تعارف جی میں اپنے آپ کو سمجھتا ہوں ۔۔۔۔ محب اردو

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب محب اردو خوش آمدید
کیا آپ اسلامی یونیورسٹی مدینہ کے طالب علم ہیں۔
 
اہلاً و سہلاً مرحبا یا حبیبی

اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید
خاطر جمع رکھئے یہاں سبھی محبان اردو ہیں
انشاءاللہ آپ کو اجنبیت کا احساس نہیں ہو گا :)
 
محب اردو

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
تمام بزرگوں کا ممنون ہوں کہ ترحیبی و تألیفی کلمات سے نوازا ۔
اور برادر مکرم درست پہنچے کہ میں جامعہ اسلامیہ میں طالب علم ہوں ۔
باجی مقدس صاحبہ نے تو کمال کردیا شاید فی الوقت اردو متوفر نہیں تھی تو محب اردو کا دل رکھنے کے لیے انگریزی کو ہی اردو کپڑے پہنادیے ۔ ( مسکراہٹ )
اللہ مجھے توفیق دے کہ اس محفل میں رواں علم و ادب کے بحار بیکراں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکوں ۔
 
مغزل

محفلین
محبّانِ اردو کی محفل میں ً محبِّ اردو کو صمیم ِ قلب سے خوش آمدید، چشمِ ما روشن دلِ ما شاد کردند برادرِ عزیز
 
محب اردو

محفلین
بہت بہت نوازش جناب محب علوی و برادر مغزل صاحب ۔
خوش آمدید محب اردو۔ خوشی ہوئی کہ ایک عرصہ بعد ایک اور محب سے ملاقات ہو رہی ہے۔
محبّانِ اردو کی محفل میں ً محبِّ اردو کو صمیم ِ قلب سے خوش آمدید، چشمِ ما روشن دلِ ما شاد کردند برادرِ عزیز

:)
محترم المقام محب علوی صاحب آپ کے نام ’’ محب علوی ‘‘ میں علوی سے کیا مراد ہے ؟
اور مغزل بھائی آپ بھی ذرا اتا پتہ بتائیں کے کہاں روشنی ڈالی ہے ’’ مغزل ‘‘ پر ؟
اردو ، عربی کے محاورات کی تو کچھ نہ کچھ سمجھ آجاتی ہے یہ فارسی و انگریزی میں میں ایک دم کورا ہوں ، گذارش ہے کہ اس عبارت کا اردو یا عربی میں ترجمہ کردیں :
چشمِ ما روشن دلِ ما شاد کردند برادرِ عزیز

برا نہ منائیے گا ، اردو محفل میں داخلہ ہی اس لیے لیا ہے کہ زبان و بیاں کی کوئی نہ کوئی سمجھ آجائے گی ، لہذا آئندہ بھی ذرا ذہن تیار کھیے گا ۔ وفقکم اللہ ۔
 
مغزل

محفلین
بہت بہت نوازش جناب محب علوی و برادر مغزل صاحب ۔
محترم المقام محب علوی صاحب آپ کے نام ’’ محب علوی ‘‘ میں علوی سے کیا مراد ہے ؟
اور مغزل بھائی آپ بھی ذرا اتا پتہ بتائیں کے کہاں روشنی ڈالی ہے ’’ مغزل ‘‘ پر ؟
اردو ، عربی کے محاورات کی تو کچھ نہ کچھ سمجھ آجاتی ہے یہ فارسی و انگریزی میں میں ایک دم کورا ہوں ، گذارش ہے کہ اس عبارت کا اردو یا عربی میں ترجمہ کردیں : برا نہ منائیے گا ، اردو محفل میں داخلہ ہی اس لیے لیا ہے کہ زبان و بیاں کی کوئی نہ کوئی سمجھ آجائے گی ، لہذا آئندہ بھی ذرا ذہن تیار کھیے گا ۔ وفقکم اللہ ۔
یہ تو بڑا مشکل کام ہے روشنی والا ہاہاہاہ ۔۔ کراچی میں 8-8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ آٹھ آٹھ آنسو رلاتی ہے۔۔ یہ تو محمد بلال اعظم کو مابدولت حکم دیتے ہیں کہ آپ کے لیے سوال نامہ ترتیب دیا جائے ۔۔:biggrin::laugh:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محب اردو

محفلین
اسٹارٹ کاوا مڑا۔۔ ہاہاہہاہا :laughing:

بس ٹھیک ہے جناب ابھی پچھلے استفسارات کی وضاحت ہوئی نہیں مزید معموں سے ضیافت کی جارہی ہے ۔
برا نہ منائیے گا ، اردو محفل میں داخلہ ہی اس لیے لیا ہے کہ زبان و بیاں کی کوئی نہ کوئی سمجھ آجائے گی ، لہذا آئندہ بھی ذرا ذہن تیار کھیے گا ۔ وفقکم اللہ ۔
یہ گزارش بالکل حقائق پر مبنی ہے اس میں کسی قسم کی تدلیس و تلبیس نہیں ہے بھائی جان ۔
 
محب بتا دیں کہ کیا آپ جوابات دے لیں گے
بڑے بڑوں کی بس ہو جاتی ہے ان سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے:p
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت نوازش جناب محب علوی و برادر مغزل صاحب ۔

محترم المقام محب علوی صاحب آپ کے نام ’’ محب علوی ‘‘ میں علوی سے کیا مراد ہے ؟
اور مغزل بھائی آپ بھی ذرا اتا پتہ بتائیں کے کہاں روشنی ڈالی ہے ’’ مغزل ‘‘ پر ؟
اردو ، عربی کے محاورات کی تو کچھ نہ کچھ سمجھ آجاتی ہے یہ فارسی و انگریزی میں میں ایک دم کورا ہوں ، گذارش ہے کہ اس عبارت کا اردو یا عربی میں ترجمہ کردیں :

برا نہ منائیے گا ، اردو محفل میں داخلہ ہی اس لیے لیا ہے کہ زبان و بیاں کی کوئی نہ کوئی سمجھ آجائے گی ، لہذا آئندہ بھی ذرا ذہن تیار کھیے گا ۔ وفقکم اللہ ۔
گوگل کہتا ہے
ہماری آنکھیں روشن خوشگوار دل عزیز بھائی
 
Top