ماوراء
محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل،
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کچھ عرصہ پہلے 24 فروری 2007 کو ہماری ایک پیاری سی دوست جویریہ مسعود کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی۔ لیکن اس بات کا ہمیں بہت دیر بعد 7 جولائی کو معلوم ہوا۔ اس کا عذر جیہ نے یہی پیش کیا کہ وہ ان دنوں محفل پر نہیں آ رہیں تھی۔ اس لیے اطلاع نہیں کر سکیں۔لیکن ایسی خبریں چھپائے نہیں چھپتیں۔ کچھ خاص نظر رکھنے والے ارکان اس بات کا اندازہ لگا چکے تھے کہ جیہ کی شادی ہو گئی ہے۔اور کچھ کو شاید جیہ خود بتا چکی تھیں۔ تو وہ بھی زیادہ دیر تک اس بات کو راز نہ رکھ سکے۔lol۔ اور کچھ ارکان تو یہ خبر سن کر اچنبھا ہو گئے۔ محفل کی رسم کے مطابق ہم جیہ کی شادی سے پہلے ڈھولکی نہ رکھ سکے۔ جیسا کہ ہم نے قیصرانی کی شادی پر خوب ہلا گلا کیا تھا۔ لیکن کیا ہوا کہ ہم شادی سے پہلے جشن نہیں منا سکے، شادی کے بعد سہی۔ نبیل بھائی کا شکریہ۔ کہ انہوں نے میری توجہ اس طرف دلائی۔ اور پھر ہم سب محفل کی لڑکیوں نے مل کر جیہ کی شادی کی خوشی میں جشن منانے کا پروگرام بنایا۔ شادی کا مطلب “خوشی“ہے۔ ہمارا اس ہلے گلے کا مقصد بھی خوشی ہی ہے۔ یعنی جیہ کی خوشی کو دگنا کرنا۔ اس لیے ہم سب مل کر جیہ کی خوشی میں یوں شریک ہوں گے کہ جیہ یہ سب ہمیشہ یاد رکھ سکے۔ آپ سب جس طرح بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔
مزید اگر کسی نے اپنی فرضی شادی کا جشن منانا ہو تو اس جشن کو منانے میں بھی ہم کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ اور اگر حقیقی شادی کے لیے آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تب بھی بلا جھجھک یہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔اور تو اور آپ سب کی سہولت کے ہی لیے محفل میں شادی دفتر کا بھی انتظام ہم نے کر رکھا ہے۔ گو کہ ابھی تک اس سے کوئی مستفید نہیں ہو سکا۔ لیکن ہم اپنے دفتر کے سٹینڈرڈ کو ہائی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
پچھلے دو سالوں سے اب تک محفل میں ثناءاللہ، جہانزیب اور قیصرانی اور اب جیہ کی شادی ہوئی ہے۔ آپ سب خاطر جمع رکھیں۔ آنے والے سال تک محفل میں تین مزید شادیاں آ رہی ہیں۔ اب یہ لڑکیاں جانے اپنی شادی کے بارے میں چھپاتی کیوں ہیں۔ ورنہ میں اگلے سال کے آخر تک کا سارا ٹائم ٹیبل ابھی سے لکھ دیتی۔ فی الحال جیہ کی شادی کا پلان یہ ہے کہ ہم سب مہندی، شادی سے متعلق گانے پوسٹ کریں گے۔ (یاد رہے وشز اور دعاؤں کے لیے دوسرا تھریڈ کھلا ہے۔) بیٹھے بیٹھے مجھے امن کا آئیڈیا چرانے کا خیال آ گیا۔ کچھ دن پہلے امن نے محفل کی سالگرہ کی لائیو رپورٹ پیش کی تھی۔ جو کہ کافی مزے کی تھی۔ امن سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ ٹیلی پیتھی نے اپنا کام کر دکھایا ہے۔ امن بھی بالکل یہی سوچ رہی تھیں۔ پھر ہم نے کچھ اس طرح سوچا کہ جیہ کی شادی میں تو ہم شریک نہیں ہو سکے لیکن شادی کی مووی کا حال ہم اپنے الفاظ میں بیان کریں گے۔ جو کہ خیالی ہو گا۔ پہلے مہندی کے فنکشن پر کچھ باتیں ہوں گی۔ ڈھولکی رکھی جائے گی۔ سکھیاں مزے مزے کے گانے گائیں گی۔ لڑکے بھنگڑا ڈالیں گے۔ مہندی کے بعد جیہ کی بارات اور رخصتی کا انتظام کیا جائے گا۔ اور آخر میں ولیمے کی صورتِ حال کا ذکر ہو گا۔
آپ سب جب تک اپنی اپنی پسند کے گانے پوسٹ کریں۔میں آخر میں مہندی کی رپورٹ آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گی۔ ڈھولکی رکھ دی گئی ہے۔ گانے جس کو یاد نہیں۔ ان کو گانے کی کاپیاں کر کے ہم نے بانٹ دی ہیں۔