مبارکباد جیہ کے پانچ ہزار پیغامات

جیہ

لائبریرین
کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے:)
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی یہی کہوں گا
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟
لگتا ہے کہ غالب کی بھتیجی یا پوتی (بھتیجا تو میں بھی ہوں نا( کے پانچ ہزار پیغامات نہیں چچا غالب کے پانچ ہزار اشعار ہو گئے ہیں کسی قصیدے کے!!
 

محسن حجازی

محفلین
:grin:

محسن صاحب کی داستان محرومی پڑھ کر میں پہلے ہنسی اور بعد میں روئی۔ پوچھیں کیوں۔ ہنسی اس وجہ سے کہ محسن صاحب نے 5000 پوسٹس کے بعد مجھے لفٹ دیا اور روئی اس وکہ سے کہ مجھے ان کی تقریر پڑھ کر غالب پھر سے یاد آگئے ۔۔۔۔ شاید اسی سیچویشن میں کہا ہوگا کہ ۔۔۔۔

آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائے۔۔۔۔دعا عنقا ہے میرے عالم تقریر کا

اب شاید محسن میری یہ بات پڑھ کر سوچ رہے ہیں کہ۔۔۔

یارب وہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور

تو جناب دل تو واقعی میرا تبدیل ہونا چاہیے مگر آپ کی وجہ سے نہیں، بلکہ۔۔۔۔ خیر ۔۔۔ رہی بات آپ کی بات نہ سمجھنے کی تو پٹھان ہو نا۔۔۔ اتنی ثقیل اردو نہیں آتی ۔۔۔

خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت بہت شکریہ محسن حجازی صاحب آپ کے اس شگفتہ تحریر کا، آپ کے مبارکباد کا۔ آپ کی لکھی ہوئی ہر تحریر میں نے شوق سے پڑھی ہے۔ اور متاثر ہوئی ہوں ۔ آپ کے پوسٹ کم ہیں مگر تعداد نہیں معیار دیکھنا چاہیے جو معیار جو آپ کے تحاریر میں ہے میرے ہاں مفقود الخبر ہے

ہم خدا کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ ابھی آپ ثقیل اردو سے نا بلد ہیں اور غالب جیسے عوامی شاعر کے سادہ و عام فہم اشعار تھوک کے حساب سے نقل کیے چلی جا رہی ہیں۔۔۔ بلکہ آپ نے اور ظفری بھائی نے تو بارہ مئی بنایا ہوا ہے غالب کے اشعار کا۔۔۔ ایک ادھر سے راؤنڈ آتا ہے دھائیں کر کے پھر خاموشی پھر ایک ادھر سے۔۔۔
ہنستی رہیے اللہ کرے رونے کا کوئی موقع نہ آئے آپ کی زندگی میں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپ کو یہ منصب پانچ ہزاری مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اورکوئی بھی دکھ آپکی زندگی میں نہ آ‍‍‌ئے آمین ثم آمین


والسلام
جاویداقبال
 
شاعری لکھنا اور پڑھنا یا جمع کرنا آسان کام نہیں ہے یہ ایک فل ٹائم جاب ہے۔۔۔ بقول حافظ

شب تاریک و بیم موج و گرداب چنیں حائل
کچا دانند حال ما سبک ساران ساحل ہا

بہرحال آپ کو بہت بہت مبارک ہو یہ سنگ میل

خوش رہیئے مسکراتی رہیئے
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن جیہ تو اردو محفل میں آ ہی نہیں رہی، اس کا آخری پیغام غالباً تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرا آیا تھا۔
 
لیکن جیہ تو اردو محفل میں آ ہی نہیں رہی، اس کا آخری پیغام غالباً تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرا آیا تھا۔

تو پھر جاوید صاحب نے کیوں کل کی پوسٹ میں مبارک باد دی ہے۔۔۔۔ سر جی ؟ کیونکہ میں یہ تھریڈ بورڈ پر دیکھا تو مبارکباد دی ۔۔۔۔ کہ لائبریری ٹیم ممبر ہیں بغیر سوچے تو میسج نہیں دے سکتا نا ! :)
 

شمشاد

لائبریرین
سر جی میں نے خاص کر آپ کو تو کہا بھی نہیں، اور جاوید صاحب تو خود بہت عرصے کے بعد محفل میں تشریف لائے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شاعری لکھنا اور پڑھنا یا جمع کرنا آسان کام نہیں ہے یہ ایک فل ٹائم جاب ہے۔۔۔ بقول حافظ

شب تاریک و بیم موج و گرداب چنیں حائل
کچا دانند حال ما سبک ساران ساحل ہا

اور بقولِ غالب

ہوا مخالف و شب تار و بحر طوفاں خیز
گسستہ لنگر کشتی و ناخدا خفت ست ;)
 

مغزل

محفلین
جناب مجھے بھی تشویش ہورہی ہے۔۔ اب تو خیر یہاں بیسیوں احباب غیر تکلفانہ تعلق ترتیب پاچکا ہے۔
شروع شروع میں ایک الف عین صاحب اور جیا صاحبہ ہی تھیں جن سے مجھے انسیت رہی۔۔
میں نے ان کی غیر حاضری پر کئی ایک بار مختلف لڑیوں میں خدشات کا بھی اظہار کیا تھا۔
خیر ۔۔ ہماری دعا ہے کہ جیا صاحبہ کی تمام تر مشکلات اللہ تعالی آسان فرمائے (اٰمین)
اور یہ کہ بزم میں کسی بھی رکن کے پاس ان سے رابطہ نمبر ہے وہ از راہِ کرم ان کی خیریت
خبر ہم تک پہنچادے۔۔ اور حاضرینِ بزم کی تشویش سے جیا صاحبہ کو آگاہ کردے۔

بہت بہت شکریہ
م۔م۔مغل
 

شمشاد

لائبریرین
مغل صاحب یہ ایک خاتون رکن کا مسئلہ ہے۔ اگر کوئی حضرت ہوتے تو گھر سے بھی پکڑ کر لے آتا۔ اتنا تو مان ہے مجھے اراکینِ محفل پر۔
جیہ کا مسئلہ تو خواتین اراکین ہی مل کر حل کر سکتی ہیں بلکہ انہی کو کرنا چاہیے۔
 
Top