تعارف جی میں اپنے آپ کو سمجھتا ہوں ۔۔۔۔ محب اردو

محب اردو

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اردو سے محبت میرا دعوی بھی ہے ۔ حسرت بھی ہے اور خواہش بھی ہے ۔
شروع سے ہی زیادہ تعلق علوم دینیہ سے رہا ہے اور تاحال دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم میں طالب علم کی حیثیت سے ایام زندگی گزر رہے ہیں ۔ الحمد للہ
اردو زبان سیکھنے کی غرض سے تقریبا ایک ڈیڑھ سال سے اردو محفل میں خاموش قاری کی حیثیت سے حاضری ہوتی رہی ہے لیکن باقاعدہ داخلہ لینے کی سعادت آج حاصل کر رہا ہوں ۔
نامور شعراء ، ادباء کی حالات زندگی پڑھنا اور اردو قواعد و ضوابط کا کھوج لگانا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے البتہ یاد کچھ بھی نہیں رہتا بس کبھی حافظہ ترو تازہ ہو تو حضرت داغ کی نصیحت دوہرانے لگتا ہوں :
نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زبان آتے آتے

ارادہ تو یہی ہے کہ اکثر اوقات اپنی اوقات میں ہی رہوں گا لیکن اگر کبھی جسارت ہوگئی تو احباب درگزر فرمائیں گے ۔

گزارش : فورم کی دنیا سے بالعموم اور اردو محفل فورم سے بالخصوص زیادہ واقفیت نہیں ہے امید ہے اگر کہیں بے قاعدگی ہوئی تو ناصحین اچھا تعامل فرمائیں گے ۔
 

پردیسی

محفلین
ہماری جانب سے محترم آپ کو محفل میں خوش آمدید اور نیک تمنائیں
اگر اس پہر آپ کو زیادہ لوگ خوش آمدید نہ کہہ سکیں تو درگزر فرمائیے گا کیونکہ بہت سے احباب خوابِ خرگوش میں مچھروں سے لڑتے لڑتے حکمرانوں کو کوسنے دے رہے ہوں گے۔
اب یہ '' کوسنے '' لفظ آپ کو گراں گزرے تو امید کرتے ہیں آپ اسے نظرانداز کر دیں گے
 

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل میں دیارِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم میں رہنے والے خوش نصیب محب اردو کو خوش آمدید
اردو زبان پر اچھا خاصا عبور تو ہے ماشاءاللہ
 

الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام، خوش آمدید محب اردو، یہاں محب اردو تو سبھی ہیں، اپنے بارے میں مزید بھی کچھ بتائیں
 
KwULv.png
 

محب اردو

محفلین
تمام احباب گرامی قدر کا پر خلوص ، دوستانہ و مشفقانہ خیر مقدم کرنے پر بہت بہت شکریہ ۔
جن بھائیوں یا بہنوں نے سلام کا جواب بھی دیا انہیں اللہ سے تو نیکیاں مل ہی گئیں ہیں ہم بھی باردیگر ان کے احسان و امتنان پر شکرگزار ہوتے ہیں ۔
محترم المقام الف عین صاحب نے تعارف مزید کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ محب اردو تو یہاں سب ہی ہیں ۔
لیکن میں سمجھتا ہوں اس محب اردو اور دیگر محبان میں کچھ فرق ہے کہ ہم اس اظہار محبت (برائے نام سہی ) کی جسارت کرتے رہتے ہیں جب کے دیگر حضرات ایسا نہیں کر سکے ۔
دوسرا یہ کہ دیگر محبان اردو مثلا الف عین صاحب حق محبت ادا بھی کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لہذا اگر وہ دعوی محبت نہ بھی کریں تو گزارا چل سکتا ہے ۔ جبکہ ہمارے پاس تو سوائے دعوے کے کچھ اور ہے ہی نہیں کہ جس سے ہمارا نام محبین اردو میں شامل ہو جائے ۔
ویسے بھی آپ جانتے ہیں کہ اسم کا مسمی پر بڑا اثر ہوتا ہے اسی وجہ سے محمد مصطفی علیہ التحیۃ والثناء نے کئی صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین کے نام تبدیل کیے تھے ۔ کوئی بعید نہیں کہ آج ہم برائے نام ہیں کل کوسچ مچ محب اردو بن جائیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام۔۔۔۔!

خوش آمدید محترم۔۔۔!

اُمید ہےیہاں آپ کا وقت خوب گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

محب اردو

محفلین
محمد احمد بھائی نوازش کا شکریہ ۔
آپ جیسے بھائیوں سے سیکھنے کی غرض سے ہی یہاں داخل ہوا ہوں ۔ بس یہ خیال رکھیے گا کہ ابھی پہلی جماعت کا طالب علم ہوں ۔
 
Top