آپکے غدار حامد میر سے آپ کے پسندیدہ حکمران پرویز مشرف نے لائیو پروگرام میں جیو پر حملہ کے بعد معافی مانگی تھی۔
میں کسی کا بھی غیر مشروط حمایتی نہیں۔ کسی کو مقدس گائے کا درجہ دینے کا قائل نہیں چاہے وہ میڈیا ہو یا کوئی جرنیل۔
مجھے کسی بھی جرنیل کے متکبرانہ رویے پر سخت اعتراض ہے۔
پورے ملک کی اسمبلیوں نے حامد میر کے حق میں قراردادیں پاس کی ہیں کیا یہ سب منافق اور غدار کے حمایتی ہیں؟کیا صرف جرنیل ہی محب وطن ہیں؟
 
اگر فوجی کی جان جاتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ وہ تنخواہ یا مراعات نہیں لیتا؟ اگر صحافی مرتا ہے تو اس کے لئے یہ استثنا کیوں کہ وہ کیوں مارا گیا؟
اگر سیاست دان مرتا یا مرتی ہے تو اس کے بیٹے یا بیٹی یا شوہر یا بیوی کو فوری طور پر اسی کا عہدہ دے دیا جاتا ہے، کسی فوجی یا جنرل کے مارے جانے پر اس کے بچوں کو جنرل بنایا گیا ہے؟
آپ کو کسی بھی جرنیل کے متکبرانہ رویے پر اعتراض ہے تو بتائیے کہ سیاست دان کون سا آپ کو ایسا دکھائی دیتا ہے جس کی گردن میں سریا فٹ نہیں ہے؟
محض اس وجہ سے آپ ایک فوجی کی ہتک کر رہے ہیں اور اس پر طنز کر رہے ہیں کہ اس کے بارے چند افراد کا بیان آپ نے بالواسطہ سن لیا ہے؟ کبھی اس بات پر روشنی ڈالی کہ جنرل کی گود سے پیدا ہونے والے شریف خاندان جس تیز رفتاری سے ترقی کرتے رہے، وہ بھی تو غداری نہیں؟
ابھی میں آپ سے لڑائی کر کے آپ پر الزام تراشی شروع کر دیتا ہوں اور مجھے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو میں آپ کے خلاف پوری طرح سے ڈٹ کر آپ کی کردار کشی شروع کر دوں تو کیا آپ میری عیادت کرنے اور مجھ سے معافی مانگنے آئیں گے؟ اگر نہ آئے تو یہ آپ کا تکبر ہوا؟
اگر چند افراد کی برائی آپ کو پورے ادارے یا پورے محکمے کی برائی دکھائی دیتی ہے تو آپ یہی اصول میڈیا اور سیاست دانوں پر کیوں نہیں لاگو کرتے؟ سیاست دان بھی وہ جن کی والدہ اپنے جہیز میں یہ ملک اور یہ عوام لائی تھیں اور آگے ان کے ہی بچوں میں تقسیم ہونا ہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر وزیر اعظم کی طرح معزز جرنیل بھی حامد میر کی عیادت کے لئے ہسپتال چلا جاتا تو جیو کے سچے یا جھوٹے پراپیگنڈہ کے غبارے سے ہوا نکل جاتی۔ کہ فوجی سے منافقانہ عیادت کی توقع کم ہوتی ہے۔ مگر شاید یہ معزز جرنیل کی شان کے خلاف تھا۔
حامد میر ان بہت سے صحافیوں میں سے ہیں جو حادثات کاشکار ہوئے. ان کی عیادت انسانی ہمدردی کے تحت تو جایا جا سکتا ہے لیکن کسی بهی سرکاری ادارے کا سربراہ ان کی عیادت کرنے کا پابند نہیں ہے. تو ایک سرونگ جرنیل جس کے ادارے کا بظاہر سیاست و صحافت سے کوئی تعلق نہیں وہ کیوں حاضری دے. آپ جوش جذبات میں حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں.
 
اور وہ بھی اس صورت میں جب اس کے اور اس کے ادارے کے خلاف اتنے دن تک اگلے بکواس بھی کرتے رہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شاید آپ کو یاد نہیں کہ بقول آپکے غدار حامد میر سے آپ کے پسندیدہ حکمران پرویز مشرف نے لائیو پروگرام میں جیو پر حملہ کے بعد معافی مانگی تھی۔
میں کسی کا بھی غیر مشروط حمایتی نہیں۔ کسی کو مقدس گائے کا درجہ دینے کا قائل نہیں چاہے وہ میڈیا ہو یا کوئی جرنیل۔
مجھے کسی بھی جرنیل کے متکبرانہ رویے پر سخت اعتراض ہے۔
پورے ملک کی اسمبلیوں نے حامد میر کے حق میں قراردادیں پاس کی ہیں کیا یہ سب منافق اور غدار کے حمایتی ہیں؟کیا صرف جرنیل ہی محب وطن ہیں؟
کون سا متکبرانہ رویہ؟ کیا یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جیوکا پراپیگنڈہ سچ پر مبنی تها؟
اور جن اسمبلیوں کی قراردادوں پر آپ جذباتی ہو رہے ہیں انہوں نے یہ کہاں کہا ہے کہ میر صاحب پر آئی اس آئی یا ایک باوردی جرنیل نے حملہ کروایا ہے؟
اگر تمام جرنیل محب وطن نہیں ہوتے تو تمام صحافی بهی حق گو، بلند کردار اور وطن سے وفادار نہیں ہیں. انصار عباسی سے لیکر حامد میر تک ذرا سب کی ہسٹری اور اثاثوں کی تفصیلات بهی پڑه ڈالیے. پهر شاید آپ اپنے بیانات کی تردید کرنا چاہیں.
ایک حاضر سروس جرنیل ہو ایک sitting صدر ہو یا وزیر اعظم وہ ریاست کے نمائندے ہیں اور آئین بهی ان کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیتا. سیاست سے آپ کی دلچسپی دیکه کر لگتا ہے کہ آپ نے یقینا آئین پاکستان تو پڑها ہی ہو گا.
 
arifkarim

معطل
حامد میر جیسے غدار کے ساتھ شریف خاندان جیسے بے غیرت حکمران تو ہنس بول سکتے ہیں کہ دونوں کے مفادات ہی دوسرے ملکوں سے وابستہ ہیں، مگر کسی فوجی سے یہ توقع نہ رکھیئے گا کہ وہ بھونکنے والے کتے کو روٹی بھی ڈالنے جائے گا۔
انکل، آپ ایک طرف تو حامد میر اور شریف خاندان کو غدار، بے غیرت اور غیر ملکی مفاد سے منسوب کرتے ہیں اور دوسری طرف جب پاک فوج، آئی ایس آئی وغیرہ پر اسی قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں تو اس پر"پر مزاح" کا بٹن دبا دیتے ہیں! :)کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟! یاد رہے کہ یہ وہی پاک فوج اور آئی ایس آئی ہے جو کبھی عرب مفاد میں فلسطین پائے جاتے ہیں، کبھی امریکی مفاد میں جہادی مجاہدین کی پشت پناہی کرتے نظر آتے ہیں، توپھر سعودی مفاد میں ظالمان اور القائدہ کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ اور جب حضرت امریکہ اس پالیسی کیخلاف ایکشن لیتے ہیں تو امریکی ردی ڈالروں کے عوض 50،000 سے زائد پاکستانیوں کو اس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نیلام کر دیتے ہیں۔ اور ملکی معیشت اور املاک کو کھربوں ڈالرز کا نقصان پہنچاتے ہیں۔ اگر یہی نااہلی آپکی محبوب پاک فوج اور آئی ایس آئی سے محبت کی اصل وجہ ہے تو اصل غدار کون ہے؟ حامد میر جیسے غدارصحافی، شریف خاندان جیسے بے غیرت سیاست دان یا ہماری بکاؤ افوج اور خفیہ ادارے جو محض چند ردی ڈالروں کے عوض اپنے مفادات غیر ملکی اقوام کو فروخت کر دیتے ہیں؟
US Attorney General, who once said: Pakistanis will sell their mothers for 100 dollars.
Richard Clarke described Pakistan as a nation of "pathological liars" on the Bill Maher Show last year.
http://www.nation.com.pk/politics/17-Mar-2011/What-you-sold-us-for
http://www.huffingtonpost.com/akbar...s-need-to-know-about-pakistan-_b_2001821.html

یہ وہ آراء ہیں جو غیر اقوام ہم پاکستانیوں کے بارہ میں رکھتے ہیں۔ کیا یہ محض بغض اور کینہ کا نتیجہ ہے یا واقعی یہاں دال میں کچھ کالا ہے؟ میر جعفر اور میر صادق بھی اسی خطے کی ہی پیداوار ہیں۔
 
دیکھئے بیٹا جی، اس بات سے آپ اتفاق کریں گے کہ فوجیوں کی اکثریت کرپٹ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ملک دشمن ہے جبکہ سیاست دانوں کی اکثریت تو کیا بھاری اکثریت نہ صرف نا اہل، کرپٹ اور بدمعاش ہے بلکہ ہر ممکن طریقے سے لوٹ مار کر کھانے کے قائل ہیں
دوسری بات یہ ہے کہ فوج بطور ادارہ اپنے ملک کی پالیسی چلاتا ہے، آپ اس کی پالیسی کو غلط کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے خلوص پر شبہ نہیں کر سکتے
جہاں تک بات ہے کہ ہماری بکاؤ افواج یا خفیہ ادارے، تو آپ پوری دنیا کے ممالک کی مثال اٹھا کر دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں ان کے مفادات کی باری آتی ہے، وہ ہمیشہ سمجھوتا کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ لیبیا کا دہشت گرد کرنل قذافی ہو، عراق کا صدام حسین ہو، سعودی بادشاہت ہو یا کوئی بھی
یو ایس کے اٹارنی جنرل کی ایک بات کو آپ اٹھا کر یہ کوٹ کر رہے ہیں کہ سو ڈالر کے بدلے پاکستانی اپنی مائیں بیچ سکتے ہیں، تو مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ ایمل کانسی کے مقدمے کی سماعت پر یہ بات ہو رہی تھی اور اس وقت صدر فاروق لغاری تھا اور وزیر اعظم نواز شریف، جب ایمل کانسی پکڑا گیا تھا۔ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بات کس حوالے سے اور کس کو کہی گئی تھی۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ ایمل کانسی امریکی سرزمین پر قتل کر کے فرار ہو کر آیا تھا۔ قانونی اور اخلاقی، دونوں طور پر آپ اسے بے گناہ نہیں کہہ سکتے
یہ امر بھی اہم ہے کہ میر جعفر اور میر صادق پاکستانی نہیں تھے :)
اگر پرمزاح کی ریٹنگ سے کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو وہ میری پوسٹس کو وہی ریٹنگ دے کر اپنی تسلی کر سکتا ہے۔ میں نے ابھی کنفرم کرایا ہے کہ میری پوسٹس کے نیچے بھی وہی ریٹنگز کے بٹن ہوتے ہیں جو دیگر اراکین کے پاس دکھائی دیتے ہیں :rollingonthefloor:
اب آپ بتائیے کہ زیادہ تر سیاست دان یا حامد میر کو سپورٹ کرنے کی آپ کے پاس کیا وجوہات ہیں
 
Top